2025-04-15@07:03:12 GMT
تلاش کی گنتی: 6079

«ثالثی کا کردار ادا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں احتجاج کے ہدایت جاری کردی گئی ہے. پنجاب کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے ہر حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلی میں پارٹی پرچم اور زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت دی گئی ہے پارٹی قیادت کی جانب سے ضلعی سطح پر راہنماﺅں کو کہا گیا ہے...
    پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
    — فائل فوٹو سندھ پولیس میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی سندھ آفس کے مطابق منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام میں سندھ پولیس میں پہلی لیڈی سب انسپکٹر اور سی آئی اے انچارج بینظیر جمالی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینظیر جمالی پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلقات کا الزام ہے، یہ محکمہ جاتی کارروائی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزاممنشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری نے الزام میں...
    صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر—فائل فوٹو صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں۔ایک بیان یمں ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر گندم کی فصل اگائی، آج کسان کو اس گندم کی پیداواری لاگت نہیں مل رہی، جب آپ کے پاس زراعت کے علاوہ کچھ نہیں ہے تو اس کو ترجیحات میں کیوں نہیں لاتے ؟ خالد کھوکر نے بتایا ہے کہ 25 فیصد منافع ہمارا حق ہے، سب سے زیادہ خدمت ہم کرتے ہیں، لیکن ہمیں کوئی سہولت میسر نہیں، بجلی اور کھاد کی قیمت قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہے۔ زراعت...
    ابوبکر ارشد: پاکستان نے مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کر دیئے۔  اس سال جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد معمول کی تعداد سے دگنا ہے۔ یہ قدم گرو نانک کے مولد مقدس ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔  علاقائی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان نے 6,629 سکھ زائرین کو ویزے جاری کر کے ثابت کیا کہ مذہبی روابط سیاست سے بالاتر ہیں۔ یہ فیصلہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا،ویزوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر 6,629 کرنے سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھر گئی ہیں ، بھارتی...
    نیویارک (اوصاف نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی ویزوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر نے امریکی کیمپسز میں صدمے کی لہر پیدا کردی ، امریکی یونیورسٹیاں خالی ہونے لگیں جس کے باعث غیر ملکی، بالخصوص فلسطین نواز سرگرمیوں سے وابستہ طالب علموں کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ دن جب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں نے امریکا بھر کے کیمپسز میں مظاہروں کو جنم دیا تھا، اب ماضی کی بات بن چکے ہیں، آج یونیورسٹیوں کو ایک نئی حقیقت کا سامنا ہے، جہاں معمولی خلاف ورزیاں بھی طالب علموں کے ویزوں کی منسوخی کا سبب بن سکتی ہیں۔ وزیر...
    تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے۔ 10 اپریل کو محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے...
    پی ٹی آئی میں کلچربن چکا ہے کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    انقرہ (نیوزڈیسک)مفتی اعظم مصر نے اسرائیل کے خلاف عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کا فتویٰ مسترد کر دیا۔مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ دین میں جہاد کا مقصد محض شہادتیں یا قربانی دینا نہیں بلکہ کچھ مسلم مقاصد کا حصول ہے۔ مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف جہاد سے مسجد اقصیٰ یا مسلم علاقہ آزاد ہوتا ہے تو حماس کے جہادی حملوں کے بعد نظر آتا۔ لیکن اس میں صرف شہادتیں اور انسانوں کی قربانی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ اس وقت جب اسرائیل دنیا کا کوئی اصول نہیں مانتا، لوگوں کو جہاد کرنے کا کہنا محض مزید انسانوں کی قربانی دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ دنیا میں زلزلے تیز ،...
    کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے، انہوں نے گاڑیاں جلانے والوں کو دہشتگرد قرار دیا۔ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوشش کروں گا کہ قانون ہاتھ میں نہ لوں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان میرا ملک ہے لیکن اگر میرے ساتھ اس طرح کیا گیا تو میں پاکستان سے بائیکاٹ...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون  اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے شرکا نے اسے پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی، معدنی شعبے کے فروغ کے لیے جمع ہوئے سرمایہ کاروں اور ماہرین نے اس کامیاب فورم کو تحسین کی نظر سے دیکھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں ہونے والی مفاہمتی یادداشتیں سعودی جیولوجیکل سروے کے سربراہ عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ...
    ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں عالمی تجارتی تنظیم نےامریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی بھی نئے مقابلہ کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے کیونکہ اس کے عالمی امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلے شروع کرسکتا ہے۔ علاقائی اور عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جوہری تخفیف اسلحہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آپ اور آپ...
    عالمی خبر رایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق کہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے عرب لیگ کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر میکرون ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے قاہرہ میں اپنے ہم منصب مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر میکرون نے اپنی گفتگو میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کے فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون...
    ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے گی، عالمی معیشت کو 2 حصوں میں منقسم کرنے سے بین الاقوامی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کم ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تجارتی محصولات سے متعلق امریکا اور چین میں کشیدگی پر بین الاقوامی تجارتی تنظیم نے امریکا اور چین کے درمیان تجارت میں 80 فیصد کمی کے امکان کو واضح کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محصولات پر تناو سے مذکورہ ممالک کے مابین تجارت 80 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ دوسری طرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے...
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.5 فیصد اور آئندہ مالی سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم شرح نمو ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ اصلاحات کے پروگرام میں کوئی بھی رکاوٹ نقصان دہ ثابت ہوگی، پاکستان میں موجود سیاسی تنائو معاشی اعتماد متزلزل اور اس سے معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی، جو بنگلہ دیش کے بعد دوسری بڑی شرح ہے۔ مزید پڑھیں: اے ڈی بی نے مختلف منصوبوں کیلیے 55 کروڑ ڈالر قرض...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی تنخواہ داروں سے گزشتہ 3 سال کے دوران 820 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جب کہ ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان (ملازمین) سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان 3 سالوں میں سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا جب کہ غیر سرکاری تنخواہ دار افراد...
    بارہا یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کوئی عزیزہ یا کسی دوست کی بیٹی جب میڈیکل کالج میں داخل ہوتی ہے تو ماڈرن لباس میں ہوتی ہے، آج کل جین پہنے ہوتی ہے اور حجاب کو معیوب سمجھتی ہے، مگر تیسرے اور چوتھے سال وہ اپنے جسمانی اعضاء کو ڈھانپنا شروع کردیتی ہے اور پانچویں سال مکمّل حجاب میں نظر آتی ہے۔ طالبات سے اس کی وجہ پوچھیں تو وہ بتاتی ہیں کہ طبّی تعلیم کے مراحل طے کرتے ہوئے جب انسانی جسم کے اندر چلنے والی فیکٹریوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے اور جب ہم مختلف اعضاء کے اغراض ومقاصد اور فنکشنز کا مطالعہ کرتی ہیں تو یہ حقیقت بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ انسانی جسم کا ایسا...
    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے، 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسایا جس ہمیں بھگتنا پڑا کیونکہ اسلحہ عام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کو پاکستانی  کے لیے دہشت گردی نہ ہونے دے، پاکستان کا افغانستان سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم نے جتنی قیمت...
    درخواست گزاروں کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار افغان مہاجر ہیں جن کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی اوسی) پاکستانی حکومت نے جاری کیا ہے اور پاکستانی قانون کے مطابق اگر4 سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے مہاجر کارڈ کی بنیاد پر شہریت دینے کی درخواستیں وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نمٹانے کا حکم جاری کردیا جبکہ پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء میں تاخیر کے خلاف درخواست پر نادرا کو درخواست گزاروں کی شکایات سننے کی ہدایت کرتے  ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد کی سربراہی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے  ہارڈ سٹیٹ  کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے بھی ہارڈ اسٹیٹ کی مشروط حمایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ اچھی بات ہے مگر اس کیلئے حکومت آئینی ہو جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ "جنگ " کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ 3 سال پہلے جمہوری حکومت کو جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم نے انجینئرڈ عدم اعتماد سے ہٹایا، ایسی حکومت کو لا کر بٹھایا گیا جس کی عوام...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، 3 صوبوں میں قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، 3 صوبوں میں...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل پرآن گری ہے۔ یہ کمی فی بیرل 14 ڈالر بنتی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھا جو معمولی اضافے کے ساتھ 2 اپریل تک 74.95 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا تھا۔ تاہم اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جو 74.74 ڈالر سے کم ہوتے ہوتے 60.12 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں فی...
    فرانسوی وزیر داخلہ کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بدر عبد العاطی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روکنا، فلسطینی عوام کو اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" نے کہا کہ قاہرہ واضح طور پر فلسطینی عوام کی جبری یا رضاکارانہ بے دخلی کے ہر منصوبے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطینیوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔ بدر عبد العاطی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روکنا، فلسطینی عوام کو اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کے مترادف...
    یو اے ای کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلئے ویزہ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلئے ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے ۔قبل ازیں گورنر سندھ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے تو ان...
    ارشد خان المعروف چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے، ارشد خان چائے والا نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔ارشد خان نے نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کیخلاف درخواست دائر کردی، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا کہ نادرا حکام کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جا رہے ہیں۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت17 اپریل کو طلب کرلیا۔خیال رہے کہ ارشد خان کی 17برس کی عمر میں چائے بیچتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
    لاہور: تاریخی شالامارباغ میں 67 سال بعد میلہ چراغاں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جہاں چار روزہ میلے کی تقریبات 11 اپریل کو شروع ہوں گی اور پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوفی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی صوفی ڈیرے سجا دیے گئے ہیں۔ شالامارباغ کے اندر صوفی ڈیرے تیار کرنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر آرٹ سید نعمان نے بتایا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ ملک کے مختلف خطوں میں جو روایتی صوفی کلچر ہے اس کو اجاگر کیا جائے، ہر صوبے کے صوفی کلچر اور وہاں کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرے تیار کیے گئے ہیں جہاں لوک فنکار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ آرٹ ڈائریکٹر حرا نذیر اور...
    ایک امریکی ماہر تعلیم کو تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار امریکی شہری نے تھائی لینڈ میں بادشاہت رہتے اظہار آزادی رائے کی پابندی پر تشویش کا ظاہر کی تھی۔ تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی کے ایک تھائی اسٹڈیز اسکالر اور لیکچرر ڈاکٹر پال چیمبرز نے گزشتہ روز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر خود کو میوانگ فٹسانولوک پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکی ماہر تعلیم کو انہیں مقدمے سے پہلے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تھائی لائرز فار...
      اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے اور مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر 5 سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے...
    مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے رابطہ، عازمین حج کے مسائل پر فوری اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیوٹ عازمین حج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیویٹ عازمین حج کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نجی سطح پر جانے والے عازمین کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر...
    مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کے حج ادائیگی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزارت خارجہ سے حجاج کرام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سرابراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کے حج ادائیگی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر...
    ویب ڈیسک : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے اور مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا تھا۔ زلزلہ کے نئے جھٹکے؛ یورپی یونین نے بھی امریکہ پر ٹیرف لگا دیا خیبر پختونخوا حکومت نے مؤقف...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے شکایت اور الزامات کا ریکارڈ مانگ لیا۔ایف آئی اے نے شہری کی شکایت پر پی پی رہنما فرحت اللّٰہ بابر کو نوٹس بھیجا تھا، جس پر اپنے تحریری جواب میں سینئر سیاستدان نے شکایت اور الزامات کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔پی پی رہنما فرحت اللّٰہ بابر کو ایف آئی اے نے 28 مارچ کو نوٹس کے ذریعے طلب کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شہری نے فرحت اللّٰہ بابر پر ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔فرحت اللّٰہ بابر نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا کہ جن الزامات کی انکوائری کی جارہی ہے، اُن سے متعلق ایف آئی اے نوٹس...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا ہے، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کےلیے حج ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی، حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان...
    بحری جہاز بنانے والی کمپنی نے ایک ہزار 391 لیگو بوٹس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ بحری جہاز بنانے والے کمپنی ایم ایس سی کروز نے فرانس کے شہر سینٹ نزائر میں واقع اپنے شپ یارڈ سے سفر کے دوران اپنے نئے پرچم بردار شپ کے ڈیک پر لیگو بوٹس کی سب سے لمبی لائن کا ریکارڈ بنایا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ جہاز امریکی ریاست فلوریڈا کی بندگارہ میامی کی جانب روانہ ہوا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords) ایک ہزار...
    متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلیے ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے ۔  قبل ازیں گورنر سندھ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر کا دورہ کیا اور یو اے ای کے سفیر نے سینٹر سے متعلق آگاہ کیا۔...
    امارات کے سفیر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلیے ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے۔ قبل ازیں گورنر سندھ کراچی میں...
    تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
    لاہور: اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔خصوصی عدالت میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس کی سماعت ہوئی جو 15 مئی 2025 تک ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بہو زہرا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے جبکہ مونس الٰہی کو اشتہاری اور انٹرپول سے رابطے کا حکم دے...
    قومی اسمبلی میں سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان کی 3 سال کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 3 سال میں 52 لاکھ 56 ہزار 34 سرکاری اور نجی تنخواہ دار افراد نے ٹیکس جمع کرایا ہے۔وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 3 سال کے دوران سرکاری و نجی تنخواہ دار افراد نے کل 820 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 1 کروڑ 25 لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیاں بطور ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
    اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین: ایک شاندار سبز مستقبل کا سفر ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین اپنی شاندار نمائش کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ “چائنیز بک سکرول” سے متاثر ہو کر، اس نے فن تعمیر اور نمائش کو ایک مکمل ہم آہنگی میں پیش کیا ہے، گویا یہ کھلی ہوئی تاریخ کی ایک طویل دستاویز ہے جو چین کی کہانی سناتی ہے۔ چین کے پویلین میں داخل ہوتے ہی، داخلے کے مقام پر موجود بلند و بالا اور دلکش “چوبیس شمسی اصطلاحات کا گول چکر” اور “الفاظ کی لمبی ندی” آسمان سے اترتے ہوئے ایک جھٹکے کی طرح تاثر چھوڑتے ہیں، جو جگہ کی...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا. جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ انصاف اور شفاف ٹرائل کی بات کیسے کر رہے ہیں، ملٹری کورٹس میں کلاشنکوف رکھ کر تو فیصلہ کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشمتل 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت...
    پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد آج سے پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا، گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا، پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
    لاہور (ویب ڈیسک)ڈرائیوروں کے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل ای-لائسنس سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے صوبے بھر کے ڈرائیورز اپنے اسمارٹ فون پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق یہ نظام ٹریفک پولیس پنجاب کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے تاکہ تمام ڈرائیورز خواہ وہ موٹر سائیکلیں، کاریں، یا بھاری گاڑیاں چلا رہے ہوں، لائسنس کے ضوابط کی تعمیل کریں۔ ای-لائسنس کے نظام کے فعال ہونے کے بعد، گاڑی چلانے والے اپنے اپنے لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس الیکٹرانک دستاویز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ڈرائیونگ کی قانونی حیثیت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا،...
    فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قائم کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیس کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے دو جدید ترین میٹرز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تکنیکی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بورنگ میں سیمنٹ بھرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
    اپنے مشترکہ بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ ہر قسم کی اسرائیلی مصنوعات کا استعمال غزہ کی موجودہ صورتحال میں شرعاً حرام ہے، حکومت پاکستان سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات پر پابندی نہ لگانے کے باعث اس جرم میں برابر کی شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 33 جید علماء مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس پر قابض و غاصب ، ظالم اسرائیل اور اس کے سہولت کاروں کی تمام تر مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ حکم شرعی و غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے، ہر قسم کی اسرائیلی مصنوعات کا استعمال غزہ کی موجودہ صورتحال میں شرعاً حرام ہے، اسرائیلی مصنوعات کا استعمال کرنے والے...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان سے گزشتہ 3 سال کے دوران 820 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تنخوادار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جب کہ ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان (ملازمین) سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان 3 سالوں میں سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا  جب کہ غیر سرکاری تنخواہ دار  افراد سے اسی دورانیے...
    عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے اپنے اگلے البم میں بالی وڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے مداحوں میں ایک نئی جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ شیران نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے البم کے بارے میں بتایا اور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا ذکر کیا۔ ان کی اس شراکت داری کے اعلان سے شائقین میں بے پناہ خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اب دونوں لیجنڈری فنکاروں کے ایک ساتھ آنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ایڈ شیران کا یہ انکشاف، خاص طور پر ان کے مشہور گانے فوٹوگراف کے حوالے...
    وااشنگٹن :ڈبلیو ٹی او کے سابق ڈائریکٹر جنرل پاسکل لامی نے ٹرمپ کی کاروباری حکمت عملی پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:” ٹرمپ نے نیویارک کی مافیا زدہ ریئل اسٹیٹ صنعت میں کاروبار کرنا سیکھا ہے، اس کی حکمت عملی بنیادی طور پر بلیک میلنگ ہے۔مسلسل دباؤ ڈالنا یہاں تک کہ مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے۔” لامی کا یہ مشاہدہ ٹرمپ کے رویے کے بنیادی اصول کو بے نقاب کرتا ہے: کاروباری مذاکرات میں استعمال ہونے والے جارحانہ طریقوں کو سیاسی میدان میں استعمال کرنا۔ٹرمپ کا پیشہ ورانہ کیریئر 1970 کی دہائی میں نیویارک کی ریئل اسٹیٹ صنعت سے شروع ہوا۔ اس کے والد فریڈ ٹرمپ نے سیاستدانوں، یونینز اور گینگسٹرز کے ساتھ پیچیدہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین...
    این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ کے معاملے پر ملک کے ایوان بالا(سینیٹ)کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اپنے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے، مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا دعوی ہے فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے آبادی...
    — فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کردیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف س حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، عطا اللّٰہ تارڑ، لیاقت بلوچ اور دیگر شریک تھے۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا،  وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے کا...
    بلوچستان میں خون ریزی کا جواب دہلی سے مقبوضہ کشمیر تک ملے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون ریزی کا جواب نئی دہلی سے مقبوضہ کشمر تک ملے گا، پاکستان کی قربانیوں سے انکار غداری ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہر...
    دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول اب مزید آسان ہوگیا ہے، شہری اب موبائل فون ایپ کے ذریعے ای پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، فیس آن لائن جمع ہوگی جبکہ پاسپورٹ بن کر گھر آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق موبائل ایپ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی ہوں گے، جن میں 10 انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت بھی شامل ہوگی، شہری دنیا میں کہیں سے بھی بیٹھ کر پاسپورٹ پراسیس کروا سکتے ہیں، پاسپورٹ بن کر ان کے گھروں میں پہنچ جائے گا، یہ موبائل ایپ آئندہ 2 مہینوں میں عوام کو دستیاب ہوگی، ویب ایپلی کیش پہلے...
    ایک بیان میں پی پی رہنماؤں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر اور تخلیقی ذہن کے مالک تھے، تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعا عیلہان کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا موکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی...
    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ’پی آئی اے‘نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے؛ جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دو دہائیوں کے خسارے کے بعد پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان شاء اللہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔"بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمد للہ ،آج قوم کو ایک اور خوشخبری ملی ہے،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) 20 سال بعد پہلی بار منافع کمانے کے قابل ہوئی ہے۔لگ بھگ دو دہائیوں تک مسلسل خسارے کے سبب حکومت کی طرف سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزراءکو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی، کے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھنا چاہئے، ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے...
     طیب مقبول: فیصل آباد میں پولیس کے مال خانوں سے قیمتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔  رپورٹ کے مطابق70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایس ایم جی گنز، 25 لاکھ روپے سے زائد کی 10 ناکارہ ایس ایم جیز، اور دیگر قیمتی اسلحہ غائب ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف گنز میں نقائص اور ٹیمپرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان تفصیلات کے مطابق 36 لاکھ روپے مالیت کی 16 ایس ایم جی گنز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ 2.5 لاکھ روپے...
    افغانستان میں ایک چھوٹی سی بات پر حراست میں لیے گئے برطانوی جوڑے کو طالبان حکومت کی تشکیل کردہ عدالت اسلامی قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے گی۔ عبوری افغان حکومت کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے پیٹر اور باربی رینالڈس کے معاملے پر عوامی طور پر تبصرہ کیا ہے، جنہیں فروری کے اوائل میں وسطی صوبہ بامیان میں اپنے گھر سے دارالحکومت کابل لے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا شوہر اور...
    منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، اے ڈی بی نے رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 2.5 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اے ڈی بی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ”ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ لک“ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے.(جاری ہے) ایشیائی ترقیاتی...
     ویب ڈیسک:اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔  برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا،مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے: جج آئینی بینچ  ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک...
    بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہیں ناظرین اقربا پروری کی پیداوار سمجھتے ہیں۔ ان اسٹار کڈز کو عام طور پر ان اداکاروں کے مقابلے میں برتری دی جاتی ہے جو انڈسٹری میں بالکل نئے ہوتے ہیں۔ لیکن قسمت ہر ایک کا ساتھ نہیں دیتی، ایسے ہی ایک سپر اسٹار کے بیٹے نے لگاتار 11 ناکام فلمیں دے کر فلم انڈسٹری ہی چھوڑ دی۔ جی ہاں! بالی ووڈ کی دنیا میں ایک ایسا ستارہ بھی گزرا ہے جس نے 11 فلموں میں کام کیا مگر قسمت نے ایک بار بھی ساتھ نہ دیا۔ یہ کہانی ہے لیجنڈری اداکار منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کی، جنہیں فلمی دنیا میں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ...
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی اطلاعات کو پروپیگنڈ اقرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوجی اڈے پر امریکی قبضے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کسی ملک کی فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور امارت اسلامیہ ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی.(جاری ہے) ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے پر قبضہ ناممکن ہے...
    سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے، جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) پاکستان کی جانب سے 31 مارچ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سے ملک میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور وطن واپسی کی تازہ مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہزاروں پناہ گزینوں کو پکڑ کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے کہا تھا کہ وہ مارچ کے اختتام تک اپنے ملک واپس چلے جائیں، ورنہ بصورت دیگر مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پناہ گزینوں نے سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر غلط پالیسی سے ہمارا موقف کمزور ہوتا ہے۔ کل جماعت حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیر مذمت کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما راجا ظفر الحق نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر پر اپنا موقف مضبوط کرنے اور اس پر ڈٹے رہنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی غلط پالیسی سے ہمارا موقف کمزور ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی قدرتی حسن گہنانے لگی راجا ظفرالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ میں بھی بات کی۔ میں نے وہاں پوچھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کب...
    رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کے ٹرائل کا ریکارڈ تو ہم بھی نہیں دیکھ سکتے، شکایت کنندہ خود کیسے ٹرائل کر سکتا ہے، کیا تمام اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اٹارنی جزل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جب کورٹ مارشل ٹرائل...
    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کی مناسبت سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لؤ نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عالمی یوم صحت منا رہے ہیں۔ اس سال عالمی یوم صحت صحت مند آغاز، صحت مند مستقبل کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کا مستقبل زیادہ صحت مند نہیں ہے، لیکن ہم پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال دس ہزار خواتین ڈیلیوری کے دوران موت کا شکار ہوتیں ہیں۔ ہم پر امید ہیں اور مقابلہ کر...
    امریکی صدر ٹرمپ کا چین پر ایک اور وار  اضافی محصولات کے پر 104 فیصد محصول نافذ العمل کا حکم جاری کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزراء کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی، کے پی حکومت کا دعویٰ ہے فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھنا چاہیے، ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی تقسیم آئینی تقاضا ہے۔یاد رہے کہ موجودہ این ایف سی ایوارڈ 2009...
    قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی ) ایوارڈ کے معاملے پر ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کی  قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اپنے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے، مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ کے پی حکومت کا دعویٰ ہے فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔  ذرائع نے کہا کہ علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا، خیبر پختونخوا حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن...
    اسلام آباد: فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہوگیا، عدالتی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کو بانی تحریک انصاف کیسز سننے سے روک دیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، کیا جج ریٹائرمنٹ کے بعد یہ لائیو ایشو ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا۔ مستقبل کے...
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
      آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کیس سماعت کی۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔جسٹس...
    ویب ڈیسک:  ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔  پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔  دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں چاروں طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، 21 سال کے بعد بالآخر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 26 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے بورڈ نے آج مالی سال 2024 کے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد، اس نے 9 ارب 30 کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور (ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد) 26 ارب 20 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ وزیردفاع نے پی آئی اے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پاکستان کے لوگ...
    کراچی ( نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای کے سفیر نے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے، پاکستانی 5 سال کا ویزا لے سکتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔ Post Views: 1
    قومی ائیر لائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ترجمان نے بتایا کہ  قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ قومی ائیرلائن نے مالی...
    ---فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں رشتے سے انکار کرنا لڑکی کا جرم بن گیا۔ سکھر: سیاہ کاری کا الزام، ماموں کی فائرنگ سے بھانجی اور آشنا قتلسکھر میں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا۔ ڈی جی خان کے علاقے شاکر ٹاؤن میں لڑکے نے رشتے سے انکار پر ماموں کی بیٹی کو قتل کر دیا۔واقعے میں بیچ بچاؤ کرانے پر لڑکی کے دادا بھی زخمی ہو گئے۔ڈی جی خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے پراکسی کا استعمال ہمارے نوجوان اذہان کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ہمیں سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے۔ دشمن ہمارے خیالات، نظریات اور اتحاد کو کمزور کر کے ہمیں اندر سے کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ فکری انتشار سے بچنے کے لیے جھوٹی خبروں اور افواہوں سے بچیں اور بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ منفی سوچ اور بدگمانی معاشرے کو توڑ دیتی ہے۔ انتشار کے ماحول میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خلیجی ممالک، یورپ، چین، امریکہ اور دیگر خطوں سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر سے استفادہ‘ انہیں نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے آزادی حاصل کر سکتا ہے۔ معدنیات کی ویلیو ایڈیشن  کر کے برآمدات کو فروغ دیں گے۔ یہ سرمایہ کاری سب کے لئے فائدہ مند ہے، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو  ہنر کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مل کر پاکستا ن کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری میں بھی قتل اور اقدام قتل کی الگ الگ شقیں ہیں۔ جسٹس جمال نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کو آرٹیکل 175 کی شق تین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ایک کنفیوژن ہے جس پر ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں، پریس والے بیٹھے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر برائے اقتصادیات میکائل جباروف کے درمیان منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں برادر ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے وزیر میکائل جباروف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت اور پاکستان اور آذربائیجان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے لگن کا اظہار کیا جن میں اعلیٰ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ملاقات میں...