اریجیت سنگھ اپنے نئے البم میں کس عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرینگے؟ مداح جان کر پر جوش
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے اپنے اگلے البم میں بالی وڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے مداحوں میں ایک نئی جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ شیران نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے البم کے بارے میں بتایا اور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا ذکر کیا۔
ان کی اس شراکت داری کے اعلان سے شائقین میں بے پناہ خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اب دونوں لیجنڈری فنکاروں کے ایک ساتھ آنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
ایڈ شیران کا یہ انکشاف، خاص طور پر ان کے مشہور گانے فوٹوگراف کے حوالے سے، مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز ہے۔ دونوں کی اس مشترکہ کوشش کے بارے میں جان کر ان کے پرستار بہت خوش ہیں، اور یہ کولیبریشن یقینی طور پر موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
حال ہی میں، ایڈ شیران نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا ذکر کیا کہ انہوں نے اریجیت سنگھ کے ساتھ اپنے اگلے البم کے لیے کام کیا ہے۔ ایڈ نے کہا کہ اریجیت سنگھ ہندوستان کے ایک معروف گلوکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔
ایڈ کا کہنا تھا کہ، اریجیت ہندوستان میں ایک دور دراز جگہ پر رہتے ہیں جو تقریباً 3 گھنٹے کی فلائٹ اور ساڑھے 5گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔
ایڈ نے مزید بتایا کہ اریجیت کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو بہترین آوازیں چاہیے تو آپ کو میرے پاس آنا پڑے گا، اور اس سے ایڈ نے ان کی آواز کی مہارت کی تعریف کی۔
ایڈ کے مطابق، اریجیت سنگھ ہندوستان میں کہیں بھی رہتے ہوں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک یادگار تجربہ ہوتا ہے۔
ایڈ شیران اور اریجیت سنگھ کے آنے والے کولیبریشن کے بارے میں خبر سامنے آتے ہی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ”دو عظیم ترین فنکار اکٹھے ہو رہے ہیں، میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش قسمت ہوں۔“
ایک اور صارف نے کہا، ”میری دعائیں قبول ہو گئیں، میں ہمیشہ ارجیت اور ایڈ کے کولیبریشن کے لیے دعا کر رہا تھا، اور یہ ہو رہا ہے، اب میں پرجوش ہوں۔“ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ”یہ ہو رہا ہے، دنیا کے دو بہترین فنکار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔“
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اریجیت سنگھ ساتھ کام کر ایڈ شیران کے ساتھ میں ایک رہا ہے
پڑھیں:
یوٹیوبر بیوی نے آشناکے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے جانے کے بعد شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف
ممبئی (نیوز ڈیسک )ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور انہیں قابل اعتراض کی حالت میں پکڑنے کے بعد اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔
بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا۔ ملزم خاتون کی شناخت روینہ کے طور پر ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جبکہ متوفی کی شناخت پراوین کے طور پر ہوئی ہے۔ایوینا اور پراوین کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔
روینہ نے تقریباً دو سال پہلے سریش نامی ایک شخص سے دوستی کی، جو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روینہ کے شوہراوراس کے خاندان کے اس پر اعتراض کے باوجود جلد ہی دونوں نے ایک ساتھ ویڈیو بنانا شروع کر دیا۔25 مارچ کو، جیسے ہی پراوین شام کو گھر واپس آیا، اس نے اپنی بیوی اور سریش کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا، جس کی وجہ سے جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا۔
بعد میں اسی رات روینہ اور سریش نے اس کا دوپٹہ سے گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، جب گھر والوں نے پراوین کے ٹھکانے کے بارے میں دریافت کیا، تو اس نے نہ جانے کا بہانہ کیا۔
اس کے بعد وہ دونوں پراوین کی لاش کو ایک دو پہیہ گاڑی پر لے گئے اور اسے شہر کے باہر ایک نالے میں پھینک دیا۔اس کی لاش تین دن بعد، بوسیدہ حالت میں ملی، جب اس کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو میں روینہ اور سریش کو پراوین کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، کیس کی تحقیقات شروع کی گئی،روینہ اور سریش دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون اور پراوین کا چھ سالہ بیٹا اب اپنے دادا سبھاش اور چچا سندیپ کے ساتھ رہ رہا ہے۔