تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے۔ 10 اپریل کو محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) سمیت پی ڈی ایم کی جمہوری و سیاسی جماعتوں کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین سال میں ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا۔

انہوں نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر تین سال پہلے بنی گالہ کا “گند” صاف نہ کیا جاتا تو آج ملک مکمل تباہی کا شکار ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف کے دور کی 3.

8 فیصد مہنگائی کو 40 فیصد کی تاریخی سطح تک پہنچا کر عوام کا جینا محال کر دیا۔

امیر مقام کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں معاشی ترقی کی شرح منفی ہو گئی، جبکہ نواز شریف کے دور میں ملک 6 فیصد سے زائد کی رفتار سے ترقی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن اور دیگر پی ڈی ایم قائدین نے ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ مسائل دوبارہ لوٹ آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے آئین شکنی کی گئی اور قومی اسمبلی توڑ دی گئی۔ نواز شریف نے 60 لاکھ افراد کو روزگار اور ایک کروڑ کو غربت سے نکالا، جبکہ ملک کو بند گلی میں لیجانے والے آج خود اڈیالہ جیل میں مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نواز شریف انہوں نے تین سال کہا کہ کے دور

پڑھیں:

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

انطالیہ(آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلی مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشا اللہ۔” وزیراعلی مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے
  • دہلی میں قدرت کا قہر: زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں مندر بنانے کی بات کرنے والے پہلے قانون پڑھیں، اکھلیش یادو
  • بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب
  • کیا آپ جانتے ہیں کہ 1 ٹن یا 2 ٹن کا اے سی کیا ہوتا ہے؟ جانیں
  • پی ٹی آئی بمقابلہ پی ٹی آئی۔ نواز شریف کس ملک کے سرکاری دورے پر ہیں؟ ۔ ٹرمپ کا بیان
  • 10 اپریل عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے: انجینئر امیر مقام
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، امیر مقام