2025-04-03@15:30:10 GMT
تلاش کی گنتی: 803
«بحریہ کو مضبوط بنانے»:
(نئی خبر)
ایک نوٹیفکیشن کیلئےسب بیٹھ گئے، یہ حالت تھی‘، سپریم کورٹ میں باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا تذکرہ’
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیے۔ دوران سماعت سابق آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ توسیع کے جسٹس منصور شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ سلمان راجہ نے دلائل میں بھارت کا حوالہ دیا، سلمان راجہ نے کہا بھارت میں ملٹری ٹرائل کیخلاف آزادانہ ٹربیونل...
لاہور: تجزیہ کار نوید حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم انڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے تو خدا کا واسطہ ہے کہ حقیقت پسندانہ بات کیا کریں، ایسے سبز باغ نہ دکھائے جائیں، عوام کو حقیقت بتائی جائے کہ صورتحال کیا ہے اور ہم کس حد تک جا سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ اس کو قرضے لینے کی لت پڑی ہے مسلسل قرضے لیے جا رہے ہیں، آمدن بڑھانے اور خرچے کم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔ تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ قرضہ پیداواری مقاصد اور سرمایہ کاری...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے سنچری میکررچن رویندرا کہتے ہیں چمپئنز ٹرافی میچز کی سیریز بہت اچھی رہی تسلسل قائم رکھیں گے۔ گروپ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے والی نیوزی لینڈکے سینچری میکر رویندرا کا میچ کے بعد پریس میں کہنا تھا کہ کیپٹن نے ٹاس جیت کر خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا شروع میں کچھ پرابلم تھی لیکن پھر ہم سنبھل گئے۔ ہماری ٹیم میں اعتماد تھا کپتان نے بھی ہمت دی بنگلا دیش کی باؤلنگ بہت بہتر ہو گئی ہے، رانا نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ رچن رویندرا کا مزید کہناتھاکہ اب تک ہمارے لیے یہ سیریز بہت اچھی رہی ہے، کوچز بھی...
ویب ڈیسک : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بچوں کو اسکولز تک پہنچانے والی ٹرانسپورٹس کے مالکان کو احکامات جاری کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ والدین اور نجی اسکولز انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے روڈ سیفٹی ایس اور پیز پر عمل کرنے والی ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول ٹرانسپوٹرز کے پاس فٹنیس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، اسکول انتظامیہ ٹرانسپورٹز کو سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تنبیہ نامہ بھی جاری کریں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا...
پاکستان نیوی کی زیر نگرانی مشق سی گارڈ-25 کی افتتاحی بریفنگ منعقد کی گئی، جس میں کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق اپنی نوعیت کی دوسری بڑی مشق ہے، جوپاکستان نیوی کی ایک اہم کاوش ہےاس کا مقصد پاکستان کے مختلف بحری شعبوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے، جن میں شپنگ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے والے ادارے، نجی کمپنیاں اور این جی اوز شامل ہیں، تاکہ بحری شعبے کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ حل نکالا جا سکے۔ مشق کی افتتاحی بریفنگ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس...
سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام پیکا ایکٹ 2025 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکا نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترامیم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ بارکے زیراہتمام پیکا ایکٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں صحافتی تنظیموں اورسول سوسائٹی نے شرکت کی، شرکا نے پیکا ترامیم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قراردیتے ہوئے مذمت کے ساتھ مسترد کی جاتی ہے، ”جھوٹا“ اور ”جعلی“ جیسے الفاظ کی واضح تعریف موجود نہیں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پہلی مربتہ امریکا میں حکومتی اخراجات میں کمی اورغیرضروری اخراجات کے خاتمے کے لیے وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیامقاصد کے حصول کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا .(جاری ہے) واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی’ ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس“ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک...
بیجنگ: چین میں ایک نیا بیٹ کورونا وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ وائرس HKU5-CoV-2 کہلاتا ہے اور اس کا تعلق مرکووائرس (merbecovirus) سبجینس سے ہے، جس میں وہ وائرس بھی شامل ہے جو Middle East Respiratory Syndrome (MERS) کا سبب بنتا ہے۔ یہ وائرس ACE2 ریسیپٹرز کے ذریعے انسانی خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے COVID-19 کا باعث بننے والا SARS-CoV-2 وائرس داخل ہوتا ہے۔ چینی محققین نے تجربہ گاہ میں منی-ہیومن آرگن ماڈلز پر اس وائرس کا تجربہ کیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ انسانی خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد خدشات پیدا ہوگئے کہ یہ وائرس نئی...

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل: آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا، جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد دہشتگردی کا قانون موجود ہے۔ ایک سے زائد فورمز موجود ہوں تو دیکھنا ہوگا کہ ملزم کی بنیادی حقوق کا تحفظ کہاں یقینی ہوگا۔ آئین کا آرٹیکل 245 فوج کو عدالتی اختیارات نہیں دیتا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا کورٹ مارشل عدالتی...
ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس‘ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریر میں صدر ٹرمپ نے...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گرانفروشی پر قابو پانے، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر کوئٹہ کی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں سستا بازار قائم کئے جائیں۔ اپنے جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے تمام شہر بھر میں ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں کیونکہ اسی ماہ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے جبکہ احترام رمضان کے سلسلے میں ہوٹلوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم 23 کی کارروائیاں روانڈا کی دفاعی افواج کی حمایت سے جاری ہیں اور تحریک کے گوما شہر پر قبضے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔کونسل نے اپنی قرارداد میں، جس کی تمام پندرہ ارکان نے تائید کی، فیصلہ کیا کہ ایم 23 فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کرے اور گوما، بوکاوو اور ان تمام علاقوں سے دستبردار ہو جائے...
پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا کے وفاقی ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کردیا۔امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورے ہفتے کیے گئے کاموں کی وضاحت دینی ہوگی۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ وفاقی ملازمین کو اب وضاحت اِی میل پر دینا ہوگی۔ایلون کا کہنا ہے اس حوالے سے وفاقی ملازمین کو جلد اِی میل ارسال کردی جائے گی، اِی میل کا جواب نہ دینے والے وفاقی ملازمین کو مستعفی سمجھا جائے گا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو نئے محکمے ڈوج کا...
سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 4 انسانی سمگلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد، محمد طاہر اور ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کو منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد اور محمد طاہر شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے متاثرین کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل...
وفد نے قائد بلتستان شیخ محمد حسن جعفری کی خیریت دریافت کی اور حالیہ پرنس کریم آغا خان کی وفات پر انجمن امامیہ بلتستان کی تعزیت و غم میں برابر کے شریک ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد نے سکردو میں صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ وفد نے قائد بلتستان شیخ محمد حسن جعفری کی خیریت دریافت کی اور حالیہ پرنس کریم آغا خان کی وفات پر انجمن امامیہ بلتستان کی تعزیت و غم میں برابر کے شریک ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ وفد نے حال ہی میں المناک حادثے میں شہید ہونے والے کمسن مدح خوانوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی...
لاہور : پاکستان کے سمندری علاقے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے، سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لیے مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ – 2 منعقد کر رہی ہے-مشق سی گارڈ 25 کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے ۔ پیغام میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ان قدرتی وسائل کے ساتھ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں؛ جن میں غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ شامل...

پاک بحریہ 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ - 2 منعقد کر ے گی ،کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام جاری
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان کے سمندری علاقے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے، سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لیے مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ - 2 منعقد کر رہی ہے-مشق سی گارڈ 25 کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے ۔ پیغام میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ان قدرتی وسائل کے ساتھ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں؛ جن میں غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ،...
اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ...
جنوبی وزیرستان میں وانا ایگریکلچر پارک صوبائی حکومت کی عدم توجہ کے باعث ناکارہ ہو چکا ہے۔ سال 2017 میں 350 کنال اراضی پر بننے والے اس پارک پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔ یہ پارک 2017 سے 2021 تک ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہا۔ جس میں سبزیوں اور میوہ جات کے لیے کولڈ اسٹوریج، چلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ اور متعدد دکانوں سمیت ایک بڑی منڈی قائم کی گئی تھی۔ اور یہاں سے پورے پاکستان کو سبزیاں اور خشک میوہ جات سپلائی کیے جاتے تھے۔ مقامی زمینداروں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ 2021 تک ضلعی انتظامیہ اس ایگریکلچر پارک کی تمام ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھی، تاہم اس کے بعد سابق وزیرِاعلیٰ اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کوبرطانیہ میں وارمنسٹراور لارک ہل گیریژن کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کوبرطانیہ میں وارمنسٹراور لارک ہل گیریژن کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقتصادی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کرپشن کے خلاف گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہے اور حکومتِ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر سنجیدگی اور عزم کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں...
آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں شکایت کی ہے کہ اپوزیشن قیادت کے مقدمات جان بوجھ کر مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں مقرر کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ عدالتوں میں پیشی ممکن نہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ یہ بات عمر ایوب اور دیگر اپوزیشن رہنما کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے کے مطابق 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں چیف جسٹس نے پی...

یہ کہتے ہیں ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ملک کو خود انہوں نے ہی ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 فروری 2025ء ) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ملک کو خود انہوں نے ہی ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ، ملک کو ایک نہیں 2 مرتبہ ڈیفالٹ سے بچایا گیا، ایک مرتبہ میں نے ستمبر 2022 میں ڈیفالٹ سے بچایا اور پھر وزیر خزانہ اورنگزیب نے آ کر ڈیفالٹ سے بچایا، درمیان میں انہوں نے ہی ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے صرف مثبت اشاریے بتارہی ہے منفی اشاریے نہیں بتاتی، دنیا میں تیل اور اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے، کشمش 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا، مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا رواں سال کیلئے نصاب جاری کر دیا۔ رواں سال صدقہ فطر...
اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے7 رکنی وفد نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی،چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں سپرم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اپنے اقدامات کے تحت چیف جسٹس نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ( 7 رکنی ) وفد کا خیر...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرناہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض...
یہ آری بیورو کریسی کیلئے ہے، ایلون مسک کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی،عسکری اور معاشی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے، اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کیلئے 9 مئی اور 26 نومبر کے...
کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں واقع شہید بینظیر بھٹو اسپتال کی عمارت 2010 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 2018 تک اسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں نے علم کے فروغ کا بیڑا اٹھایا اور اسپتال کی عمارت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کر دیا۔ جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ تاہم صوبائی حکومت نے رواں برس اسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لائبریری کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایک طویل عرصے تک عمارت خالی رہی اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی تھی، ایسے میں ہم نے اس عمارت میں لائبریری قائم کر دی، جس سے نہ صرف عمارت استعمال میں...
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا رواں سال کیلئے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کے حساب سے 220‘ جو کے حساب سے 450 روپے‘ کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے‘ کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے...
آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد ’’فالس کلر وہیلز‘‘ پھنس کر ہلاک ہو گئی ہیں، کچھ وہیلز زندہ ہیں جنہیں ماہرین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سمندری...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار اور بے امنی پھیلائی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا۔ محب وطن اور اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار اور بے امنی پھیلائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جوکچھ کیا اس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی وفاقی وزیراطلاعات کا...
پشاور: خیبرپختنخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ دبایا جاسکتا ہے۔ قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک نظریہ بن چکا ہے جو لوگوں میں موجود ہے، عمران خان دوبارہ آئے گا اور ملک کو ٹھیک کرے گا اور پاکستان کو حقیقی آزاد پاکستان بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کوئی جیتے گا نہیں تو ہارے گا کیسے اور کھیل میں ہار جیت بدل سکتی ہے جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا...
پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ دبایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک نظریہ بن چکا ہے جو لوگوں میں موجود ہے، عمران خان دوبارہ آئے گا اور ملک کو ٹھیک کرے گا اور پاکستان کو حقیقی آزاد پاکستان بنائے گا۔یہ بات انہو ںنے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہناتھاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کوئی جیتے گا نہیں تو ہارے گا کیسے اور کھیل میں ہار جیت بدل سکتی ہے جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا لیکن...
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت اور وقار ہضم نہیں ہورہا، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی...
آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔...
ریاض: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں بھی 32 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں رقوم بھیج رہے ہیں، یہ ان کی پاکستان سے محبت ہے۔...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا رواں سال کے لیے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل سے جاری اعلامیے کے مطابق گندم کے حساب سے 220 جو کے حساب سے 450 روپے، کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد،...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل—فائل فوٹو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔اس حوالے سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمش 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کریں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا جس کے تحت کم سے کم صدقہ فطر 220 روپے ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم 220 روپے ، جوکے 450 ، کھجور کے 1650 روپے ، کشمش 2500 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ، فدیہ صوم ادا کریں ۔ مزید :
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی صاحبزادی سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ ’زندگی میں جو چاہو کرو لیکن کسی اداکار سے شادی نہ کرنا‘۔ سوہا علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انہیں کسی اداکار سے شادی کرنے کے بارے میں سختی سے منع کیا تھا تاہم سوہا اور بالی ووڈ اداکار کنال کیمو 9 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے اسلام قبول کرنا کیسا تجربہ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اگر کرکٹ کی سپر پاور کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، میں آئی سی سی کو ہمیشہ انڈین کرکٹ کونسل کہا کرتا ہوں، اس کا اتنا زیادہ اثر ورسوخ ہو گیا ہے کہ اس کی سازشوں سے بچنا بہت مشکل تھا، اس حساب سے بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا، اس میں کوئی شک نہیں کہ محسن نقوی اس شپ کے کیپٹن ہیں جو یہاں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کا بہت شور ہوا، پھر اسٹیڈیمز کے حوالے سے انڈیا نے باتیں شروع کر دیں...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی دعوت پر وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپوزیشن سے بھی تجاویز لیں گے تاکہ اصلاحات غیر متنازع اور پائیدار ہوں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اور وفاقی وزیر احمد چیمہ بھی تھے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن بھی...
سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی سے لینڈ ریفارمز بل پاس کرنے سے پہلے مسودہ تمام اسمبلی ممبران اور عمائدین و سرکردہ گان کو دیا جائے اور اگر ان کی جانب سے تائید ہو تو اسمبلی سے پاس کرایا جائے، بصورت دیگر کسی لینڈ ریفارمز بل کو قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ بعد میں حکومت کو رد عمل کے طور پر بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی کابینہ نے لینڈ ریفارمز بل کی منظوری دی ہے مگر اس بل کی منظوری کے بعد سب سے زیادہ بلتستان متاثر ہو گا۔...
اسلام ٹائمز: آج کے اس کالم میں اپنے پالیسی ساز اداروں سے ہمارا یہ تقاضا ہرگز نہیں ہے کہ مستقبل میں پیش آنیوالی مشکلات کیلئے کوئی منصوبہ بندی کریں بلکہ ہماری تو دست بستہ گزارش یہ ہے کہ کم از کم اپنی آنکھوں کے سامنے موجودہ مشکلات اور موجودہ دشمنوں سے تو ملک اور عوام کو تحفظ دیں۔ کہیں پر بھی ریاستی رِٹ کے مذاق بن جانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یا تو حکمران عقل کے اندھے ہیں اور یا پھر عقل کے اندھوں کے ہاتھ میں حکومت آگئی ہے، باقی ہندوستان و طالبان۔۔۔ یہ سب کہانیاں ہیں۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی کیا پاکستان کے صوبے براہِ راست بین الاقوامی مذاکرات کرنے اور اپنی خارجہ پالیسی طے...
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن مشترکہ مشق افعی الساحل کراچی میں اختتام پزیر ہو گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری مشق کا مظاہرہ دیکھا۔رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی مشترکہ مشقیں، مختلف بحری آپریشنز کا انعقادپاک بحریہ اور کورین بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار اور کورین نیوی کےجنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی۔ تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ،...
خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے پی حکومت کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا، کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے کا بھی...
بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا گیا تھا۔ہیمپٹن ڈیلنگر، جو کہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ ہیں، ایک آزاد ادارے کی قیادت کرتے ہیں جو حکومتی بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، یہ عہدہ محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر سے الگ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیلنگر کو 7 فروری کو ایک مختصر...
اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔ جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔ اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔ جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ...
ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی...
لندن: برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔ یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان عدالت عظمیٰ میں پہنچ گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا گیا تھا۔ہیمپٹن ڈیلنگر، جو کہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ ہیں، ایک آزاد ادارے کی قیادت کرتے ہیں جو حکومتی بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، یہ عہدہ محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر سے الگ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیلنگر کو 7 فروری کو ایک مختصر...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر یہ چیزیں پہلی بار نظر آ رہی ہوں تو اس پر سوال اٹھتا ہے کہ کوئی اسٹریٹیجی بن سکتی ہے یا نہیں بن سکتی، عمران خان کی ایک چیز پر تو ان کے مخالف بھی قائل ہیں، متفق ہیں، کہ پی ٹی آئی عمران سے شروع ہوتی ہے اور عمران پر ختم ہو جاتی ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ باقی جو لیڈر شپ اس وقت ہے اس پر جو الزام لگتا ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہے اس میں بہت سے بہت مواقع پر یہ ثابت بھی...
امن مشقیں: آسٹریلوی بحریہ کا چین، روس، ایران کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )آسٹریلوی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر رئیر ایڈمرل کرسٹوفر اسمتھ نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اورپاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے کراچی میں امن مشقوں کے دوران ملاقات کی اور امن ڈائیلاگ سے بحریہ، اقتصادی خوش حالی کی ضامن کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے آسٹریلوی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی اور اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہارکیا۔ امن مشقوں کے سیشن کے اختتامی لمحات میں خطاب کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل کرسٹوفر اسمتھ نے فلسفیانہ انداز اپنایا...
شازیہ سنگھار نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اس قرارداد کا منظور ہونا ایک واضح پیغام ہے کہ صوفی ازم کی روایات کو نہ صرف محفوظ رکھا جائے گا بلکہ ان کی روشنی میں معاشرتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی 777ویں عرس مبارک کے موقع پر ان کی امن، بھائی چارے، رواداری اور صوفی ازم کی تعلیمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اہم قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف و مذہبی امور، شازیہ کریم سنگھار نے پیش کی، جس میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی صدیوں...
’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی وژن 2030ء سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی...
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پیش رو جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے اسلحے کی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد اسرائیل کو امریکا سے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84 بموں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بم...
ہمارا بیانیہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے: نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز لاہور :صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے۔ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔(جاری ہے) امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان...
امریکہ(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع جمعے کو برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان میں کہا...
— جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن سرکل نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایجنٹس نے یورپ کے لیے مسافروں سے 25 اور 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی...
سکھر(نمائندہ جسارت)روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار،گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافر دہری اذیت کا شکار،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ بالخصوص روہڑی انتظامیہ کی ناقص کاکردگی کی بدولت روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار رہنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہے ٹریفک جام کی وجہ سے مسافر اذیت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں انتظامیہ کی غفلت سے ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ٹریفک جام کی وجہ مسافروں کو کھانے پینے کی سہولیات کا فقدان بھی نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال درگاہ صدر الدین شاہ بادشاہ اور حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کے چیئرمین سیٹھ حاجی بدر میمن نے کہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں فائرنگ کا انتظامیہ کونوٹس لینا چاہیے کوئی اپنی خوشی کی خاطر کسی کا گھر اُجاڑ دے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیپلزپارٹی کے کونسلر اسرار احمد پٹھان کی مہندی کی رسم کے موقع پر کی جانے والی فائرنگ کے کی گولی لینے کی وجہ سے جابحق ہونے پر ان کے والد اکبر پٹھان سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا شادی کی اور دیگر تقریبات کے موقع پر فائرنگ کرنا فشن بناتا جارہا ہے لوگ اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ ان کی وجہ سے دوسرے لوگ مشکلات کا...

جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے
جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)یف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ پنجاب پولیس کی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوتن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، یہ اگلے چند دن میں طے ہو جائے گا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مزید کہا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے...
قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اسماعیلی وفد کی یہاں مرکز میں تشریف آوری اور امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دینے پر پوری ملت تشیع کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسماعیلی برادری کے قائدین کی مرکز امامیہ گلگت آمد اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکز امامیہ کا دورہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکز امامیہ کا دورہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکز امامیہ کا دورہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکز امامیہ کا دورہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکز امامیہ کا دورہ اسماعیلی ریجنل...
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار...
اسماعیلی وفد کے قائدین نے بلتستان کے ہونہار زاکر اہلبیت علیہ السّلام مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں خواجہ علی کاظم، سید جان علی اور خواجہ ندیم کی المناک شہادت پر غم زدہ خاندان اور پوری ملت تشیع کو تعزیت و تسلیت کا اظہار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے ایک نمائندہ وفد نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور ان کے ساتھ شریک مرکزی انجمن امامیہ کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے 15 شعبان المعظم حجت خدا امام مہدی (عج) کی ولادت و باسعادت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت...

ٹرمپ انتظامیہ کا یوکرین کو اس کی 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات امریکہ کو دینے کا مشورہ ،امریکی اہلکاروں کا انکشاف
واشنگٹن : چار امریکی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کو 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات کی ملکیت عطا کرے۔اس سلسلے میں اگر یوکرین روس کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کا معاہدہ کرتا ہے تو امریکہ یوکرین میں ان نایاب زمینی معدنیات کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ دو اہلکاروں کا کہناہے کہ نایاب زمینوں کی کان کی ملکیت کا معاہدہ یوکرین کے لیے امریکہ کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں اور تعاون کی ادائیگی کا ایک طریقہ ہوگا جو فروری 2022 میں روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے فراہم کیا گیا ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے بھجوایا جارہا تھا. آسیہ نامی ملزمہ خواتین کو جبری مشقت پر بھجوانے میں ملوث ہے. ملزمہ آسیہ پنجاب پولیس کی سابقہ ملازم ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ قیام، اخراجات کیلئے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ نے کرنا تھی. چاروں خواتین آف لوڈ کردی گئیں جبکہ ایجنٹوں سے متعلق معلومات لی جا...
نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے اپنے قد کو منزل کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا۔گرلز کالج کی تقریب تقسیم انعامات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی اور خاتون ٹیچر کے ساتھ دل موہ لینے والا انداز اپنایا۔انہوں نے ٹیچر ثانیہ کو ایوارڈ دیا، وہ پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل کھڑے ہو کر ایواڈ دیا۔تقریب میں موجود طالبات اور حاضرین نے ٹیچر کو بہترین کارکردگی ایوارڈ ملنے اور وفاقی وزیر کے جذبے کو پُرجوش انداز میں سراہا اور خوب داد دی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں۔طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیے ہیں، اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دیے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا، گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں، اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا۔ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل کے مطابق کراچی سے 4 خواتین کو مبینہ طور پر جبری مشقت کے لیے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 4 خواتین کو کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، ان خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی مسافر تھیں، بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا، متاثرہ خواتین...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ...