Jasarat News:
2025-02-20@19:57:14 GMT

جبری مشقت کیلیے خواتین کو سعودی عرب بھجوانے کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ پنجاب پولیس کی سابقہ ملازم ہے، آسیہ نے ہی متاثرہ چاروں خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متاثرہ خواتین

پڑھیں:

عطا تارڑ 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کیلیے ریاض پہنچ گئے

ریاض(سید مسرت خلیل) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائرپورٹ پرسعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمن نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کیلیے وژن مثالی ہے۔ عطا تارڑنے مزید کہا کہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید ہیں، سعودی عرب امن، خوشحالی، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم وکیل ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی میڈیا فورم سعودی عرب کے میڈیا سے متعلق تجربات سے استفادہ کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ واضح رہے کہ سعودی میڈیا فورم میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ فورم کا مقصد میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور جدید رجحانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ سعودی میڈیا فورم میں میڈیا پروڈکشن، ڈیجیٹل جرنلزم اور مواد سازی کے بارے میں طریقے تلاش کیے جائیں گے۔ ڈیجیٹل دور میں میڈیا، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور مالیاتی استحکام کے لیے نئے بزنس ماڈلز کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا فورم میں فیک نیوز، عوامی اعتماد کی بحالی میں میڈیا اداروں کے کردار کے بارے میں حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ فورم میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، صحافت کا مستقبل، میڈیا اکنامکس، ڈیجیٹل نظام، مِس انفارمیشن، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور ڈیجیٹل سٹریمنگ جیسے اہم موضوعات پر مباحثے بھی منعقد ہوں گے۔ عطاتارڑ کانفرنس کے موقع پر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ریاض:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان سے ملاقات کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کراچی: امریکی قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنیوالا ملزم گرفتار
  • عطا تارڑ 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کیلیے ریاض پہنچ گئے
  • (کراچی میں ٹریفک حادثات پر حکومتی اے پی سی)جماعت اسلامی کاہر متاثرہ خاندان کو1 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ
  • صدی کی ڈیل سے جبری نقل مکانی تک، ٹرمپ کے قسط وار ناکام منصوبے
  • صدی کی ڈیل سے جبری نقل مکانی تک، ٹرمپ قسط وار ناکام منصوبے
  • اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ افغان شہری کی غیرقانونی دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام
  • اسٹرابیری کوئیک نامی ٹافی میں منشیات کی آمیزش کا انکشاف
  • اقدام قتل کے ملزمان کیفرارکی کوشش ناکام
  • ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی