ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔

واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس‘ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریر میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی نے بھی حکومت کے ابتدائی چار ہفتے ایسے نہیں دیکھے جیسے موجودہ حکومت نے گزارے ہیں۔

ٹرمپ نے ہفتے کو خطاب میں بار بار کہا کہ وہ امیگریشن سے متعلق سخت پالیسیوں پر عمل کریں گے۔


انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ایک ایجنسی ایسی ہے جس میں نمایاں طور پر کمی کی گئی ہے۔

وہ یو ایس ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کا ذکر کر رہے تھے جس کے واشنگٹن ڈی سی کے دفتر کو کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ایجنسی کا نام اس کی سابقہ عمارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

صدر نے اپنے سابقہ وعدوں کو بھی دہرایا کہ ان کی حکومت ملک کے سونے کے ذخائر کی چھان بین کرے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں گزشتہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن کا بھی ذکر کیا اور سابق صدر جو بائیڈن اور سابق نائب صدر کاملا ہیرس پر بھی تنقید کی۔

خطاب میں انہوں نے بائیڈن حکومت کی امیگریشن اور سرحدوں سے متعلق پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔




اس کانفرنس کے موقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ملک پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا سے بھی ملاقات کی۔ اسٹیج پر آنے کے بعد ٹرمپ نے آندریج ڈوڈا اور کانفرنس سے خطاب کرنے والے ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی سے بھی ملے۔

پولینڈ کے صدر سے ملاقات کے بعد ٹرمپ پیر کو وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جب کہ جمعرات کو برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے تقریر کے دوران جنگ زدہ یورپی ملک یوکرین اور اس پر حملے کرنے والے روس کے صدور کا نام لے کر کہا کہ میں صدر زیلنسکی کے ساتھ ڈیلنگ کر رہا ہوں۔ میں صدر پوٹن کے ساتھ بھی ڈیلنگ کر رہا ہوں۔




یوکرین میں لڑائی کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ "یہ یورپ کو متاثر کر رہی ہے جب کہ اس کے ہم پر بہت زیادہ اثرات مرتب نہیں ہو رہے۔‘‘

یوکرین جنگ کے خاتمے کے بارے میں ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ ’’ہم ایک معاہدے کے کافی قریب ہیں اور بہتر ہے کہ ہم معاہدے کے قریب ہوں۔”

اس خبر میں ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے معلومات شامل کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کے صدر کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا عندیہ

کراچی:

پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔

آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ایکسپریس بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔

عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور آج سے ہی ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں کردیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔

عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4فیصد اضافے سے 13روپے کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے ڈی ریگولیشن فارمولے پر اگرچہ پٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے اوگرا حکام کی بولنے کی ہمت نہ ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت شراب پر پابندی بل منظور کرنے میں مدد کرے، محبوبہ مفتی
  • پاکستان کا امریکا منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا عندیہ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا یوتھ کانفرنس سے خطاب، نوجوانوں کے کردار پر زور
  • وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر پسپائی اختیار کرلی
  • کنزویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب
  • آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عندیہ، حکومت کے اقدامات کی تعریف
  • پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا عندیہ