سکھر(نمائندہ جسارت)روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار،گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافر دہری اذیت کا شکار،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ بالخصوص روہڑی انتظامیہ کی ناقص کاکردگی کی بدولت روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار رہنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہے ٹریفک جام کی وجہ سے مسافر اذیت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں انتظامیہ کی غفلت سے ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ٹریفک جام کی وجہ مسافروں کو کھانے پینے کی سہولیات کا فقدان بھی نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال درگاہ صدر الدین شاہ بادشاہ اور حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین سے بھری مسافرگاڑیاں روہڑی کی قومی شاہراہ سے گزرتی ہیں تاہم انتطامیہ کی جانب سے بلند و بانگ دعوی تو کیے جاتے ہیں لیکن ٹریفک مسائل کے حل کیلیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ٹریفک جام میں پھنسے مسافروں کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ ہر سال ایونٹس کے دوران ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسافروں نے شکوہ کیا کہ روہڑی میں ٹریفک جام سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سہون اور روہڑی ایونٹس پر ٹریفک مسائل کیوں ہیں سمجھ سے بالا تر ہے ٹریفک انتظامات میں بہتری دکھائی نہیں دیتی، مسافروں نے بالا حکام و دیگر بالا افسران و انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشگی اقدامات سے ٹریفک کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی شاہراہ پر ٹریفک جام پر ٹریفک کا سامنا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا حصہ نہیں پھر مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں، فواد چوہدری

لاہور:

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ اپوائنٹ ہوئے ہیں تو ان لوگوں کو شاید اس لیے اپوائنٹ کیا گیا ہوکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہی کرلیں اور معاملات کو آگے بہتر کرنے کی کوشش کر لیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی اور لاجک سمجھ نہیں آتی ہے، کیونکہ یہ سارے پی ٹی آئی میں 9مئی کے بعد آئے ہیں، ان کا توکوئی تعلق ہی نہیں ہے تحریک انصاف سے. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے لوگ آئے ہیں ان کے اوپر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، آپ کے سامنے ہے کہ جیسے یہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوں تو پھر میں اڑتالیس مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں؟ میں اس وقت ای سی ایل پر کیوں ہوں؟

ہمارا جو اس وقت معاشی قتل عام کیا گیا جن تکلیفوں سے میں، میرا خاندان ، ہم لوگ گزرے ہیں اور گزر رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا عمران خان کی رہنمائی کی روشنی میں ہماری تو یہی خواہش اور کوشش ہو گی کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے اور ان سب کو ساتھ لے کر چلا جائے، ساتھ لے کر چلتے ہوئے، عید کے بعد تحریک میں شدت آنی چاہیے، اس بار ہمارا مطالبہ نئے انتخابات ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یار خان:بس اور رکشے کی خوفناک ٹکر،4افراد جاں بحق ،7زخمی
  • کرم: مرکزی شاہراہ 143 روز سے بند، شہری پریشان
  • بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکابندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا
  • کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟
  • پی ٹی آئی کا حصہ نہیں پھر مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں، فواد چوہدری
  • شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والوں کیلیے خوش خبری
  • بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا
  • کراچی کا بحران!
  • ڈمپر و ٹینکر ز سے اموات پر جماعت اسلامی عدالت پہنچ گئی ۔ 21فروری کو احتجاج کا اعلان