پی ٹی آئی کو آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ہضم نہیں ہو رہا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت اور وقار ہضم نہیں ہورہا، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے احتجاج بھی کیا، تاہم محب وطن پاکستانیوں نے شرپسند عناصر کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے، جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت، بقا اور مفاد کو نقصان پہنچائے گا اس کے لئے قانون موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے، معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھجوانے میں اہم کردار ہے، ایک طرف بیرون ملک پاکستانی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور دوسری جانب شرپسند ٹولہ پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کچھ کیا اس کے شواہد موجود ہیں، اس ٹولے نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جناح ہاؤس کو آگ لگائی، اس پر حملہ کیا، یہ بھی نہیں دیکھا کہ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا گھر ہے جبکہ شہدا کی یادگاروں کو بھی مسمار کیا گیا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک سے دشمنی کا ثبوت دیا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی عطا تارڑ تارڑ نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا: عطا تارڑ
منسک(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان اور بیلا روس میں کئی اہم معاہدے ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیلا روس میں روزگار کے دروازے کھلے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو روزگار دینے کی بات کی، پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو بیلاروس کے شہریوں کو مہیا ہیں۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2015ءمیں رکھا، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
مزید :