پیوٹن امن کیلئے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ چند دن میں طے ہوجائیگا، مارکو روبیو
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوتن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، یہ اگلے چند دن میں طے ہو جائے گا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مزید کہا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس اور امریکا کے حکام کی سعودی عرب میں بات چیت ہوگی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بات چیت
پڑھیں:
امریکہ میں بچوں میں خسرہ کی وبا بڑھنے لگی
امریکی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 5 فروری کو خسرہ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد بچوں میں اس بیماری کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اب تک خسرہ کے 58 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، جب کہ 6 کیسز بالغ افراد میں بھی سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ 13 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 4 کی ویکسینیشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
خسرہ کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد حکام نے عوامی صحت کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔