یہ آری بیورو کریسی کیلئے ہے، ایلون مسک کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
یہ آری بیورو کریسی کیلئے ہے، ایلون مسک کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔
تاہم ایلون مسک نے شرکا کے سامنے آرہی ہوا میں لہرا کر اپنے عمل سے سب کی توجہ حاصل کی واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں دوسری مدت کے لیے صدر امریکا منتخب ہونے کے بعد کابینہ تشکیل دیتے ہوئے اپنی قریبی دوست اور ارب پتی کاروباری ٹائیکون ایلون مسک کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیورو کریسی ایلون مسک
پڑھیں:
صدر ٹرمپ نے بھارت کیلئے یو ایس ایڈ کی امداد کو رشوت قرار دے دیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کی طرف سے بھارت کو انتخابات میں ٹرن اوور بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی امدادی رقم کو رشوت سے تعبیر کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت کے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قائم محکمے DOGE کے سربراہ اور ارب پتی امریکی آجر ایلون مسک نے یو ایس ایڈ کے تحت بھارت کو دی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد کی بندش کا حکم دیا ہے۔
امریکی امدادی رقم کی بندش پر بھارتی میڈیا نے بہت واویلا مچایا ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو الجھانے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے دو دن قبل کہا تھا کہ یو ایس ایڈ کے تحت بھارت کو ووٹر ٹرن اوور بڑھانے کے لیے رقم دینے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ اِس سے کہیں زیادہ تو بھارت خود خرچ کرسکتا ہے کیونکہ اُس کی مالی حالت بہت اچھی ہے۔ بھارت کی برآمدات کا گراف بھی بلند ہے اور ترسیلاتِ زر بھی زوروں پر ہیں۔ ایسے میں بھارت کو امریکا سے محض 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لینے کی ضرورت کیا ہے؟
بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ بھارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کی راہ ہموار کرنے پر تُلی ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھارتی انتخابات میں امریکی مداخلت کی راہ ہموار کی تھی۔ یو ایس ایڈ کی طرف سے ملنے والی امداد کو اِسی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں بی جے پی نے راہل گاندھی کے لندن کے حالیہ بیان کا حوالہ بھی دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یو ایس ایڈ کی طرف سے دی جانے والی امداد کو رشوت کی اسکیم قرار دیا ہے۔ ریپبلکن گورنرز کی کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے لیے یو ایس ایڈ کی امداد کا معاملہ بہت ہوچکا۔ اب اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ یہ تو سیدھی سیدھی رشوت کی اسکیم ہے، اور کچھ نہیں۔