انتظامیہ ماہ رمضان کے دوران انتظامات بہتر بنائیں، پی ٹی آئی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گرانفروشی پر قابو پانے، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر کوئٹہ کی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں سستا بازار قائم کئے جائیں۔ اپنے جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے تمام شہر بھر میں ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں کیونکہ اسی ماہ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے جبکہ احترام رمضان کے سلسلے میں ہوٹلوں کو بھی بند رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سستا بازار کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں لگائے جائیں تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں میں میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نماز اور تراویح کے اوقات میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ خاص طور پر محلہ اور مسجد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ وہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
رمضان میں دودھ اور دہی کتنے روپے فی لیٹر ملے گا؟ عوام کے لئے اہم خبر
رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق دودھ اوردہی کی قیمتوں کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا، دکاندار نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کریں۔