لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا رواں سال کیلئے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کے حساب سے 220‘ جو کے حساب سے 450 روپے‘ کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے‘ کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے ان امیر افراد کو گندم پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ اسی طرح پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اداکریں۔ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطًا) جو، کجھور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطًا) بنتا ہے۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید بتایا 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے۔ جو کے حساب سے 13500 روپے، کھجور کے حساب سے 49500 روپے، کشمش کے حساب سے75000 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 150000روپے اداکرنا ہوگا۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر و فدیہ صوم 160روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدقہ فطر و فدیہ صوم کے حساب سے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔

گندم کٹائی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟

انہوں نے کہا کہ انشااللہ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی، کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیکج کسان گندم وزیراعلی

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
  • پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان، 15 ارب روپے کی سبسڈی بھی ملے گی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، گندم کاشتکاروں کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج منظور
  • سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان کونسل جنرل
  • اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ ضروری ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
  • اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ضروری، جان و مال کو نقصان نہ پہنچایا جائے: راغب نعیمی 
  • اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور کے ایف سی پر حملے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل آگیا
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دیدیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد