آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔

انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔

آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا تھا کہ مجھے دنیا کی حسین ترین خاتون کا ساتھ نصیب ہو۔

ادکار نے کہا کہ میں نے 20 سال ٹائم پاس کیا لیکن اب میں تمھارے ساتھ ہوں۔ تمھارا ہوں۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ آدار جین کا اس سے پہلے اداکارہ تارا سوتاریا کے ساتھ افیئر تھا جس کا بریک اپ 2023 میں ہوا۔

آدار جین کے ٹائم پاس ریمارکس کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے محبت کے نام جس جس کو دھوکا دیا اسے اب ٹائم پاس کہہ رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹائم پاس کہا کہ

پڑھیں:

بھارت؛ 7 ماہ کی بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت

بھارتی شہر کولکتہ میں فٹ پاتھ پر رہنے والے خاندان کی 7 ماہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا اور تاحال بچی کی طبیعت ناساز ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس درندہ صفت شخص کو 4 دسمبر 2024 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی شناخت راجیو گھوش کے نام سے ہوئی تھی۔

اس کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی عدالت میں تیز رفتاری سے کیس چلا گیا اور صرف 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈی این اے اور دیگر ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔ مجرم کے پاس اعتراف جرم کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے باعث عدالت نے درندہ صفت مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

یاد رہے کہ بچی اب بھی کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 20 سال صرف ’ٹائم پاس‘ کیا؛ اپنی شادی پر آدر جین کو یہ اعتراف مہنگا پڑ گیا
  • عمران خان فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، وزیر دفاع
  • حماس کی قید میں یہودیوں کی ہلاکتیں، نتین یاہو کے غلط فیصلے کی وجہ سے ہوئیں، اسرائیلی اخبار
  • اداکار احمد علی اکبر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیوں کیا؟
  • عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، وزیر دفاع
  • عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے: وزیر دفاع
  • اسپتال فعال کرنے کے مخالف نہیں لیکن حکومت لائبریری کو متبادل بھی فراہم کرے، لائبریری انتظامیہ
  • بیٹے نے اپنی شادی پر نہیں بلایا؛ اداکار راج ببر کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت؛ 7 ماہ کی بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت