پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان نیوی کی زیر نگرانی مشق سی گارڈ-25 کی افتتاحی بریفنگ منعقد کی گئی، جس میں کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق اپنی نوعیت کی دوسری بڑی مشق ہے، جوپاکستان نیوی کی ایک اہم کاوش ہےاس کا مقصد پاکستان کے مختلف بحری شعبوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے، جن میں شپنگ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے والے ادارے، نجی کمپنیاں اور این جی اوز شامل ہیں، تاکہ بحری شعبے کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ حل نکالا جا سکے۔
مشق کی افتتاحی بریفنگ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، ایف آئی اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، اور پورٹ قاسم اتھارٹی سمیت مختلف اداروں کے نمائندے موجود تھے۔
اس موقع پر شرکاء کو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے کلیدی کردار سے آگاہ کیا گیا، جو پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بحری تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ مشق قومی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پاکستانی سمندری حدود کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ اس دوران سمندری مشقوں، عملی سرگرمیوں اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز کے ذریعے موجودہ سیکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے تمام قومی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بحری تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا ہےاور اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے پاکستان کی بحری سرحدوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا
ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈنز 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری تک ہوگا۔
کراچی میں پاکستان نیوی ایکسر سائز سی گارڈ 25 کے حوالے سے بریفنگ میں ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر ( پاک بحریہ) کمانڈر عاطف خان نے کہا کہ یہ ایکسرسائز میری ٹائم کوآرڈینیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے میری ٹائم زون میں سیکیورٹی کا تجزیہ کیا جائے گا۔ مشقوں کے درمیان مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو جانچا جائے گا۔ یہ مشقیں سمندری دفاع کو مزید محفوظ بنائیں گی۔
پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی کے مقاصد کا حصول ان مشقوں سے ممکن ہوسکے گا۔ ان مشقوں کے ذریعے پاک بحریہ و دیگر ادارے بہتر انداز میں میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹ سکیں گے۔
پاکستان کوسٹ لائن کا رقبہ 2 لاکھ 90 ہزار اسکوائر کلو میٹر بنتا ہے۔ پاکستان کی کوسٹ لائن بھارت سے ایران تک محیط ہے۔ پاکستان کے میری ٹائم زون سے ہر سال 70 ہزار جہاز گزرتے ہیں۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم بہترین پورٹس ہیں جہاں ایل این جی جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں۔ 40 فش لینڈنگ سائٹس ہیں جن سے 10 لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔
ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی
ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر ( پاک بحریہ) کمانڈر عاطف خان نے مزید کہا کہ میرین ٹائم پالوشین اینٹی نارکوٹکس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ماضی میں اس میں ہمیں کچھ حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ہمیں گڈانی جیسے ماضی کے واقعات ہر قابو پانے کے لئیے اقدامات اور موٹر سدباب کرنا ضروری ہے۔ ان تمام مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئیے ہمیں تعاون کو بڑھانا ہے اور پاک نیوی کو جدید خطوط پر استوار کررھے ہیں ۔
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ ہوسکا