’دوستوں کے جسم سے بدبو آتی ہے‘ جگن کاظم کو یہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔
جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔
جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔
اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔
جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ رہی تھی۔ شاید کئی دنوں سے بال تک نہیں دھوئے تھے۔ خشکی بھی نظر آ رہی تھی۔
میزبان جنگن کاظم نے مزید کہا کہ ان دونوں نے دانت بھی صاف نہیں کیے تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کے منہ سے ناگوار بو آ رہی تھی۔
جگن کاظم نے کہا کہ ہمیشہ ہی حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے لیکن جب آپ کسی تقریب میں جارہے ہیں تو اس کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ صاف ستھرائی کی عادات اپنانے سے ہماری شخصیت میں نکھار آتا ہے۔
تاہم جگن کاظم کو ان خیالات پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے کہا کہ میزبان اور اداکارہ کو اتنا بھی نہیں پتا کہ کون سی بات کہاں کرنی چاہیے۔
ایک صارف نے کہا کہ چینل پر بیٹھ کر کسی کے بارے میں ایسی بات کرنا، ان کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی باتیں اچھی ہیں لیکن آپ کا انداز اچھا نہیں اور آپ کو وہ واقعہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
متعدد صارفین نے کہا کہ شو کی میزبان کو کسی کے لیے بھی ججمینٹل نہیں ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جگن کاظم نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا نام بھارتی کھلاڑیوں کے سینے پر سج گیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے، لیکن جرسی پر موجود ٹورنامنٹ کے لوگو کے ساتھ پاکستان کے نام نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ICC (@icc)
یہ حالیہ برسوں میں پہلا موقع ہے جب بھارت کی جرسی پر پاکستان کا نام درج ہوا ہے۔
گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو کو شرٹ پر لگانے کے معاملے پر بھارت نے ایک تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ قواعد کے مطابق ٹیم کی کِٹ پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام لکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔
آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو واضح طور پر کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کٹ پر ‘پاکستان‘ لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔