خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں
لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے پی حکومت کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا، کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کرم میں بےامنی میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ نے کرم کے شرپسند عناصر کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر سیف کرم میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے: شہاب علی شاہ

کل کے واقعے کے بعد کرم میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ وقتی طور پر روک دیا گیا، کرم میں بنکرز گرانے کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق امن معاہدے کے مطابق کرم کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصلہ کیا گیا ہے کا فیصلہ کیا گیا کے مطابق میں ملوث خلاف سخت لوئر کرم کے خلاف

پڑھیں:

کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکردی۔

کے پی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کاظم ولد گل بادشاہ کے سر کی قیمت 100 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی۔

اسی طرح دیگر ملزمان کے سر کی قیمت 80 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر
  • کرم میں قافلوں پر فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کا وفاق کیخلاف احتجاج اور عدالت جانے کا فیصلہ
  • کے پی کے حکومت کا لوئر کرم میں گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراور بگن خالی کرانے کافیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت نے کرم کے چار گاؤں خالی کرنے کی ہدایت کردی، حتمی آپریشن کا فیصلہ
  • خوراک، دواؤں کی رسد لے جانے والوں پر فائرنگ، کرم کے کئی گاؤں خالی کروانے کا فیصلہ
  • لوئر کرم: فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کے لیے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ
  • پختونخوا حکومت کا کرم میں اوچت، مندوری سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • کرم میں قافلوں پر فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ