2025-01-18@10:52:33 GMT
تلاش کی گنتی: 211
«کے خلاف»:
(نئی خبر)
سہون (نمائندہ جسارت) تیل گیس کمپنی کی طرف سے گاؤں کی زمین پر قبضہ کرنے اور مقامی لوگوں کو کمپنی میں روزگار سے نذر انداز کرنے کے خلاف او جی ڈی سی ایل کمپنی کے خلاف دوسرے روزبھی احتجاج جاریOGDCL کی ہٹ دھرمی برقرار۔ تفصیلات کے مطابق سہون کے نواحی گاؤن داد محمد رند میں تیل گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل کمپنی کی طرف سے مذکورہ گاؤں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف دیہاتیوں نے سخت الزام لگایا کہ مذکورہ کمپنی افسران نے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کو زمین کا معاوضہ دیا جائیگا مگر 6 ماہ گزرنے کے باوجود نہ معاوضہ ملا نہ ہی کمپنی...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)سندھ میں نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے یو آئی اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ مارچ اور دھرنا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام اور شہریوں کی جانب سے سندھ کے دریا پر 6 نہریں بنانے اور لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دینے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ۔ جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،ضل جنرل سیکرٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا خالق داد پندارانی، مولانا عبد الوحید بروہی، اسد اللہ حیدری، قاری رضوان اللہ چاچڑ اور عرفان علی لوہار کی قیادت میں جامعہ شیراز گڑھی خیرو سے نکالا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف احتجاج کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہو گی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی...
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا. رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری نے آئی پی یو کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے.(جاری ہے) وکیل نے دعوی کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر ابھرنے سے روکا جا سکے. امریکی نشریاتی ا دارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہاں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے خاص طور پر ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں دسیوں ہزار داعش کے سابق جنگجو اور ان کے خاندان کے افراد موجود ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کیمپوں میں داعش کے آٹھ سے دس ہزار جنگجوں کو رکھا گیا ہے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50کروڑ روپے نہ دینے پر شرکا ءکو احتجاج ریکارڈ کرانے کا طریقہ بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز "کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،اللہ کو جواب دینا ہے ، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو بااختیارکرنا ہے، آگے بڑھنے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے...
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے کی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری اور رہائیراولپنڈی سے پی ٹی آئی رہنما شہر یار ریاض اور سمابیا طاہر کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ایاز امیر، خالد خورشید، الیاس مہربان، ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سماعت کے دوران کوئی بھی ملزم اور...
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ— فائل فوٹو ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس شاباش کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔ گجرات میں خاتون کو جلانے کا حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیاگجرات میں خاتون کو جلانے کا واقعے کا چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ 2024ء میں خواتین...