منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کیخلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس منجمد کروائے جا سکیں گے۔
ارمغان کا منی لانڈرنگ کا پیسہ پاکستان لانے کے لیئے بھی سلور نوٹس کے زریعے درخواست کی جائے گی، زرائع کے مطابق سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثہ جات کی کھوج لگائی جا سکے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلور نوٹس کے ارمغان کے
پڑھیں:
ریاض ایئرکو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سعودی ایئر کی نئی فضائی کمپنی کو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات سول ایوی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔'ریاض ایئر' سعودی عرب کے ' پبلک انویسٹمنٹ فنڈ' کی زیر ملکیت ہے۔(جاری ہے)
جس نے اپنے آپریشنز شروع کرنے سے پہلے وہ تمام شرائط پوری کر لی ہیں ۔ جو آپریشنز کے لیے ضروری قرار دی جاتی ہیں۔ ان شرائط میں ریگولیٹری اور حفاظتی اقدامات اہم تر ہوتے ہیں۔اس کامیابی کے بعد ' ریاض ایئر اپنے 100 بین الاقوامی شہروں کے ساتھ رابطے میں آنے کا ہدف حاصل کر لے گی اور 2030 تک سعودی معیشت کے لیے 20 ارب ڈالر کا حصہ ڈال سکے گی۔