لندن:

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث اس سال زمبابوے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔

اولی اسٹون نے دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے اور انہیں 14 ہفتے کی بحالی درکار ہوگی۔  

اسٹون نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے لیے منتخب کیا گیا لیکن وہ کسی میچ میں شامل نہ ہو سکے۔

گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ناٹنگھم شائر کی پری سیزن ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد مزید اسکینز کے نتیجے میں سرجری کی ضرورت پیش آئی۔  

اس انجری کے باعث اسٹون 22 مئی سے ٹرینٹ برج میں زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ اور بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز سے محروم رہیں گے تاہم وہ اگست میں لندن اسپرٹ کی جانب سے دی ہنڈریڈ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔  

یہ اسٹون کے کیریئر میں ایک اور دھچکہ ہے جو گزشتہ سال تین سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے تھے۔ انہوں نے 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا لیکن مسلسل کمر کی چوٹوں کے باعث اگلے تین سال میں صرف دو ٹیسٹ میچز (نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف 2021 میں) اور 11 محدود اوورز کے میچز کھیل سکے۔  

اسٹون کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن اپ دباؤ میں آچکی ہے۔ مارک وُڈ پہلے ہی گھٹنے کی سرجری کے باعث چار ماہ کے لیے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھی بریڈن کارس پیر کی انجری سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس بھی ہیمسٹرنگ سرجری کے بعد بحالی کے عمل میں ہیں اور زمبابوے کے خلاف دستیابی کے لیے کوشاں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھٹنے کی کے خلاف کے باعث کے لیے

پڑھیں:

ابھی بھی بہت دم ہے، آنکھ کی سرجری کے بعد دھرمندر کا پیغام

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر کے مداح اداکار کی آنکھ پر پٹی بندھی دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

اداکار نے اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریشان مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کردیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے 89 سالہ لیجنڈری اداکار نے کہا کہ ابھی بھی بہت دم ہے، بہت جان رکھتا ہوں، میری آنکھ کا گرافٹ ہوا ہے۔

انہوں نے اسپتال کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے قبل مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت طاقتور ہوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمندر کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے جسے گرافٹنگ کہتے ہیں۔ اس میں متاثرہ قرنیہ جسے انگریزی میں کارنیا کہتے ہیں، کی پیوند کاری کی جاتی ہے اور متاثرہ قرنیہ کو صحت مند ٹشوز سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ قرنیہ کے متاثر ہونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل میچز کی وجہ سے اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری
  • ناک کی سرجری پر ہزاروں ڈالرز خرچ کرنیوالی خاتون کی زندگی بدل گئی
  • کپتانی کا بوجھ اُترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ میں نکھار
  • فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت
  • پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
  • پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے: سکندر رضا
  • مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر
  • پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ شعیب ملک کی وضاحت
  • ابھی بھی بہت دم ہے، آنکھ کی سرجری کے بعد دھرمندر کا پیغام