2025-03-29@13:44:44 GMT
تلاش کی گنتی: 733

«کمی ہوئی ہے اور»:

(نئی خبر)
    سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے کانفرنس نہیں ہو سکتی۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں آئین کی بالادستی پر بات ہو گی، میری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سابقہ جماعت نے کانفرنس پر پابندی لگائی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا مجبوری ہے کہ آپ ملک میں سیاسی انتشار ختم کرنے میں ناکام ہیں، جب سیاسی جماعتیں اصولوں سے ہٹ جائیں تو ملک نہیں چلتے۔ جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں...
    آج بروزبدھ،26 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل کاروبار اور تجارت میں پرکشش تجاویز آئیں گی۔ آپ کو حکمران جماعت کی حمایت حاصل ہوگی۔ آپ بات چیت میں اثر انداز رہیں گے۔ آپ کا کیریئر مضبوط ہوگا، اور آپ نتائج کے بارے میں پرجوش ہوں گے۔ آپ ذمہ دار اور سینئر لوگوں کے ساتھ اچھا کام کریں گے۔ آپ مختلف کاموں کو تیزی سے مکمل کریں گے۔ کیرئیر اور کاروباری منافع کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ سنجیدہ موضوعات میں دلچسپی لیں گے۔ عزیز...
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی۔ جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔ خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )کاشتکاروں کو موسمیاتی موافق فصلیں اگانے کی ضرورت ہے کیونکہ بدلتے ہوئے موسمی نمونوں نے پاکستان میں گندم، کپاس اور چاول جیسی اہم فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے جس سے زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) زرعی ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مختلف شعبوں کو متاثر کر رہی ہے اور زرعی شعبہ بھی اس سے مستثنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان جیسے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں جو کاشتکاری پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کے شدید واقعات کاشت کے انداز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز  رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
    غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
    پروڈیوسر رینو چوپڑا نے اپنے بیٹے کی پہلی فلم اتفاق کو بغیر سود کے فنڈ دینے پر شاہ رخ خان کی تعریف کی۔ آنجہانی فلمساز روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی سخاوت کی تعریف کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح شاہ رخ نے اپنے بیٹے ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”اتفاق“ کو سپورٹ کیا تھا جب کہ ان کے پاس اسے بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور انہوں نے اس رقم پر سود لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ فلمساز رینو نے یاد کیا کہ شاہ رخ خان 2017 کی فلم ”اتفاق“ کے لیے کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ،...
    اسلام آبا د ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کیلئے بلایا تھا ، بانی پی ٹی ائی سے جب میری ملاقات ہوئی تو وہاں پر میں نے تین بار ان سے ملاقات بارے اجازت مانگی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کر لیں ، ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کے سامنے بھیجا تھا۔انہوں...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں فراہم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ موثر طریقے سے چلائی جا سکیں ، نجکاری کا عمل اور مالیاتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بینکوں کے صدور اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس نے گزشتہ 25 سال میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ وقت ہے کہ پاکستان بھی اپنے دستیاب وسائل پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )قابل تجدید توانائی سیکٹر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرمایہ کار حسن علی نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے توانائی کے بحران سے دوچار ہے لوگ مہنگی بجلی سے نجات کے لیے سرگرم طریقے تلاش کر رہے ہیں سستی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے نظام شمسی میں سرمایہ کاری کی ہے اب ہم سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے گھرانوں سے لے کر صنعت کاروں تک ہر طرح کے گاہکوں سے رابطے میں ہیں سولرائزیشن کی مانگ تمام شعبوں بشمول زراعت اور ٹیکسٹائل یونٹس میں بڑھے گی.(جاری ہے)...
    عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ”لویاپا“ کی باکس آفس پر ناکامی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ذاتی پراجیکٹس سے زیادہ جنید کی فلم کے بارے میں فکر مند تھے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ”لوویاپا“ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہونے کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس سے نہ صرف مداحوں بلکہ جنید کے خاندان کو بھی مایوسی ہوئی۔ عامر خان، جو اپنی جذباتی گہرائی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے...
      عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے ، وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ، بانی اداروں کو کہہ رہے ہیں، آئین کی پاسداری کرو، تمام اداروں نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے 26نومبر کو نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ،خواجہ آصف،آئی جی پنجاب ذمہ دار ہے ، یہ فسطائیت کا دور ہے ، ملک کو بے آئین سرزمین بنا دیا گیا ہے ، پیکا ایکٹ کومسترد کرتے ہیں، نیوز کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے...
    لاہور(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں  لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں خواجہ آصف نے  کہا کہ عارف علوی صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے، جبکہ ان کی جماعت اعتماد کا ووٹ ہار چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی نے اپنے دورِ صدارت میں ہونے والے انتخابات کو خود ہی دھاندلی زدہ قرار دیا،اگر واقعی فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا تو انہوں نے تب آواز کیوں نہیں اٹھائی؟۔وزیر دفاع کے مطابق عارف علوی کے پاس دو سال کا وقت تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہو جاتے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں۔ شہر قائد میں محمود خان اچکزئی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب کے حقوق یکساں ہیں، ہم سب نے اپنے حقوق کے لیے اکٹھے لڑنا ہے۔ عوام کے ووٹ کی عزت ہو، جمہوریت کے علاوہ پاکستان کا اور کوئی مستقبل نہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی  نے کہا کہ عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، یہ پارلیمان عوام...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستانی شائقین ایونٹ کے آغاز سے ہی ٹیم سیلیکشن کو لے کر کافی تنقید کرتے نظر آرہے تھے اور آج کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ شائن اسٹائن نامی ایکس صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی اننگز پر تنقید کرتے ہوئے ایک میم شیئر کر دیا اردو اور انگلس کا فرق#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/zkY9VyNLBB — شائن سٹائن (@Shine_Stine) February 23, 2025 صحافی عامر سعید عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یا تو جیتنا ہے یا سیکھنا ہے، ہم ہار نہیں سکتے‘ یا تو win ھے...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ یہ وہ کرکٹ میچ ہے جس کا انتظار شائقین کو برسوں رہتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں تو مد مقابل نہیں آ پاتیں لیکن آئی سی سی ایونٹس میں مقابلہ بھرپور رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا  اور چائے کے ڈھابوں پر سجی محفلوں میں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد...
    دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے...
    سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ نے اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے "کٹھ ملّا" والے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انکا یہ بیان کسی سنت یا سنیاسی انسان کا نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا کہ اردو کسی خاص قوم یا برادری کی زبان نہیں ہے، بلکہ یہ محبت، عزت اور تہذیب کی زبان ہے۔ انہوں نے اُردو کو ملک کی سب سے بہترین زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی زبان ہے جو صدیوں سے مختلف طبقات کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ اودھیش پرساد نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور عدالتوں میں کئی اہم ریکارڈ اردو میں موجود ہیں۔ انہوں...
    ڈی جی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہم ہر میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی کارکردگی اور پاکستان کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو تفصیلاً بیان کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے، لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بیرونی ممالک سے مالی تعاون حاصل کرنا ضروری تھا اور ان کے دورِ حکومت میں معیشت کو بہتر بنانے...
    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ایک عجیب و غریب خوف (phobia) میں مبتلا ہیں جسے mortuusequusphobia کہتے ہیں۔ یہ کیچپ کا خوف ہوتا ہے۔ 32 سالہ لی ووڈمین نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو بتایا کہ انہیں شروع سے کیچپ سے خوف ہے۔ انہیں ایسے لوگوں کے مزاق بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں جو ان کے فوبیا کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ لی نے کہا کیونکہ جب کوئی شخص میرے سامنے کھانے کی کوئی چیز کیچپ سے لگاتا بھی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھے گھبراہٹ کے دورے پڑرہے ہوں۔ لی نے اپنے گھر پر کیچپ پر پابندی لگا دی ہے اور اگر انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے قریب کسی کے پاس کیچپ...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  پاکستان کی بقاء اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، اگر کسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا؟ ملک کا کیا بنے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، ...
    دبئی(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو بری خبر سنادی، پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں۔ دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیئے تھے۔متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔ البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش...
    آج بروز پیر27 جنوری 2025:آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل کام یا کاروبار میں جلد بازی میں کوئی قدم اٹھانے سے گریز کریں۔ مناسب تیاری کے بغیر معاہدے کرنے سے گریز کریں۔ ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ اٹھاؤ۔ اپنی صحت کے بارے میں محتاط رہیں۔ نئی کوششوں میں آسانی دکھائیں۔ غیر یقینی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ گھر والوں کے مشورے اور رہنمائی سے آگے بڑھیں۔ اہم معاملات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ذمہ دارانہ رویہ رکھیں۔ سسٹم پر اپنا اعتماد بڑھائیں۔ خطرناک کاموں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ’حقیقت میں کارگر‘ ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔ فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کا طریقہ کیا ہے، یہ میرا منصوبہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کام کرتا ہے۔ لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کروں گا۔‘ ٹرمپ نے اردن اور مصر کی جانب سے ان کے غزہ منصوبے کی مخالفت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہم اردن اور مصر کو سالانہ اربوں ڈالر...
    غزہ منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر زبردستی عمل نہیں کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ’حقیقت میں کارگر‘ ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کا طریقہ کیا ہے، یہ میرا منصوبہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کام کرتا ہے۔ لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کروں گا۔‘ٹرمپ نے اردن اور مصر کی...
    افغان عبوری حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، اسحق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح اسٹرٹیجک اجلاس کی پاک-ترکیہ قیادت...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسا نظام متعارف کروایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسا دوبارہ خزانے میں آئے گا، نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے کیس اسائنمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہمارا نظام انحطاط کا شکار رہا، جدید ٹیکنالوجی کے فقدان سے کھربوں روپے کی رقم دہائیوں سے رکی ہوئی تھی، 11 ماہ میں خامیاں دور کرنے پر توجہ دی ہے، کھربوں روپے کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔ پاکستان میں 40...
    عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری و معاشی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں۔تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ ہر مہذب معاشرے کی بنیاد سماجی انصاف اور مساوات پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں سماجی انصاف کی بہترین مثال قائم کی۔مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی معاشی تفریق اور امیر و غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ سماجی و معاشرتی مسائل کا سبب بن رہا ہے، جسے حل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بدترین معاشی تفریق کو ختم کر...
    پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2005 سے آج تک کوئی چیز اپنے رزق حلال سے نہیں خریدی۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ذریعہ آمدن اور اخراجات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ مفتی قوی کے مطابق ان کے والد صاحب کا 6 مربع رقبہ تھا جس میں سے ڈیڑھ مربع رقبہ ان کو وراثت میں ملا۔ اور 1 ایکڑ زمین سے ان کو 1 لاکھ 40 ہزار تک آمدن آ جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمینوں کے علاوہ ان کا اپنا کلینک بھی ہے جس سے ان کو آمدن آتی ہے۔ مفتی قوی نے کہا کہ 2005 سے ابھی تک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )بیٹری معدنیات کی تلاش اور کان کنی پاکستان کو ایک بے مثال اقتصادی موقع فراہم کر سکتی ہے بیٹری معدنیات ریچارج ایبل بیٹریاں بنانے کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات ہیں پاکستان بیٹری کے معدنی ذرائع سے مالا مال ہونے کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان بیٹری کے معدنیات کی چٹانوں کی تشکیل سے مالا مال ہیں.(جاری ہے) اسلام آباد میں قائم فرم گلوبل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے پرنسپل ماہر ارضیات محمد یعقوب شاہ نے بیٹری کی ممکنہ معدنیات کی میزبان چٹانوں کے بارے میں ویلتھ پاک کو بتایا کہ کرسٹل لائن گریفائٹ کے فلیکس...
    نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔ انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔ 8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ 12 سال کی عمر میں انہوں...
    مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے متنازع کامیڈینز سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کامیڈی کے نام پر معاشرے میں بگاڑ پھیلا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا کے بے باک تجزیہ نگار دھرو راٹھی نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بھارتی کامیڈی کی دنیا میں پھیلی فحاشی اور بازاری پن کو بے نقاب کیا ہے۔  دھررو راٹھی کا کہنا ہے کہ حکومت کو آن لائن مواد پر پابندی لگانے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن کامیڈینز کو بھی اپنی حد میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے رنویر الہ آبادیہ کے مذاق کو ’’فحش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مذاق...
    چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
    بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیکل کے فائنل ایئر کے پاکستانی طلبا نے چینی بزرگ کی جان بچالینجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی طلبا ا±س دن سیاحت کے نیت سے ریلوے سٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لئے ہی کیوں نہ کیا جائے۔میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ...
    آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
       ریاض: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔  ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں بھی 32 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں رقوم بھیج رہے ہیں، یہ ان کی پاکستان سے محبت ہے۔...
    "عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی ناراضی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے کولیگ تنزیل اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ دیکھنے میں کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
    ریاض احمدچودھری معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا۔بھارت کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے بھارت میں جمہوریت کو دکھاوا قرار دے دیا۔ بھارت میں پریس، عدلیہ، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تعلیمی اداروں پر ہندوتوا نظریے پر چارکوں کا قبضہ ہے، یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا۔ مودی آر ایس ایس کا حصہ ہیں اور آر ایس ایس بھارت کو ہندو ریاست سمجھتی ہے، سیکولرازم کو ختم کر کے ہندو راشٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بھارت فاشسٹ ریاست بننے کی راہ پر چل رہا ہے، ہندو انتہا پسند...
    طویل خشک سالی کا خطرہ ٹلنے لگا، ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔  پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے  مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی۔ بدھ جمعرات کی درمیانی شب لاہور ، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، میلسی، راجن پور، گوجرانوالہ،گجرات، گوجر خان، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔ راولپنڈی اور اس کے نواح میں تقریباً 4ماہ بعد تیز  بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بوکرہ میں 19، ایچ ایٹ میں 22، شمس آباد میں 20،چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں بھی رات بھر بادل برستے رہے، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، یہ دیکھنے جہاں شائقین اسٹیڈیم پہنچے، وہیں عدنان صدیقی بھی پیچھے نہ رہے لیکن شائقین کی طرح انہیں بھی مایوسی اور بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور انتظامیہ پر...
    اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے،میرے خلاف بیان کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ، جب تک یہ رہیں گے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے۔
    ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک نے کہا ہے کہ سُنیتا ولمیمز اور ساتھی خلاباز بَچ وِلمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اٹکے ہوئے ہیں تو اِس کی ذمہ دار سائنس ہیں بلکہ سیاست ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے وہ سب کچھ نہیں کیا جو ہر حال میں کیا جانا چاہیے تھا۔ اِن دونوں خلابازوں کی واپسی میں مضحکہ خیز حد تک تاخیر ہوچکی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق صدر بائیڈن نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اور اِس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ...
    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے گئے اور انتظامات پر ناراض ہوگئے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کھیلا گیا، جس ے دیکھنے کیلیے اداکار اسٹیڈیم پہنچے۔ عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر وی آئی پی انکلوژر کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، یہاں اُن کا اشارہ اسٹیڈیم اور انکلوژر کے فاصلے پر تھا۔ عدنان صدیقی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ سامنے جنگلا اور پھر چھجا بنادیا گیا تو میچ کیا خاک نظر آئے گا۔  
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں، پہلے بانی...
    جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس پر دہشتگردوں کو جنم اور لاقانونیت کو فروغ دینے کا الزام لگادیا۔ گزشتہ سال کی طلبا کی بغاوت میں مارے گئے 4 پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے زوم کے ذریعے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد نے ملک کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک بلوائی قرار دیتے ہوئے (بھارت سے) وطن واپس آکر انصاف حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی یاد رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست 2024 کو اپنی برطرفی کے بعد ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ (پولیس والوں کے) قتل...
      لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم نواز کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بارے میں ایک جماعت اور اس کے افراد مسلسل ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے مریم نواز کے بارے میں بدزبانی کی، اور اب علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی یہی زبان اختیار کر...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بہت ضروری ہے صنعت کارسلامت علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاو تاجروں کو اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے وہ مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں توانائی کی قیمت کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایک اور سب سے بڑا چیلنج متضاد ریگولیٹری فریم ورک تھا انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اکثر حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیے بغیر پالیسیوں، ٹیکسوں اور ٹیرف میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک گروپ طاقتور گروپ ہے جس کا مقصدپارٹی پر قبضہ کرنا ہے میں جماعت میں کمزور تھا انہوں نے طاقت دکھانے کے لیے پارٹی سے نکلوادیا . برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویومیں انہوں نے پی ٹی آئی میں موجود طاقتور گروپ کے بارے میں کہا کہ وہ خود بھی کچھ نہیں کر سکتے اور دوسروں کو بھی کرنے نہیں دے رہے انٹرویو کے دوران شیر افضل مروت نے کسی شخصیت کا نام لینے سے گریز کیا جن کا ان کے نزدیک جماعت سے نکالے جانے میں ہاتھ ہے .(جاری ہے) ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ...
    لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے اور معیشت بہتر ہوتی نظرآرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور مزیدکمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے، تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے...
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے لاہور چیمبر کے صدر ابو ذر شاد کی دعوت پرچیمبر کی خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میںا سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے نیشنل کو آرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور سیکرٹری جمیل احمد قریشی بھی موجود تھے۔اجلاس میں معیشت کو ٹھوس اور پائیدار بنیاد پر استوار کرنے کیلئے حکومت اور اداروں کے باہمی تعاون سے کی جانے والی منظم کوششوں کو سراہا گیا۔ قیصر شمس گچھا نے خاص طور پر گرین پنجاب کے نام سے شروع کئے جانے والے پروگرام کو سراہا جس کے ذریعے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے علاوہ فوڈ پراسیسنگ کی صنعت کو بھی جدید سائنسی...
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سندھ پر ڈاکوئوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خود ڈاکوئوں کی سر پرست بنی ہو ئی ہے۔ یہ بات انہوں نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف مظاہرے کو حکومت کو سپورٹ کرنی چاہیے تھی اور مظاہرے میں خود بھی شامل ہوکر ثابت کرنا چاہیے تھا کہ وہ ان ڈاکوئوں کے خلاف ہے اور سندھ میں امن وامان قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے بر خلاف حکومت سندھ نے جما عت اسلامی کے مثبت اقدام کے خلاف ایف آئی درج کرکے...
    NAROWAL: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن جماعت کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی، اب اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچالو۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جہاں انہوں نے 2ارب 9 کروڑ دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا اور نارووال میڈیکل کالج منصوبے اور چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے 75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، نارووال میں 28 ارب...
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    سٹی42:  صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی روابط کا  ابھرتا ہوا مرکز ہے – گوادر  روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔ صدر مملکت نے یہ باتیں ایوانِ صدر میں چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام  "علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے ہوئے مواقع"  کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے  اختتامی اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفیاں ؛ مذاکرات کا پہلا دور ناکام اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، سفارتکاروں، کاروباری رہنماوں اور ماہرین نے شرکت کی تاکہ پاکستان کے علاقائی روابط، تجارتی توسیع اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کانفرنس مین غیر...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 18 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت...
    نارروال(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا، میں اپنی کارکردگی لے کر آپ کے سامنے پیش ہوئی ہوں۔ پنجاب کے شہر نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد میرا پہلا اجتماع نارووال میں ہے، ایک سال کی کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں، 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی ہیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صرف اڈیالہ جیل سے بری خبریں آرہی ہیں، اڈیالہ سے صرف خط...
    نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہونے والے ہوں تو عوام میں واپس جاکے کہوں کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوا پچھلے والے کرگئے ہیں جو کرگئے ہیں، میں نے ایسا نہیں کیا میں اپنی ایک سال کی کارکردگی لے کر آپ کے درمیان آئی ہوں، مسلم لیگ ن نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )پاکستان میں شہروں کی آب و ہوا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے شہری موافقت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے شہری موافقت سے نہ صرف ان اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہروں اور ان کے باشندوں کی پائیداری اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جائے گا. وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ شہری موافقت میں شہروں اور شہری علاقوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے حفاظتی اور احتیاطی دونوں اقدامات کے ذریعے ایڈجسٹ کرنا شامل ہے اس میں نیلی اور سبز جگہوں کی ترقی آب و ہوا کے لیے لچکدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔  صدر رجب طیب اردوان انٹرچینج (ایف 8 اسلام آباد) کے فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، اسلام آباد کیلئے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت ہوگی۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار  انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی سپیڈ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، قلیل مدت میں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )رواں مالی سال کے دوران سندھ میں صنعتی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے صوبے کی اقتصادی ترقی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے پانچ مہینوں میں سندھ کی صنعتی پیداوار میں 3 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی حکام اور صنعت کاروں نے کئی عوامل کی نشاندہی کی ہے جو صنعتی پیداوار میں کمی کا باعث بنے ہیں سب سے نمایاں وجوہات میں سے ایک توانائی کا جاری بحران ہے جس میں بجلی کی مسلسل بندش اور قدرتی گیس کی محدود فراہمی ہے جو ان صنعتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں جو توانائی کے مستقل وسائل...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ ایک سال ہو چکا اور سی سی آئی کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی، ملک کی خاطر ہم نے ن لیگ کو سپورٹ کیا، ہماری اور کوئی مجبوری نہیں تھی، ن لیگ معاملات کو اس نہج پر لے آتی ہے تو ہم ردعمل دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فیصلے لیتے ہوئے اگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تشویش ہوتی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی ذمے داری ادا کرنی ہوگی، ہم کہتے ہیں کہ ن لیگ فیصلے مشاورت سے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو چکا اور...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آج ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے، دہشتگرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، افغان عبوری...
    نیو یارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے، جس سے معیشت میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، زبوں حال معیشت کو سنبھالا اور اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، صدر ن لیگ نے کہاکہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی،بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ امن و امان  اور نیشنل ایکشن پلان...
    —فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہو رہی ہے، دہشت گرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کر رہی ہے: اسحاق ڈار وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت...
    آج بروزمنگل،18 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ کو دوستی میں کامیابی ملے گی۔ صنعت و تجارت میں آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی۔ آپ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے۔ مشترکہ منصوبوں میں بہتری جاری رہے گی۔ ذمہ دار افراد کے تعاون سے کام کے حالات مزید مثبت ہو جائیں گے۔ آپ کا جیون ساتھی آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔ استحکام کو تقویت ملے گی۔ آپ اپنے کام میں سرگرم رہیں گے اور اپنے منصوبوں میں...
    جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ ڈومنی اور سو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری...
    پشاور(آن لائن )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں آج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نہ پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔ گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بے وقوفی ہے۔ گنڈا پور کو بچانے کیلیے شہباز شریف اور انکی پوری کابینہ اور حکومت کھڑی ہے۔وہ گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی نے خط لکھا مگر ان کی پارٹی نے ہی اس کی توثیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پچھلے پچھتر سال سے اکھاڑا بن گئی ہے ، یہ ایک ڈرامے بازی کا ،جھوٹ فریب بیچنے کا، ایک دوسرے کو...
    اسلام آباد (کامرس یسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلسل لوٹنے والی منافع خور مافیا کے خلاف کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ منافع خور صنعتکاراور تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا فوکس معاشی ترقی پر ہے مگر کرپشن کے خاتمہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر ایک عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ بھی شائع کر دی ہے۔معاشی ترقی کے ساتھ منافع خور صنعتکاروں خاص طور پر چینی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کی معروف نیورولوجسٹ اور ایپی لیپسی فاونڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مرگی کے علاج کی دواؤں کی بھاری قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ملائشیا میں جینیٹکس فارما(Genetics Pharma)کے تعاون سے منعقدہ ’’دوسری 360 نیورو سمٹ‘‘ سے اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نیورولوجیکل دواؤں کی قیمتیں کینسر کی دواؤں کے بعد سب سے مہنگی ہوتی ہیں، حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے مرگی کی دواؤں کو جان بچانے والی دواؤں میں شامل کیا ہوا ہے،ان دواؤں کی قیمتیں کنٹرول ہونی چاہئیں اور ان پر سبسڈی بھی دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوروپیتھک درد، اعصاب کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں آگہی...
    عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں پراٹھے پکاتے ہوئے نظر آئے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے یوٹیوب چینل، انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں پکا لگارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں اور آپ ایک ہیں‘، عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان عدالت میں کیا گفتگو ہوئی؟ شیخ رشید کو پراٹھے پکاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ پیرائے میں اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ابھی تو اس نے موچی بازار کے کونے پر ریڑھی پر جو تے والے کے سامنے بیٹھ...
    بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم” کچھ کچھ ہوتا ہے” کے اینیمیٹڈ ورژن کے ریلیز ہونے کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔   بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے کیریئر کی پہلی فلم” کچھ کچھ ہوتا ہے” کے اینی میٹڈ ورژن کی ریلیز سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔   1998ء میں ریلیزہونے والی اس فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے ادا کیا تھا، یہ فلم دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی تھی۔   کرن جوہر نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا اینیمیٹڈ ورژن ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کا نام “کوچی کوچی ہوتا ہے”تھا اور دسمبر...
    اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دنیا میں سالانہ 12 لاکھ سے زائد اور روزانہ 3 ہزار 300 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے دوسرے عشرے کا پہلا نصف مکمل ہو رہا ہے اور ایسے میں سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں اموات اور سنگین چوٹوں کو 2030ء تک نصف کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، یہ ہدف اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں بھی شامل ہے، ٹریفک کے حادثات میں ہلاک...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان تحقیقات کریں کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں  اتنے زیادہ پاک فوج کے جوان کیوں شہید ہورہے ہیں؟؟ قوم کو اس کا جواب دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تین ایشو پر عوام سے بات کرنا چاہیں گے، ایک سال پورا ہونے کو آیا، پی ٹی آئی کو عوام نے مینڈیٹ دیا تھا، نیشنل اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں آئی تھیں، پنجاب میں بھی اکثریت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوگی جبکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ “مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے اور بینکوں کے مارک اپ ریٹ میں بھی بہتری آئی ہے، جس سے معیشت کو استحکام مل رہا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید نیچے آئے گا، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، لیکن...
    یروشلم/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس کا خاتمہ ضروری ہے‘ حماس عسکری یا اقتدار میں رہنے والی قوت کے طور پر نہیں رہ سکتی‘حماس کے ایک طاقت کے طور پر موجود رہنے سے امن کا قیام ممکن نہیں ہے. تل ابیب میںاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جب تک حماس ایک قوت کے طور پر موجود رہے گی یہ انتظامیہ سنبھالے گی یا ایسی قوت بنے گی جو انتظام سنبھال سکتی ہے یا پھر تشدد کے استعمال کی دھمکیاں دینے والی فورس بنے گی انہوں نے کہاکہ اس...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )موسمیاتی تبدیلی زراعت کے شعبے پر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہے، خوراک کے بحران سے بچنے اور مقامی اور قومی معیشتوں کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر عباس نے کہاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے اپنے پاوں گھسیٹ رہے ہیںجو مستقبل میں ہر صنعت چاہے زراعت، ٹیکسٹائل، یا کوئی اور شعبہ ہو کو شدید متاثر کرے گی موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے جو ہر شعبے کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی...
    پشاور(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پائونے ملک میں صحیح جمہوریت اور فلاحی ریاست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ملک میں ہونے والے انتخابات نے ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام پیدا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں شیرپائو میں شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو کی کامیاب برسی کے انعقاد پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین نے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی متحد ہوکر پارٹی کاز اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ برسی...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سابق بریگیڈئر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن افسوس آج الخدمت فاؤنڈیشن یہ ذمہ داری پوری کر رہی ہے کیونکہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کا حصول بھی ہے اور نبی صلیﷺکی رفاقت بھی وہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں چیرٹی ڈنر کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حافظ سلمان خالد امیر شہر شکیل احمد فہیم صدر الخدمت ضلع میرپورخاص عرفان الحق قریشی سابق ڈائریکٹر کالجز غلام رسول مہر حاجی نور الٰہی مغل طلال خان...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بناکر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے. عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں؟ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پرتھے۔شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو سیاست کیلئےاستعمال کیا، فاروق ستار پیپلز پارٹی پر الزمات سے قبل اپنی تاریخ پر نظرڈالیں۔انہوں نے کہا کہ...