عبوری سربراہ دہشتگردی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں، حسینہ واجد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس پر دہشتگردوں کو جنم اور لاقانونیت کو فروغ دینے کا الزام لگادیا۔
گزشتہ سال کی طلبا کی بغاوت میں مارے گئے 4 پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے زوم کے ذریعے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد نے ملک کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک بلوائی قرار دیتے ہوئے (بھارت سے) وطن واپس آکر انصاف حاصل کرنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی
یاد رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست 2024 کو اپنی برطرفی کے بعد ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ (پولیس والوں کے) قتل انہیں اقتدار سے ہٹانے کی سازش کا حصہ تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محمد یونس نے انکوائری کمیٹیوں کو تحلیل کیا اور تشدد کو فعال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کو تباہ کر رہے ہیں۔
پولیس افسران کی موت اس وقت ہوئی تھی جب حسینہ واجد کی حکومت نے متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبا کے احتجاج پر کریک ڈاؤن کیا تھا جس کی وجہ سے بعد میں سابق وزیراعظم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا
حسینہ واجد کے بیان کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان سے ان کی حوالگی اولین ترجیح ہے۔
یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا کہ قتل اور گمشدگی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں حسینہ واجد کی انتظامیہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کون ہیں؟
پریس سیکریٹری نے کہا کہ بھارت پر حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کی وطن واپسی کی باضابطہ درخواست کی ہے تاہم بھارت نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش چیف ایڈوائزر محمد یونس شیخ حسینہ واجد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد حسینہ واجد کی محمد یونس بنگلہ دیش انہوں نے
پڑھیں:
ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے،رانا مشہود
فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت اور لگن ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور نوجوان نسل کو اپنی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کرنی چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی میدان میں نمایاں اقدامات کیے ہیں، جن میں زیورتعلیم پروگرام، لیپ ٹاپ اسکیم، اسکالرشپ اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک لڑکی تعلیم حاصل کرتی ہے تو وہ ایک پوری نسل کی آبیاری کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ویمن یونیورسٹیز کے قیام پر خصوصی توجہ دی گئی، انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، آئی ٹی، اسٹیم اور ہاسپٹیلٹی جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ کووڈ کے بعد فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹ کے مواقع بڑھ گئے ہیں اور پاکستان دنیا میں فری لانسنگ کے میدان میں چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔ اس کامیابی کا سہرا ان تعلیمی اصلاحات کو جاتا ہے جو 2016 میں شروع کی گئیں۔