چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔
محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔
انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایونٹ کا آرگنائزر آئی سی سی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا میچ کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ کھیلے گی۔ ٹیم کل دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
قومی سکواڈ کراچی سے دبئی کے لیے روانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف سیریز کا بڑا میچ کھیلے گی
پاکستان ٹیم کل دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی pic.twitter.com/umG1IZnpYw
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 20, 2025
فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک دھچکا پہنچا ہے، انجری کا شکار فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے ہیں، فخر زمان ٹیم کے ہمراہ دبئی روانہ نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ’عمران خان کو رہا کرکے پاکستانی ٹیم کو گرفتار کرلیں‘، نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین برہم
ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت آئی سی سی رولز کے مطابق کی جائے گی۔ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بھارت پاکستان پاکستان کرکٹ ٹیم