منافع مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد (کامرس یسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلسل لوٹنے والی منافع خور مافیا کے خلاف کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ منافع خور صنعتکاراور تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا فوکس معاشی ترقی پر ہے مگر کرپشن کے خاتمہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر ایک عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ بھی شائع کر دی ہے۔معاشی ترقی کے ساتھ منافع خور صنعتکاروں خاص طور پر چینی سٹیل تعمیرانی صنعت گھی اور کوکنگ آئل کا کاروبار کرنے والوں کے خ?اف کاروائی کی جائے اور سرکاری اداروں میں کرپشن ختم کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور پائیدار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جس کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے جانب سے پاکستان میں کریشن بڑھنے کی رپورٹ تشویشناک ہے جسے نظر انداز نہ کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ اکثر ترقی پذیر ممالک میں کرپشن بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہے اور اس نے حکومت کی تمام سطحوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سرکاری اہلکار ذاتی منفعت کے لیے جان بوجھ کر معاشی بدانتظامی میں ملوث ہوتے ہیں۔ اگرچہ کئی ممالک میں کرپشن کے خلاف انتہائی سخت قوانین بنائے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کے لیے اینٹی کرپشن اور کئی دیگر ادارے قائم کیے گئے ہیں لیکن ان سب کے باوجود کرپشن جاری رہتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو کے خلاف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مافیا سرگرم،رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
ماہ رمضان کا بابرکات مہینہ قریب آتے ہی پھلوں کے نرخوں میں ایک بار پھر کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔
ہر سال کی طرح رواں سال بھی رمضان سے پہلے پھلوں کے نرخ دگنے ہوگئے ہیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر پھل مارکیٹ سے غائب ہو چکے ہیں، اور رمضان میں ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔دیگر ممالک میں ماہ رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں مافیا کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں جس کے باعث عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ خریداری مہنگی ہونے کی وجہ سے وہ مہنگے داموں پھل فروخت کرتے ہیں اور اس اضافے کا قصور ان کا نہیں بلکہ مہنگی خریداری کا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پھلوں کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ رمضان میں عوام کو سستے داموں پھل دستیاب ہوں۔