Nawaiwaqt:
2025-04-13@19:51:43 GMT

ہم سب کو جمہوریت اور حقوق کیلئے اکٹھے لڑنا ہے: پی ٹی آئی 

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

ہم سب کو جمہوریت اور حقوق کیلئے اکٹھے لڑنا ہے: پی ٹی آئی 

کراچی(کامرس رپورٹر) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں۔ شہر قائد میں محمود خان اچکزئی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب کے حقوق یکساں ہیں، ہم سب نے اپنے حقوق کے لیے اکٹھے لڑنا ہے۔ عوام کے ووٹ کی عزت ہو، جمہوریت کے علاوہ پاکستان کا اور کوئی مستقبل نہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی  نے کہا کہ عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، یہ پارلیمان عوام کی نمائندہ نہیں ہے، وفاق کی جانب سے صوبوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26نومبر کو نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ، خواجہ آصف، آئی جی پنجاب ذمہ دار ہے، یہ فسطایئت کا دور ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ 26نومبر کی ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دی گئیں، یہ ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ  خیبرپختونخوا کا مسئلہ امن وامان نہیں غلط فارن پالیسی کی وجہ سے ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں جلوس اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں جمعتہ المبارک کو مجلس اتحاد امت کی جانب سے یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک غیر مشروط جنگ بندی نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی روابط ختم کیے جائیں کانفرنس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکا جا سکے جمعیت علمائے اسلام نے بھی اعلان کیا ہے کہ آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا کارکن ہر ضلع میں مظاہرے کریں گے تاکہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی تکلیف اور امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کیا جا سکے اسی طرح جماعت اسلامی نے بھی آج ملک گیر سطح پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور میں مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے جہاں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے آج کے مظاہرے اور ریلیاں نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہیں بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش بھی ہیں تاکہ دنیا اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے اور مظلوموں کو انصاف ملے

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا 
  • ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع، مریم نواز ترکیہ پہنچ گئیں
  • کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر بات چیت کی اجازت نہ دینا کہاں کی جمہوریت ہے، ڈاکٹر محبوب بیگ
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد
  • جمیعت اہلحدیث پاکستان کا 18 اپریل کو فلسطین مارچ کرنے کا اعلان
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا، چوہدری لطیف اکبر