افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہو رہی ہے: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہو رہی ہے، دہشت گرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کررہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو غزہ میں دوبارہ جنگ سے روکنا ہو گا۔
نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پُرتشدد اور بے دخلی کی مہم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں، اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں جاری عسکری کارروائیاں معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کو شام میں دوبارہ ابھرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، ہمیں شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ اسحاق ڈار رہی ہے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پربات چیت کی گئی۔
وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات، سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چین سےتعلق کونئی بلندیوں پرپہنچائیں گے،جبکہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بنیادی اشو اورسماجی واقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سےخطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت