مہنگائی کا گراف مزید کم ہونے کی امیدہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوگی جبکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ “مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے اور بینکوں کے مارک اپ ریٹ میں بھی بہتری آئی ہے، جس سے معیشت کو استحکام مل رہا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید نیچے آئے گا، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، لیکن “آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔”
شہباز شریف نے سیاسی جھگڑوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “سیاسی تنازعات اور نفرت انگیز بیانات ملک کے لیے نقصان دہ ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا جس سے قومی وحدت کو ٹھیس پہنچی اور ملک کی ترقی متاثر ہوئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید محنت کریں گے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، اگر موجودہ پالیسیوں پر تسلسل کے ساتھ عمل کیا گیا تو معیشت مزید مستحکم ہوگی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ— فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔
رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔
ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔