خط پر خط آ رہے ہیں اور منتیں ہو رہی ہیں کہ مجھے بچا لو، مریم نواز کا عمران خان پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہونے والے ہوں تو عوام میں واپس جاکے کہوں کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوا پچھلے والے کرگئے ہیں جو کرگئے ہیں، میں نے ایسا نہیں کیا میں اپنی ایک سال کی کارکردگی لے کر آپ کے درمیان آئی ہوں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی ہے، جس نواز شریف کو گرانے کی کوشش کی، آج ملک میں اسی کی حکومت ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوٹتا۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی ہیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں؟ کہاں ہے مہنگائی؟ مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا، سٹاک مارکیٹ آج بلندیوں پر ہے، پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب سے ایک ہی خبر آتی تھی کہ گوگی یہ کھا گئی اور پنکی وہ کھا گئی، پہلے سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا، میں نے ایک سال میں پنجاب میں دن رات ایک کرکے کام کیا، آج صوبے کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، روٹی 25 روپے سے 12 سے 13 روپے پر آگئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت غریبوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہی ہے، کسانوں کو کسان کارڈ دیئے گئے، معذور افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیے، یوتھ کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ ہم سکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے کر جارہے ہیں جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے اور صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نواز شریف رہی ہیں ہیں کہ
پڑھیں:
مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں‘عظمیٰ بخاری
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اسکے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں،پہلے بانی پی ٹی آئی مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا،اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کردیا ہے۔