ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے: شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔
میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، اگر کسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا؟ ملک کا کیا بنے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی قوم ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں غزہ کے معاملے پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی گئی، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی
پڑھیں:
پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے قاری شاہد جاں بحق
گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔ قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری جنازہ گاہ نوی کلی میں ادا کی گئی، جس میں پشاور بھر سے اہل سنت والجماعت، انٹرنیشنل ختم نبوت اور جے یو ائی کے کارکنوں مدارس کے طلبا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔