’’سمے رائنا کا شو گالیوں اور فحش باتوں سے بھرا ہوا ہے‘‘ ؛ دھرو راٹھی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے متنازع کامیڈینز سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کامیڈی کے نام پر معاشرے میں بگاڑ پھیلا رہے ہیں۔
انٹرنیٹ کی دنیا کے بے باک تجزیہ نگار دھرو راٹھی نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بھارتی کامیڈی کی دنیا میں پھیلی فحاشی اور بازاری پن کو بے نقاب کیا ہے۔
دھررو راٹھی کا کہنا ہے کہ حکومت کو آن لائن مواد پر پابندی لگانے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن کامیڈینز کو بھی اپنی حد میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے رنویر الہ آبادیہ کے مذاق کو ’’فحش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مذاق نوجوان نسل پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ دھرو نے یہ بھی کہا کہ کامیڈی کے نام پر گالم گلوچ اور بازاری پن کو فروغ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمے رائنا کا شو بھی گالیوں اور فحش باتوں سے بھرا ہوا ہے، کامیڈی کے نام پر وہ ایک عورت کو ’کتیا‘ کہتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب انہوں نے سمے رائنا کے اس روسٹ کا حوالہ دیا جو انہوں نے کامیڈین اور اداکارہ کشا کپیلا کے بارے میں کیا تھا۔ اس روسٹ نے کشا کپیلا کو دکھی اور پریشان کر دیا تھا۔
یوٹیوبر نے ان لوگوں کی منافقت کو بھی اجاگر کیا جو رنویر الہ آبادیہ کو گالیاں دے رہے ہیں، حالانکہ وہ خود فحش گالیاں دینے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے خود کو بھی دیکھنا چاہیے۔
دھرو راٹھی کا کہنا تھا کہ کامیڈی کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے، نہ کہ فحاشی اور بازاری پن کو فروغ دینا۔
انہوں نے کامیڈینز سے اپیل کی کہ وہ اپنی کامیڈی میں کمزور طبقے پر حملہ کرنے کے بجائے طاقتور طبقے پر طنز کریں۔ انہوں نے مختلف اچھے کامیڈینز کی مثال بھی دی جو بہتر کام کر رہے ہیں۔
دھررو راٹھی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم، دھرو راٹھی کی اس ویڈیو نے ایک بار پھر بھارتی کامیڈی کی دنیا میں پھیلی برائیوں کو اجاگر کردیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: دھرو راٹھی انہوں نے رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 30 جون سے پہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے جب کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہونے کا ہدف ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔