Jasarat News:
2025-04-13@00:22:20 GMT

یتیم بچوں کی کفالت اسلامی ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سابق بریگیڈئر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن افسوس آج الخدمت فاؤنڈیشن یہ ذمہ داری پوری کر رہی ہے کیونکہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کا حصول بھی ہے اور نبی صلیﷺکی رفاقت بھی وہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں چیرٹی ڈنر کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حافظ سلمان خالد امیر شہر شکیل احمد فہیم صدر الخدمت ضلع میرپورخاص عرفان الحق قریشی سابق ڈائریکٹر کالجز غلام رسول مہر حاجی نور الٰہی مغل طلال خان و نعیم الدین عمر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں 28 مقامات پر یتیم بچوں کی کفالت کا حکم دیا ہے جبکہ یتیم کی کفالت کو نبی اکرم ﷺنے جنت کا حصول قرار دیا اور دو انگلیوں کو جوڑ کر فرمایا کہ یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نبیﷺ کے لیے ایک خاص جذبات رکھتے ہیں اور یہ ہماری خوش قسمتی ہوگی کہ ہمیں ان کی رفاقت حاصل ہو اس لیے آئیے اور دست تعاون بڑھائیے اور یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لیجئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 321 یتیم بچے الخدمت میر پور خاص کے زیر کفالت ہیں جبکہ 32 ہزار یتیم بچوں کی الخدمت ملک بھر میں کفالت کر رہی ہے جنہیں بہترین تعلیم و تربیت اور صحت کی سہولیات حاصل ہونے کے ساتھ انکی کردار سازی بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص تعلیم صحت صاف پانی موبائل ڈسپنسری قربانی پروجیکٹ سمیت 7 مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے جس میں کروڑوں روپے سالانہ اخراجات آتے ہیں اور یہ کار خیر کا کام مخیر و صاحب ثروت افراد کے عطیات اور زکوٰۃ کے ذریعے سے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت میر پورخاص کی جانب سے ایک کروڑ روپے فلسطین اور غزہ کے متاثرین کیلیے عطیہ کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فرانس جلد فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرسکتا ہے؛ صدر میکرون

اسرائیل کے قریبی حلیف اور نیتن یاہو کے دوست فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کا اعلان چند ماہ میں متوقع ہے۔

فرانس 5 ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ اب ہمیں فلسطین کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا ہے، اور ہم آنے والے مہینوں میں ایسا کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ جون میں ایک کانفرنس کی صدارت کرنا ہے جہاں کئی فریقین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

ایمانویل میکرون نے کہا کہ میں کسی کو خوش کرنے کے لیے فلسطین کو تسلیم نہیں کر رہا ہوں بلکہ مجھے لگتا ہے یہ وقت کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے فرانس کو ان عناصر کے خلاف مؤقف اختیار کرنے میں بھی آسانی ہوگی جو اسرائیل کے وجود کے حق کو تسلیم نہیں کرتے، جیسا کہ ایران۔

ایمانویل میکرون نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے مشرق وسطیٰ میں اجتماعی سیکیورٹی کے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔

فرانسیسی صدر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے وہ ایسا جون میں نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کانفرنس میں کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فرانس طویل عرصے سے اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے، یہاں تک کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بھی فرانس نے یہی مؤقف برقرار رکھا۔

 

متعلقہ مضامین

  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق 
  • پشاور، جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
  • جماعت اسلامی کراچی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • دین اسلام میں یتیموں کے حقوق
  • کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین مارچ
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا، چوہدری لطیف اکبر
  • فرانس جلد فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرسکتا ہے؛ صدر میکرون
  • پاکستان میں کسی بھی مشکل کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • بلوچستان میں احتجاج اور دہشت گردی، ریاست کے لیے ویک اپ کال