حکومت ڈاکوئوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے ،حافظ غیور احمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سندھ پر ڈاکوئوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خود ڈاکوئوں کی سر پرست بنی ہو ئی ہے۔ یہ بات انہوں نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف مظاہرے کو حکومت کو سپورٹ کرنی چاہیے تھی اور مظاہرے میں خود بھی شامل ہوکر ثابت کرنا چاہیے تھا کہ وہ ان ڈاکوئوں کے خلاف ہے اور سندھ میں امن وامان قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے بر خلاف حکومت سندھ نے جما عت اسلامی کے مثبت اقدام کے خلاف ایف آئی درج کرکے ثابت کردیا کہ ڈاکوئوں کی سرپرستی کون کررہا ہے اور مظاہرے سے سب سے زیادہ کون پریشان ہوا ہے۔ ہم شروع سے یہ بات کر رہے ہیں کہ حکومت کی سرپرستی کے بغیر سندھ کے اندر ڈاکوراج نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس جھوٹی ایف آئی آر کو نہ صرف ختم کرے بلکہ اس کے درج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔ اجتماع سے حماد علی سندھی، طاہر اسامہ اور عبدالحمید شیخ سمیت دیگررہنماوں نے خطاب کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یک جہتی مارچز کا انعقاد کریں، احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18اپریل کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔
Tagsپاکستان