عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آبا د ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کیلئے بلایا تھا ، بانی پی ٹی ائی سے جب میری ملاقات ہوئی تو وہاں پر میں نے تین بار ان سے ملاقات بارے اجازت مانگی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کر لیں ، ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کے سامنے بھیجا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں انسانی حقوق اور جوڈیشل ریفارمز کی بات کی گئی تھی، ہم نے چیف جسٹس سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی اس وقت جیل میں ہیں ، جیل میں عمران خان اور بشری ٰبی بی کے حقوق کو جان بوجھ کر سلب کیا گیا ہے ، ہماری ملاقاتیں نہیں کرائی جاتیں اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت جو حالات لوئر جوڈیشری میں ہیں تو آگے جا کر کیا ہوگا، بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے ، باقی سابق وزرا ئے اعظم کا اوپن کورٹس میں ٹرائل ہوتا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے، پنجاب ،اسلام آباد ، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمر ایوب کیخلاف 9 مقدمات پر سماعت ہوئی ،اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔
دوران سماعت معاون وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان دستیاب نہیں ہیں، عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں جس پر عدالت نے عمر ایوب کے خلاف 9 مقدمات کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔
بارشوں کے باعث چیمپئنزٹرافی کے بقیہ میچز متاثر ہونے کا خدشہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب چیف جسٹس رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا شخص ہے ، پرویز خٹک
پشاور:سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، میری پارٹی اس ملک کے عوام ہیں۔
مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ہوئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں، کتاب میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب لکھوں گا، سارے حقائق عوام کے سامنے لائوں گا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے ضلع نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا، زرعی زمینوں کیلے ٹیوب ویل کے جال بچھائے، گاؤں گاؤں اسپتال، مساجد، اسکولز اور سڑکیں بنائیں۔
علاوہ ازیں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
پرویز خٹک نے کہاکہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کر رہا ہوں، میں نے مولانا کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی، میں فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔