کراچی:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے گئے اور انتظامات پر ناراض ہوگئے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کھیلا گیا، جس ے دیکھنے کیلیے اداکار اسٹیڈیم پہنچے۔

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر وی آئی پی انکلوژر کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، یہاں اُن کا اشارہ اسٹیڈیم اور انکلوژر کے فاصلے پر تھا۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ سامنے جنگلا اور پھر چھجا بنادیا گیا تو میچ کیا خاک نظر آئے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اداکار احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری پوسٹ نہ کرنے کی درخواست کردی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025) ملک کے نامور اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔ اداکار احمد علی اکبر، جو اپنے کامیاب ڈرامہ ”پری زاد“ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو بانٹنا چاہتے تھے، مگر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر ان کی تصاویر کو بغیر اجازت ری پوسٹ کیا جاتا ہے تو اسے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی، دبئی اسٹیڈیم میں شائقین پرانتہائی سخت پابندیاں لگا دی گئیں
  • اداکار احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری پوسٹ نہ کرنے کی درخواست کردی
  • فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی
  • لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں: عدنان صدیقی
  • چیمپئنز ٹرافی، عدنان صدیقی نے اسٹیڈیم سے طنزیہ ویڈیو جاری کردی
  • چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں ویڈیو جاری کردی
  • کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں گوہر رشید کے ساتھ نکاح کی ویڈیو شیئر کردی
  • دبئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تیار: مکمل میچ لائن اپ
  • نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم غائب کیوں، پی سی بی نے وضاحت کردی