2025-03-29@10:37:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1584
«نئے چاند»:
(نئی خبر)
لاہور: نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) نے "اسٹیٹ آف دی چلڈرن ڈاٹ کام" کے نام سے ویب سائٹ بنائی ہے، جہاں بچوں کے حقوق، متعلقہ قوانین اور چائلڈ رائٹس ایشوز سے متعلق دستیاب ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، اپریل کے آخر تک ایک سالانہ رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں بچوں پر تشدد، جیلوں میں قید بچوں کے اعداد و شمار، بچوں کی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ سے متعلق تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس حوالے سےلاہورمیں بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم سرچ فارجسٹس،این سی آرسی اور کنڈرنوتھ ہلفے ای وی کے نمائندوں نے ان اداروں کے زیر اہتمام سیشن میں اظہارخیال اور ایکسپریس سے گفتگو کی۔ عائشہ رضا فاروق نےکہا کہ بچوں کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) عید الفطر کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بتا دیے گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی کر گیا، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بلکہ شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق بھی پیشن گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کےچاند کی پیدائش 29مارچ کو3 بجکر58 منٹ پرہوگی جبکہ 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، ماہ شوال کا چاند...
ٹوکیو:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ، جاپان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر ٹوکوچیرو اتسونومیا سمیت چین اور جاپان کے سیاسی، کاروباری، تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل...
سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔خیبر پختونخوا پولیس کادہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے مزید 3دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔آئی جی کےپی ذولفقار حمیدکا کہناہے کہ دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والوں میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا، سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔آئی جی کے پی کا کہناہے...
پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز...
—فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں پبلک سیکڑ کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق یواے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری وسائل کی جانب سے جاری اعلامیے کے لیے مطابق وفاقی حکومت کے اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات یکم شوال سے 3 شوال تک ہوں گی۔ سرکاری اداروں میں دوبارہ کام 4 شوال سے شروع ہوگا۔ اگر رمضان 30 روز کا ہوا تو ایک اضافی تعطیل 30 رمضان کو بھی دی جائے گی۔ یو اے ای میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو ہوگا۔ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتے کو نظر آنے کی صورت میں عید اتوار کو ہوگی اور عید...
اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دانش کا کہنا تھا کہ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی کابینہ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت و مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے علماء...
—فائل فوٹو بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران صوبائی کابینہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔کابینہ کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں بر وقت اور فوری ردِعمل دینے پر سیکورٹی فورسز اور کارروائی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکاربلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرسیدتوقیرحسین شاہ نے وزیراعظم آفس میں عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، جس کے بعدوزیراعظم کے سیکرٹری اسد رحمان گیلانی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب وزیراعظم آفس میں نیا اسپیشل سیکرٹری لگا یا جائے گا۔ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم شہبازشریف کے قریب ترین اور دیرینہ ساتھی ہیں،وزیراعظم توقیرشاہ کی آمد کے بعد اپنے دفتر اور سیاسی، اتحادی جماعتوں کے معاملات سے مکمل مطمئن ہو گئے ہیں،ڈاکٹر توقیر شاہ کل دن گیارہ بجے بلائے گئے پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس میں پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،ڈاکٹر توقیرشاہ کو دسمبرمیں وزیراعظم نے واپس آنے کا کہا جس پر وہ...
اویس کیانی : قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ،اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے ،عسکری قیادت انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے ۔صدر وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوں گے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہوں گے ،چاروں صوبائی گورنرز بھی شریک ہوں گے ،چاروں صوبوں کے آئی جیز چیف سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ،دفاع ،خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوں گے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا وفاقی سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً چار ہزار برس قبل موجود سلطنت کے بادشاہ کے مقبرے کی دریافت کا دعویٰ کر دیا۔ ایبیڈوس سلطنت پُر اسرار سلطنتوں میں سے ایک تھی جو پورے قدیم مصر پر 1700 سے 1600 قبلِ مسیح کے درمیان قائم تھی۔ دریافت ہونے والے اس شاہی مقبرے سے ایسے کتبے پائے گئے جن سے فرعون کا حوالہ ملتا ہے لیکن کوئی ممی نہیں پائی گئی۔ یہ دریافت بادشاہ سینیبکے کے مقبرے کی دریافت کے دہائی عرصے بعد ہوئی ہے۔ تاہم، اس بادشاہ نے سینیبکے سے پہلے حکومت کی ہوگی۔ سیکریٹری جنرل آف ایجپٹس سپریم کونسل آف انٹیکیٹیز ڈاکٹر محمد اسماعیل خالد کا کہنا تھا کہ ایبیڈوس میں موجود یہ شاہی مقبرہ اینوبِس پہاڑ پر شاہی مقبروں کی...
یمن میں حوثی باغیوں پر جاری امریکی حملوں کے تناظر میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی جانب بیان سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اپنے بیان میں امریکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقوام کے اتحاد سے دشمن خوف زدہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو سب سے بڑا خطرہ مسلم اقوام کے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یمن میں مزاحمت ہی واحد راستہ بچا ہے جسے اپناتے ہوئے یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا یہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کثرتِ ازدواج (ایک سے زیادہ شادیوں) کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز کی اجازت اگر اللہ تعالیٰ نے دے دی تو وہ دے دی، کرنہیں رہے ناں وہ الگ بات ہے! سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا ” اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے،میں کر نہیں رہا وہ الگ بات ہے، جسے کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔ اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’یہ میرا...
علامتی فوٹو بھکر کے علاقے نبو والا میں باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔بچے کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ باپ بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا، پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
امریکا کے وسطی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آرکنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس میں 8 افراد ہوگئے۔ مسیسپی میں 6 جب کہ ریاست میزوری میں سب سے زیادہ 12 ہلاکتیں ہوئیں۔ طوفانی بگولوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میونسپل اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعدد علاقے اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے...
چین نے مزید 8 سیٹلائٹس زمین کے مدار میں پہنچا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو منزل پر پہنچ گیا کے مطابق پیر کو چین نے CERES-1 نامی کیرئیر راکٹ لانچ کیا جس نے 8 سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑا۔ یہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 4 بجکر 7 منٹ پر روانہ ہوا جس نے یونیاو-1 55-60 سیٹلائٹس کو پہلے سے طے شدہ مدار میں پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: چین چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں کہاں استعمال کرنا چاہتا ہے؟ مشن نے زمین کے مدار میں ایئرسیٹ 06 اور 07 سیٹلائٹس بھی لانچ کیے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام “چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے پارٹی سیکریٹری زانگ زنگ نے چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سن شیاؤیون سمیت دیگر مہمانوں کے ساتھ ملکر اس پروگرام کا آغاز کیا۔ “چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ اور چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس پروگرام میں چین کے صوبہ حہ نان، صوبہ شانسی اور صوبہ شان ڈونگ سمیت چینی خطاطی کے چھ مقدس مقامات سے تعلق رکھنے والے چینی...
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ دوسری جانب ٹریک کی بحالی کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مشکاف کے قریب ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پٹڑی سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔ دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریک پر دھماکے کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ دھماکے کے باعث ٹریک کے382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔ حکام کا...

بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ نے آئس کیس سے ڈسچارج شہری کو پولیس میں بھرتی کیلئے اہل قرار دیدیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مقدمے سے بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا، عدالت نے آئس کیس سے ڈسچارج شہری کو پولیس میں بھرتی کیلئے اہل قرار دیدیا،خیبر پختونخواہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی،سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران سماعت عدالت نے کہا کہ بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے عدالت میں بتایا کہ ملزم پر 2021 میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آئس کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا کردار ایسا نہیں کہ اس...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ،نوشکی اورپشاور دھماکوں کی مذمت کرنا چاہتی ہوں، تین چار دن سے دہشتگردی کی نئی لہرمیں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جعفرایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہے جو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ، 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو شامل ہیں۔ دوسری جناب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی...
کہا جاتا ہے کہ بھٹو صاحب کی پھانسی کے بعد جب جنرل ضیا کی مارشل لا حکومت نے انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے اور یہ واضح ہوگیا کہ مارشل لا جلدی نہیں ٹلے گا، تو پھر سیاسی جماعتیں متحد ہوئیں۔ بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی اور اس میں پی این اے کی جماعتوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی مدعو کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیصلے کا وقت آ پہنچا ابتدائی مرحلے پر درمیانی سطح کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں۔ پھر فائنل اسٹیج آئی اور نوابزادہ صاحب نے مختلف جماعتوں کے قائدین کا اجلاس منعقد کیا۔ مقصد سیاسی اتحاد ایم آر ڈی (موومنٹ فار ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی...
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے باوجود سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ایکسپورٹ یونٹس پر ٹیکس نہيں لگے گا لیکن گرڈ سے خریدی گئی بجلی پر ٹیکس لگے گا۔وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہی، سولر سے ہر سال 1200 میگاواٹ بجلی پیداوار کی امید ہے، ایکسپورٹ سولر یونٹ پر ٹیکس نہیں لگے گا، مفتاح اسماعیل لاعلم ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ نئی پالیسی کے بعد نیٹ میٹرنگ میں کمی نہیں اضافہ ہوگا، آئی پی پیز کے...
سٹی42: افغانستان سے آ کر حملے کرنے اور روزہ داروں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے لگائے ہوئے زخموں سے نڈھال پاکستان افغانستان کی حکومت پر دہشتگردوں کی سرپرستی روکنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے، خیبر پختونخوا کے نیم خواندہ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر پاکستان کی فارن پالیسیوزارتِ داخلہ کی غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجنے کی بہت تفصیل کے ساتھ بحث مباحثے کر کے بنائی پالیسی کو "غلط" قرار دے ڈالا۔ بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں اشتہاری مجرم گرفتار علی امین گنڈاپور، جنہیں پاکستان کی فارن پالیسی سے مکمل آگاہی تک نہیں، دھڑلے کے ساتھ کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان مین موجود افغانوں کو نکالنے کی وفاقی...
آخری قسط خوشاب سے میانوالی کو ملانے والی ریلوے سے جنوب میں سارا علاقہ تھل صحرا کا ہے۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ کا حامل یہ علاقہ اب کہیں سرسبز ہورہا ہے مگر اس کی اصل ثقافت زوال پذیر ہورہی ہے اور اکثر علاقوں سے مٹتی جا رہی ہے۔ ہر طرف ریت کے ٹیلے ٹبے ہیں۔ پانی اور آبادی کم ہیں۔ صحرائی پودے اور جانور پائے جاتے ہیں۔ دونوں دریاؤں کے اس درمیانی علاقے کو سندھ ساگر دو آب کہتے ہیں۔ تھل کے لوگوں کا رہن سہن بہت خوبصورت ہے۔ دریائے سندھ سے نکالی ہوئی ایک نہر اور لوگوں کی شدید محنت تھل کو آہستہ آہستہ زرعی علاقے میں بدل رہی ہے۔ چوں کہ تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان جانے...
گزشتہ دنوں امریکا اور دنیا کے کچھ خطوں میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا۔یقیناً کروڑوں افراد نے اس نظارے کو دیکھا ہوگا مگر چاند پر موجود ایک اسپیس کرافٹ نے اسے بالکل مختلف انداز سے پیش کیا ہے۔امریکی نجی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کے بلیو گھوسٹ لونر لینڈر نے چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی۔2 مارچ کو چاند پر اترنے والے اسپیس کرافٹ نے 14 مارچ کو سورج، زمین اور چاند کی ایک قطار میں اکٹھے ہونے کے موقع پر یہ تصویر کھینچی۔کمپنی کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا میں سے سورج گرہن کا نظارہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) امریکی ریاست کنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک ریاسوسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاںت میسوری میں تباہی ریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔ میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی...
میسوری میں اپنا گھر چھوڑنے والے ایلیسیا ولسن نے ٹی وی چینل کے ایس ڈی کے کو بتایا کہ یہ سب سے خوفناک چیز تھی جس سے میں اب تک گزری ہوں، یہ اتنی تیز تھی کہ ہمارے کان پھٹنے والے تھے۔ مسیسپی کے جنوب میں واقع ریاست کے گورنر نے کہا کہ اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی امریکی علاقوں میں طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے روز موسم مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں...
بیجنگ : چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں اعشاریوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، جس نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں “وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس سال جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.4 فیصد اضافہ ہوا، جو کھیتی باڑی ، آبی منصوبوں، جنگلات، نقل و حمل، میونسپل انجینئرنگ اور کان کنی سمیت دیگر شعبوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔رواں سال کے پہلے دو ماہ...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،...
چنئی: مشہور موسیقار اے آر رحمان کو ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کے باعث اتوار کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے کر ڈسچارج کر دیا۔ رحمان کے منیجر سنتھل ویلین کے مطابق، 58 سالہ موسیقار اب بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آ چکے ہیں۔ ان کی بہن اے آر ریحانہ نے سینے میں درد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن اور معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔ رحمان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سنتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے...
ہمارے اجتماعی پاکستانی معاشرے کی اخلاقی اقدار کا زوال اپنے پاتال کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ ہماری زندگی کے تقریباً ہر شعبہ میں بدعنوانی، رشوت خوری، جھوٹ، ہیرا پھیری اور اصولوں کی خلاف ورزی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جس طرف بھی نگاہ ڈالیں مقننہ ہو، انتظامیہ ہو یا عدلیہ ہو کسی ایک بھی ادارے کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے یعنی ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کا کوئی ایک بھی شعبہ ایسا نہیں بچا ہے کہ جس کی کارکردگی پر سر اٹھا کر فخر کیا جا سکے۔حکومت، مقتدرہ یا سرکاری محکمہ جات کے چند لاکھ افراد میں پھیلی بدعنوانی اور غیرمعیاری کارکردگی تو ایک طرف خود ہماری پچیس کروڑ عوام کا اجتماعی سیرت و کردار جتنا شرمناک...
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کی پختہ دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔ حال ہی میں، ریتک نے انسٹاگرام پر سوزین کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کے آغاز پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں سوزین کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود تخلیق کی تھی۔ View this post on Instagram ...
کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو سلمان خان پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو سلمان خان پر الزام ہے کہ 2014 اور 2016 کے دوران جب وہ کیلگری اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ کے صدر تھے تب مالی بے ضابطگی کی۔ پولیس نے بیان میں کہا کہ 2 افراد لیگ میں کم سے کم 2 لاکھ ڈالر کے ہیرا پھیری میں ملوث ہیں، یہ رقم لیگ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن وغیرہ کیلیے لی گئی مگر یا تو یہ کام مکمل ہی نہیں کیا گیا یا پھر بہت ہی مہنگے داموں انتہائی ناقص چیزیں خریدی گئیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ نئی ٹیمیں کتنے میں فروخت ہوسکتی ہیں؟ قیمت سامنے آگئی دوسری...
مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ (ہفتہ) کو ہوگا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے۔ مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔ دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، عید 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر)...
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں 11 اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں سے 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ امریکی حکام کی جانب سے مزید طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا...
حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر(نیوز ڈیسک) پرتھاں زیارت میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے علاقے پرتھاں زیارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو کہوٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں عبدالرؤف، شیرباز، خورشید اور خالد حسین شامل ہیں۔ Post Views: 2
اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف رجحان کے خلاف آگہی پیدا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے حقیقی پیغام کا پرچار کرنے کے اپنے عزم پر مضبوطی سے کاربند ہے جو محبت، امن اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ...
کراچی: دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک(SHUSHUK )کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے تحت میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے ارمڑ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں مفتی منیر شاکر کے بائیں پاؤں پر زخم آنے کی اطلاعات ہیں۔ تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او نور محمد کے مطابق مفتی منیر شاکر کے ہجرے کے مرکزی دورازے کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد تھانہ ارمڑ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔ پولیس حکام...
’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ’’ گلوبل ڈائیلاگ کینیا اور نیپال میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع، دنیا کے ساتھ اشتراک” کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کے سلسلے میں حال ہی میں کینیا اور نیپال کے خصوصی اجلاس منعقد ہوئے۔ دونوں ممالک کے 120 سے زائد حکومتی اداروں کے نمائندوں ، ماہرین، میڈیا نمائندوں اور رائے سازوں نے چین میں اپنے ذاتی تجربات اور دونوں ممالک کے تعاون کی مثالیں پیش کرتے ہوئے چینی مہمانوں کے ساتھ مل کر چین کے دو اجلاسوں کی جاری ہونے والی پالیسیوں پر گہرا تبادلہ خیال کیا، جن میں اعلیٰ...
بوگوتا میں ’’چائنا ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک’’ کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کا کولمبیا خصوصی اجلاس بوگوتا میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب کیا۔ چین کے کولمبیا میں سفیر چو جنگ یانگ، کولمبیا کے وزارت تجارت و صنعت کے قائم مقام وزیر سیلو روسنک سمیت چین اور کولمبیا کے سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا شعبوں کے تقریباً 150 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال...
پشاور: تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد...
منگلا ڈیم - فوٹو: فائل منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی جبکہ تربیلا ڈیم کا 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔آبی ذخائر کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واٹر اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی، تاہم اسکے بعد اخراج بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے، تربیلا ڈیم 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ایف الیون مرکز میں چائنیز کال سینٹر پر ایف آئی اے اور پولیس نے چھاپہ ماراہے۔ مقامی صحافی چوہدری ہارون نے بتایا کہ چائنیز مافیا کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کال سینٹر میں کام کرنے والے پاکستانی لڑکےاور لڑکیاں گرفتار کرلی گئیں۔ ذرائع کے حوالے سے مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعلقہ تھانہ شالیمار کو مبینہ لاکھوں کی منتھلی جاتی رہی ہے ۔ امریکا سے ڈی پورٹ ہونے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کس ملک جائیں گے؟ مزید :
ماہرین فلکیات نے سیارہہ زحل کے گرد چکر لگانے والے 128 نئے چاندوں کو دریافت کرلیا ہے جس کے بعد کُل تعداد 274 ہوگئی ہے۔ اس دریافت شدہ نئی تعداد سے یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ سیارے کے اتنی بڑی تعداد میں چاند کیوں ہیں؟۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سے ہمیں نظام شمسی کے ارتقاء کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ دریافتوں سے زحل کے چاند کی کل تعداد 274 ہو گئی ہے جو مشتری سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے اور دوسرے سیاروں کے گرد معلوم چاندوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے کہا کہ زحل...
چین(نیوز ڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ لینووو‘ نے 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہونے والے نئے تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمسی توانائی سے چارج ہونے والے لیپ ٹاپ کا اعلان حال ہی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا جو صارفین کو work from home کے بجائے work from sun کی جانب راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تاحال شمسی توانائی سے چلنے والے لیپ ٹاپ (یوگا سولر پی سی ) کی پروڈکشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم اس کی تھنک بک پلس کا تصور ابتدائی طور پر 2023 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا تھا جو اب جون 2025 میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن...
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے اور واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے ایمرجنسی لگانے کی تجویز دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران عدالت نے باور کرایا کہ پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ پانی کی روزبروز خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی لگا کر واٹر میٹرز کی تنصیب یقینی بنانی چاہیے، واسا واٹر میٹرکی تنصیب میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔ عدالت نے باغات کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت...
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ ترکیہ کے شہر انقرہ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ جمعہ کے روزشین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی...
وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف — فائل فوٹو وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر انتہائی احتیاط سے کام کریں، توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔سردار یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جانے انجانے میں پوسٹ شیئر ہو جاتی ہے، پھر وہ مصیبت بن جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ختمِ نبوت پر جو یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور کا چارج سنبھال لیاوفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا چارج سنبھال لیا۔ وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ مذہب کے معاملے پر کوئی...
اویس کیانی:گلگت بلتستان میں نایاب برفانی تیندووں (Snow Leopard) کی ایک ساتھ موجودگی نے ماہرین اور ماحولیات کے کارکنوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔ وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے یہ شاندار تصاویر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور ماحولیاتی صحت کی بہتری کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں...
برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو فرنچائز میں شامل نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص کارکردگی اور بھارتی فرنچائز اونرز کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ دی ہنڈرڈ لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں 50 پاکستانی کرکٹرز، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں، ان میں کسی بھی پلئیر کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔ حیران کُن طور پر مینز ڈرافٹ میں شامل 45 پاکستانی کھلاڑیوں( جن میں کئی بڑے نام شامل تھے) میں سے کسی ایک کو بھی فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، حالانکہ مختلف ٹیموں میں غیر ملکی کھلاڑیوں...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)چائے کی قومی درآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 8.44 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.1 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ جنوری 2024 میں چائیکی ملکی درآمدات کا حجم 15.4 ارب روپے رہا تھا۔(جاری ہے) اس جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 1.3 ارب روپے یعنی 18 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
کراچی(اوصاف نیوز)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج چ جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج (جمعہ) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، افریقا، جنوبی و شمالی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا 29 مارچ کو ہونے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ جعفر ایکسپریس کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر چاروں شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاروں شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور...

جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیئے گئے
اسلام آباد(آئی این پی)بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیئے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔حکام نے بتایا کہ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کی...
ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج(بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے نجی دورے پر روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت 15 مارچ تک یو اے ای کا نجی دورہ کریں گے۔ کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی 13 سے 15 مارچ تک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں دن کی وجہ سے چاند گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا۔ چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں دن کی وجہ سے چاند گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا۔
whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر گلگت بلتستان سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ہنزہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ بلتستان سے بھی کئی لوگ لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔ چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔ آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک...
بولان جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4 شہدا کی میتیں آسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے میتیں وصول کیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ و اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے۔ ان میں سے شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ سے، نوزے علی کا گانچھے گلگت بلتستان، محمد عثمان کا اٹک اور محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔ امتیاز ریلوے کے ملازم تھے۔ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں میں...
اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔ حکام نے بتایا کہ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت...
جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کیجسد خاکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا...

گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاست کرتے رہینگے لیکن دہشتگردی کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا: وزیراعظم
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہم اپنی اپنی سیاست کرتے رہیں گے لیکن دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں تھا، اس ویرانے میں بے یارو مددگار نہتے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا، آرمی چیف کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نےکامیابی سے 339...
کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14مارچ کو چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا اور صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ صبح 11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام دن 3 بجے ہوگا جب کہ چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ ، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقا اورشمالی و جنوبی امریکا میں بھی کیا جاسکے گا۔
فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے چاند پر 4G سیلولر نیٹ ورک نصب کیا ہے تاہم یہ نیٹ ورک تکنیکی طور پر فعال نہ ہوسکا۔ امریکی نجی کمپنی Intuitive Machines نے آئی ایم 2 نامی مشن کے ذریعے نوکیا کے تیار کردہ 4G ایل ٹی ای سسٹم چاند کی سطح پر بھیجا، 6 مارچ کو آئی ایم 2 مشن پہلو کے بل چاند پر اترا اور 7 مارچ کو اس مشن فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان چلا چاند پر، مشن کو نام دیں اور انعام لیں کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر نیٹ ورک فعال ہوگیا تھا، مگر وہ صرف 25 منٹ تک آن لائن رہا جس کے بعد پاور ختم ہوگئی۔ اس 4 جی...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عادل بازئی نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں، ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس آئے روز میرے گھر پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس پامال کرکے ہمیں ہراساں کر رہے ہیں۔ حکومت اور پولیس کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس اپنے اصل مقصد اور فرائض سے غافل ہے۔ جس کی...
کراچی: دنیا میں آج سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگیا، آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہوا جبکہ پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے چاندگرہن کا مشاہدہ نہیں ہوسکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاندگرہن آج ہوا، اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو گیا تاہم دن ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوا۔ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، پیسفیک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر57منٹ پر ہوا، مکمل چاندگرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بج کر58 منٹ جبکہ گرہن کا...
پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کر دیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور ان کی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کو ریلیز کرنے کے باوجود وہ ٹیم کا لازمی جزو ہیں اور اب انہیں ایک نئے کردار میں ٹیم کے ساتھ کام کرتے دیکھا جائے گا سرفراز احمد کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سرفراز احمد...
کچھ لالچی خوردہ فروشوں نے ہول سیل قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چینی کی خوردہ قیمت مزید 10 روپے بڑھا کر 180 روپے فی کلو کر دی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایک خوردہ فروش نے بتایا کہ چینی کی ہول سیل قیمت دو ہفتے میں 153 روپے فی کلو سے بڑھ کر 168 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی لیکن رمضان المبارک سے قبل بھی اس میں اضافہ ہوتا رہا اور ماہ مقدس کے دوران بھی اس میں اضافہ ہورہا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 130 سے 150 روپے فی کلو کے درمیان تھی۔ لیکن کچھ...

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور...
پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔ معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500...
رواں سال 2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام3 بجے ہوگا۔
جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بازیاب کروایا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ...
پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔ معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500 کے...