جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ دوسری جانب ٹریک کی بحالی کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مشکاف کے قریب ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پٹڑی سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔
دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریک پر دھماکے کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ دھماکے کے باعث ٹریک کے382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے 5 روز سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے، جس کی بحالی کیے لیے مسلسل کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بحالی کا کام کی بحالی
پڑھیں:
کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطل
—فائل فوٹوکچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے تاحال اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل 6 روزسے معطل ہے جبکہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین گزشتہ روز بحال کر دی گئی تھی۔
اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ کچھِی کے علاقے میں دہشت گردی سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کاکام جاری ہے۔
ٹرین سروس کی معطلی سے ریلویز کو روز 10 سے 15 لاکھ روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے دہشت گردوں نے ریلوے ٹریکس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے جبکہ تباہ شدہ ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے۔