مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ (ہفتہ) کو ہوگا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے۔

مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔

دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، عید 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے (مقامی وقت) پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟

لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔

حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی۔ 

مزید پڑھیں: بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی پی ایس ایل10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی

بورڈ کی جانب سے ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت کو روشناس کروانا ہے، پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ٹرافی ٹور کا پہلے مرحلے کے دورے کا شیڈول:

14 مارچ – حیدرآباد 
14-15 مارچ - کراچی
16-17 مارچ - لاہور
18 مارچ - ملتان
19 مارچ - بہاولپور
20 مارچ - فیصل آباد 
22 مارچ - پشاور 
23 مارچ – اسلام آباد
 

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے افسر بن کر کس نے کال کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • عیدالفطر کے پیش نظر اہم مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز میں ٹریفک پولیس تعینات
  • پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟
  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج،سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا
  • جعفر ایکسپریس حملہ، کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکائونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ
  • بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
  •  رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا،کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟ ماہرین نے بتا دیا
  • رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا
  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا