Nawaiwaqt:
2025-03-13@10:25:35 GMT

رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

رواں سال 2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن  جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام3 بجے ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چاند گرہن

پڑھیں:

پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں  کا سسٹم کب داخل ہوگا؟

لاہور:

پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری  ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں  بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔

 خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17  اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔

محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے بعد 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے  9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے، تاہم ابھی تک بارش نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج  مزید موسم خشک رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
  • رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں  کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا،کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟ ماہرین نے بتا دیا
  • سال کا پہلا مکمل چاند گرہن رواں ہفتے ہوگا
  • 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن،کب اور کیا پاکستانی دیکھ سکیں گے؟جانیں
  • پنجاب میں بارش کا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا
  • آنے والے ‘بلڈ مون’ چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟