سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14مارچ کو چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا اور صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ صبح 11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام دن 3 بجے ہوگا جب کہ چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ ، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقا اورشمالی و جنوبی امریکا میں بھی کیا جاسکے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چاند گرہن کا
پڑھیں:
پنجاب میں بارش کا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا
لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم 14 مارچ کو داخل ہوگا۔ 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج اور کل موسم مزید خشک رہے گا۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات میں متضاد آرا پائی جارہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی تھی تاہم اب تک بارش نہیں ہوئی۔