چین نے مزید 8 سیٹلائٹس زمین کے مدار میں پہنچا دیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
چین نے مزید 8 سیٹلائٹس زمین کے مدار میں پہنچا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو منزل پر پہنچ گیا
کے مطابق پیر کو چین نے CERES-1 نامی کیرئیر راکٹ لانچ کیا جس نے 8 سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑا۔
یہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 4 بجکر 7 منٹ پر روانہ ہوا جس نے یونیاو-1 55-60 سیٹلائٹس کو پہلے سے طے شدہ مدار میں پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: چین چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں کہاں استعمال کرنا چاہتا ہے؟
مشن نے زمین کے مدار میں ایئرسیٹ 06 اور 07 سیٹلائٹس بھی لانچ کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چین زمین سیارے سیٹلائٹ.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا نظارہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا خوبصورت نظارہ کیا گیا۔
کراچی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آسمان پر شہاب ثاقب گزرتے دیکھا گیا۔ اس نظارے کو کئی شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شہر میں شہاب ثاقب کو رات 2 بج کر 43 منٹ پر گزرتے دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کےگرد مدارمیں کروڑوں کی تعداد میں شہاب ثاقب ہیں، اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہاب ثاقب سیارچوں کے ٹوٹے ہوئے ذرات ہوتے ہیں جو زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن اور کشش کے باعث جلتے نظر آتے ہیں۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق ہر روز زمین پر 100 سے 300 ٹن کے درمیان خلائی مٹی اور پتھروں کی بارش ہوتی ہے مگر ان کا حجم کسی ریت کے ذرے سے زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔