ہدایتکار ابو علیحہ نے سنیما انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کا نسخہ بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔
ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔
معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500 کے بجائے 150 کا فروخت کیا جائے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انہوں نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا کہ تھیٹر کے شائقین میں فروخت اور مقبولیت بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی جیسے دیگر اقدامات کو کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ابو علیحہ نے مزید کہا کہ سنیما عام آدمی کیلئے تفریح کا واحد زریعہ ہے اسے کھولیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ابو علیحہ نے
پڑھیں:
زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔
اداکارہ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس انڈسٹری میں 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کہتے آؤ ڈرامہ بناتے ہیں، زارا نے کہا کہ اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں اس کے فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کی تعریف کی جائے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
تاہم اس پروگرام کے میزبان دانش تیمور نے زارا کی اس بات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انڈسٹری کی تعریف کی اور کہا کہ اس انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود پچھلے چند سالوں میں خوب ترقی کی ہے۔
زارا نور عباس اور دانش تیمور کے اس دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ انہیں خود اداکاری نہیں آتی۔