2025-01-31@00:20:36 GMT
تلاش کی گنتی: 872

«مصنوعی ذہانت کی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیک) تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں۔ ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18صفحات...
    حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
    ویب ڈیسک:  پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔  عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔  بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
    حیدرآباد: لاشاری برادری کی جانب سے صابر حسین لاشاری کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    گزشتہ صدی کے آغاز میں دنیا کے مختلف ممالک عورتوں کو ووٹ کا حق دینے لگے تھے، وہ حق جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔ برطانیہ میں خواتین کو یہ حق گزشتہ صدی کے اوائل میں طویل جدوجہد کے بعد ملا مگر ہندوستان کی عورت کو ووٹ کا حاصل کرنے کے لیے ابھی کئی برس انتظار کرنا تھا جس کے باعث اِس خطے کی عورت پر سیاست کے دروازے بند تھے تو ایسے میں دنیا کے دوسرے خطوں کی طرح ہندوستان کی عورت نے بھی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ ایک ایسا راستہ جو جوکھم سے بھرپور توتھا مگر جب جذبے جواں ہوں تو دیر سے سہی منزل مل ہی جاتی ہے۔ آپ اس طویل تمہید پر حیران ہو رہے ہوں...
    لاہور + شکر گڑھ (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی قیادت میں فلاحی تنظیم یو ایس اے تنظیم کے سربراہ پریسٹن مائیکل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی سپورٹ کی وجہ سے چل رہی ہے۔ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اتحادی ہونے کا تجربہ بڑا مایوس کن رہا۔ اگر اس دفعہ تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لئے راہیں جدا کر لیں گے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے ذمہ دار دونوں ہیں۔ پاکستان...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہری کامران کمال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جبری طور پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ اگر جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے اور یہ بھی طے ہوچکا ہے تو مالی معاونت کرنی ہے تو پھر دیر کیس بات کی ؟ ہم 15 روز کا وقت دیتے ہیں اس دوران جن افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوچکی ہے رقم ادا کی جائے،گمشدہ افراد کیتلاش کا عمل بھی مزید تیز کیا جائے، فوکل پرسن کاکہنا تھا کہ کامران کمال اور دیگر افراد کے...
    سکھر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی خواتین احتجاج کر رہی ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
    قیام پاکستان کے بعد سے ہی مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے جدا کرنے کے لیے بھارتی رہنماؤں کی کوششیں شروع ہو چکی تھیں۔ نہرو ایک زیرک سیاستدان تھے، وہ لاکھ کوشش کے باوجود بھی مشرقی پاکستان کو نہ ہتھیا سکے۔ بھارت کی ترقی اور اسے ایک اہم ملک بنانے میں نہرو کا اہم کردار تھا۔  نہرو پاکستان کے قیام کے بھی خلاف تھے اور پاکستان توڑنے کی خواہش بھی رکھتے تھے مگر وہ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کی حسرت کے ساتھ دنیا سے چل بسے۔ ان کے بعد ان کی بیٹی اندرا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی چپقلش اور طویل فوجی اقتدار نے اندرا کو اس کے مقصد میں...
    اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 200 فلسطینی شہری رہا کردیئے، ان میں ایک شہری رائد السعدی نامی 36 سال کی طویل ترین قید کے بعد رہا ہوئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں 4 خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا۔ بعد ازاں اسرائیل نے معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدی رہا کر دیے جن میں سے 114 فلسطینی قیدی مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 70 فلسطینی قیدی مصر اور 16 فلسطینی قیدی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچ گئے۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں رائد السعدی بھی شامل ہیں جو 36 سال کے طویل عرصے سے اسرائیلی قید میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) سن 1955 میں پولیو وائرس کی پہلی ویکسین تیار ہونے سے پہلے تک، پولیومائیلائٹس ہر سال 50 لاکھ افراد کو یا تو مفلوج کرنے یا پھر ان کی ہلاکت کا سبب بن رہا تھا۔ پھر سن دو ہزار تک اس سے حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکوں کی مہم نے، جس میں نئی قسم کی پولیو ویکسین کا استعمال ہو رہا تھا، اس تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو چند علاقوں کے علاوہ دنیا سے ختم کر دیا تھا۔ سن 2020 میں پورے افریقی خطے کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ اس بیماری کا پھیلاؤ اب صرف دو ممالک میں ہو رہا ہے اور وہ...
    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح کو آخر کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے اور ابھی تک نامعلوم مقام پر رکھ گرفتاری ظاہر نہ کرنے سے عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے کہا ہے کہ علامہ مزمل حسین فصیح تحصیل چیئرمین ہیں، وہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بھاری اکثریت سے جیتنے والے تحصیل چیئرمین ہیں، ان کی بلاجواز گرفتاری انتہائی شرمناک عمل ہے۔ ہمیں نہیں معلوم تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح کو آخر کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے اور ابھی تک نامعلوم مقام پر رکھ...
    عدالت نے 4 ہفتوں میں مؤثر اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، صوبائی اور وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں گمشدہ افراد کے معاملے پر ہونے والی سماعت میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ جن افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہو چکی ہے انہیں رقم ادا کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں شہری کامران کمال اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ کامران کمال...
    ژوب(نیوز ڈیسک) اسکول کلرک کی جانب سے میٹرک کے طلبہ کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی رکن بلوچستان اسمبلی میرعلی حسن زہری نے طلبہ کی فیس جمع کرادی ہے جو اسکول کلرک جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول پرنسپل نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24لاکھ 16ہزار 800روپے جمع کرائے۔ پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ اسکول کلرک کے جوئے میں رقم ہارنے کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر نے رابطہ کیا،میر علی حسن زہری نے رقم جمع کرانے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے بار بار فیس جمع کرانے کے نوٹسز ملے تھے، ملزم کلرک شہزاد جمال جیل...
    غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر...
    پشاور: ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر  پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہائی پروفائل قیدیوں  کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو ساہیوال اور میانوالی کی محفوظ جیلوں میں منتقل کردیا جائے۔ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 89  قیدیوں کو بھی پنجاب منتقل کردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے اپنے مراسلے میں  ہدایت کی کہ نوشہرہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو مردان جیل...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطینی عوام کیلئے ابدی حیثیت رکھتا ہے کہ جس نے فلسطینیوں کی منزل کو مزید واضح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ طویل عرصے سے قید ہمارے عظیم ہیروز آج طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں رہائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اسرائیل کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنی کال کوٹھریوں سے ہمارے لوگوں کو رہا کرے۔ ہم اپنے تاریخ ساز راستے کو جاری رکھیں گے۔ حماس نے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود ہم نے اپنے اخلاقی فریضے اور رسم و رواج کی بنیاد پر صیہونی قیدیوں کی حفاظت کی۔ حالانکہ اسرائیل، بمباری...
    —فائل فوٹو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ 12 سال بعد رہا ہوتے ہی لاپتہاس حوالے سے والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر کے درخواست جمع کرا دی ہے۔ کراچی:عدالت نے عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ  کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا۔
    میٹا نے 2025 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 2025 اے آئی کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور اس میں میٹا کا کردار نمایاں ہوگا۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی اپنے اے آئی منصوبوں کے تحت ایک نیا اور جدید ڈیٹا سینٹر تعمیر کرے گی، جس سے میٹا کی بنیادی مصنوعات اور کاروباری شعبوں میں مزید ترقی ہوگی۔ زکربرگ نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے نئی ٹیکنالوجیز کی راہ ہموار ہوگی اور امریکی ٹیکنالوجی میں قیادت کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔  یہ...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے ڈی آر کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں وکلا کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،  مصالحت 2 گھنٹوں یا 2 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی کہ ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے،  ہر قانون کہہ رہا ہے کہ پارٹیوں کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے مگر اس میں لازمی مصالحت کا لفظ نہیں ہے، پاکستان میں مصالحت کے قوانین موجود ہیں مگر لوگوں کے اختیار کے باعث ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے 5 فیصلے جاری کیے کہ ہر شخص کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے، ہم واحد ملک...
    —فائل فوٹو پیکا بل 2025ء کی قومی اسمبلی سے منظوری پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایچ آرسی پی نے حکومت سے پیکا بل کو سینیٹ میں کُھل کر زیرِ بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدشہ ہے بل کے نفاذ سے صحافیوں، سیاسی و سماجی کارکنوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہا کہ بل کے نفاذ کی صورت میں ریاستی اداروں پر تنقید پر سزا دی جائے گی، بل کے سیکشن 26 اے میں فیک نیوز کی واضح تعریف بیان نہیں کی گئی۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظورقومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکہ میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا گیا وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی جس کارروائی کا وعدہ کیا تھا اس کا آغاز ہو گیا ہے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا.(جاری ہے) انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی بخوبی جاری ہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔(جاری ہے) اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا بری کیا جائے۔تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
    القادر ٹرسٹ کیس کے معاملے میں مزید پیچ و خم متوقع ہیں۔ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئے مراحل کا آغاز ہوا ہے۔ اس فیصلے پر حکومتی ترجمان دھواں دار بیانات داغ کر تحریک انصاف کے خلاف دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ بلاشبہ بدعنوانی کے جرم میں طویل سزائے قید نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پارسائی کے دعوئوں کو دھچکا لگایا ہے۔ تحریک انصاف نے فیصلے کو یکسر مسترد کر کے سارے معاملے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ چند روز میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ تحریک انصاف کو ایک طویل قانونی جنگ لڑنی پڑے گی۔ یہ پہلو...
     انسانی حقوق کمیشن پاکستان ( ایچ آرسی پی ) نے پیکا ترمیمی بل 2025ء کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ آرسی پی نے قومی اسمبلی میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی بل 2025ء کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے ڈیجیٹل اظہارِ رائے کے تحفظ کے ناقص ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو یہ سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور اختلافِ رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنانے کا ایک اور ذریعہ بن سکتا ہے، کیونکہ یہ ریاستی اداروں پر تنقید کو مؤثر طور پر جرم قرار دے گا، تین سال تک کی قید کی سزا غیر...
    پاکستان کے ہائی کمشنر محمد عمران نے کہا ہے کہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ کاروباری شراکت داری کو مضبوط کیے بغیر کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستانی تجارتی وفد کے ہمراہ چٹاگانگ میں مقامی کاروباری کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کے باوجود تجارتی خسارہ موجود ہے جس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر نے زور دیا کہ پاکستان سے برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے بھی برآمدات بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے چاہیے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معارف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور معیشت کے تعلقات کو مزید مستحکم...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز زکا کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس گزشتہ 7 سال سے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 10 ججز کے خلاف شکا یتیں داخل دفتر، 6 ججوں کے خط پر بھی غور ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہر سماعت پر جسٹس شمس محمود مرزا درخواست گزار کو جاری کردہ حکم امتنائی میں توسیع کردیتے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال میں مذکورہ کیس 3 مرتبہ سماعت کے...
    حماس کی جانب سے آج 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ آج مزید 4 اسرائیلی مغوی خواتین فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے اسرائیل کی عافر جیل سے مزید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔اسرائیل نے حماس کی جانب سے آج رہا کی جانے والی 5 خواتین فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں کرینا آریوو، ڈینیئلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری البیگ شامل ہیں۔ یہ چاروں خواتین 7 اکتوبر 2024 سے حماس کی قید میں تھیں۔قبل ازیں، حماس نے قیدیوں...
    پاکستان امریکی مارکیٹ میں رسائی کی کوشش کرنے لگا، اعلیٰ آفیشلز کے دورے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں سمیت مستقبل میں میچز کرانے کی راہیں تلاش کی جانے لگیں۔  تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرکٹ کا کھیل تارکین وطن ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد کے سبب تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے، گزشتہ برس آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، نیویارک میں پاک بھارت مقابلہ شائقین سے کھچا کھچ بھرے میدان میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں، چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس میں  امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت  دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے ، محسن نقوی نے کہا کہ  امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل  ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،    یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا، ورلڈ بینک کی ٹرانسفارمر سطح پر اسمارٹ میٹرز کی حمایت؛اقدام کا مقصد نقصانات میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا، مارٹن رائزر نے پاکستان کی تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے کہ تقسیم کی سطح پر ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں، اور انہوں نے زور دیا کہ یہ قدم ملک کے بجلی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سمیت سرکاری افسران سے ملاقات میں رائزر نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ وار مہنگائی دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور جنوری میں مہنگائی میں 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے دباؤ تیزی سے کم ہوتے نظر آ رہے ہیں جیسا کہ حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) نے 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے سالانہ بنیادوں پر صرف 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔یہ پچھلے ہفتے کے 1.16 فیصد کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے جس میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، جو دسمبر 2024کے اختتام پر ریکارڈ کی گئی 5.08 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔ حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) میں کمی،...
    حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہاؤسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کنوینیئر حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اس اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ...
    ویب ڈیسک: پاکستان سے فرار ہو کر بھارت جا بسنے والی خاتون سیما حیدر کے بچوں کو وطن واپس لانے کیلیے بھارت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم اقدامات کیے۔  چند روز قبل سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر کا ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے بچوں کی حوالگی کیلیے اقدامات کرے۔  صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر سال 2023 میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت فرار ہوئی تھیں۔ معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین چوہدری کو اسلحے کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا   انہوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن نامی نوجوان...
    حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
    حیدرآباد: معذور اتحاد کی جانب سے کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    حیدرآباد: لیاقت کالونی کے رہائشی با اثر افراد کی جانب سے فلاحی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
    لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردارا عجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی، امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق...
    متعلقہ اداروںاورقانون نافذکرنے والوں کی ملی بھگت سے صدر کے علاقے ہاشمی سینٹر کی فٹ پاتھ پرتجاوزات اورسڑک کنارے پرپارکنگ مافیاکاقبضہ ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔
    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو حکومت کے وزرائے دفاع اور سکیورٹی سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کر رہے ہیں کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب کیسے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بنیامین نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، وزرائے جنگ اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں تاکہ اس کا جائزہ لیا جا سکے کہ کس طرح حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کا جواب دیا جائے۔ فارس نیوز کے مطابق، صہیونی میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل آہستہ آہستہ حماس پر جنگ بندی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے پیکا ایکٹ کے ترمیمی بل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آمروں کی طرح ایسے بل پاس کرکے جمہوریت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر قادرمگسی نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں کسی بھی قانون کو منظور کرنے سے پہلے اس پر بحث کی جاتی ہے اور عوام کی رائےکو مدنظر رکھا جاتا ہے، مگر موجودہ حکمران رات کے اندھیرے میں ایسے قوانین تشکیل دے کر صبح ایوانوں سے پاس کرتے ہیں، جو آمریت کی علامت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیکا ترمیمی بل آزاد صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، اس ترمیم کے تحت اگر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے کراچی کی ترقی پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ہائی کورٹ میں کراچی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لیے سامان کی خریداری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل کلک نے موقف دیا کہ تمام خریداری شفاف طریقے سے کی گئی ہے، سامان کی خریداری عالمی پروکیورمنٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔ منصوبے کے لیے ورلڈ بینک کی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لیے سرکار کا بینالاقوامی فنڈنگ پر انحصار کرنا حیران کن ہے۔ وفاقی حکومت گزشتہ 3 برس کے دوران شہر سے وصول کردہ ٹیکس کا...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ادارہ نورحق میں بنگالی، برمی اور بہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات و پریشانیوںکے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہے کہا کہجماعت اسلامی بنگلا ، برمی اور بہاری کمیونٹی کے ساتھ ہے ، انہیں محب ِ وطن ہونے اور پاکستانی ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ، ان سے امتیازی سلوک اور نادرا میں قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیر ضروری اور ناجائز رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں ، ہم ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو احتجاج اور دھرنا بھی دیں گے ۔...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سیکورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایاجائے، ورنہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ درخواست میں الزام عاید کیا گیا کہ ائر پورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک...
    ٹیکنالوجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای اُو) ایلون مسک کی سابق اہلیہ اور کینیڈین موسیقار گریمز نے ان کی گیمنگ میں مہارت کی ایک ایسے وقت تعریف کی ہے جب ٹیکنالوجی کے ٹائیکون کو گیمز پلیئنگ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس تعریف پرایلون مسک نے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ اوراہلیہ گریمز نے لکھا کہ کہ وہ ذاتی طور پریہ بتانے میں فخر محسوس کر رہی ہیں کہ ’میرے بچوں کے والد ڈائبلو میں پہلے امریکی ڈرائیڈ ہیں جنہوں نے گیم’زیر‘  کو مکمل کیا اور اس سیزن کا اختتام امریکا میں بہترین انداز میں کیا‘۔ انہوں نے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء) امریکی کانگریس کی مسلمان خاتون رکن راشدہ طلیب ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بدھ کے روز کیپیٹل ہل میں کانگریس کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد کانگریس کو پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ریپبلکن اور ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس کی سربراہی کی۔ امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کے بعض کارکنوں نے نئی کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے والے غیر جمہوری اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرے۔ کانگریس...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلا، برمی اور بہاری کمیونٹی کے ساتھ ہے، انہیں محب ِ وطن ہونے اور پاکستانی ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ان سے امتیازی سلوک اور نادرا میں قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیر ضروری اور ناجائز رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں، ہم ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو احتجاج اور دھرنا بھی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ادارہ نور حق میں بنگالی، برمی اور بہاری کمیونٹی  کے شناختی کارڈ بنوانے میں ایک بار پھر سے رکاوٹوں اور مشکلات و پریشانیوں کے...
    دل کا دورہ انسان کو ایسے وقت میں پڑتا ہے جب دل کو خون کی فراہمی شدید متاثر ہو جائے، جس کی بڑی وجہ شریانوں میں چکنائی اور کولیسٹرول کا اجتماع ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ ہارٹ اٹیک کو اچانک پیش آنے والا واقعہ سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق دل کے دورے سے کئی ہفتے پہلے ہی کچھ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابتدائی علامات اور ان کی اہمیت دل کے دورے کی علامات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند عام علامات درج ذیل ہیں: سینے میں دباؤ یا تکلیف:دباؤ یا جکڑن کا احساس ہارٹ اٹیک کی سب سے عام علامت ہے۔ بازو، گردن، یا کمر...
    اسلام آباد: ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی سال 24-2025 کی رینکنگ جاری کردی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں جب کہ پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔ سکھر آئی بی اے، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے جب کہ بین الاقوامی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کسٹڈی پر قید انڈر ٹرائل ملزمان کی ٹرائل کورٹ میں پیشیاں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آرڈر میں آبزرویشن دی کہ ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ملزمان کو ضمانت دینے کے عمل کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ جوڈیشل کسٹڈی کے ملزمان کی حفاظت یقینی بنائیں۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج جسٹس طار ق محمود جہانگیری نے پٹیشنر محمد صادق کی درخواست ضمانت پر سماعت کے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ 25 ستمبر 24ء کو پٹیشنر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈائریکشن دی گئی تھی۔پٹیشنر...
    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو، این ایف سی و دیگر اداروں میں تمام مزدور دشمن اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال...
      بیجنگ () امریکہ کی نئی انتظامیہ نے جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور ملک میں داخل ہونے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند کر دیا ہے، اور امیگریشن کا مسئلہ نئی امریکی انتظامیہ کی ترجیح بنتا نظر آ رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے میں جواب دہندگان نے امریکی حکومت کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں بے چینی کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے...
    بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ان فوجی اہلکاروں کو 2009 کی پُرتشدد فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ناکام فوجی بغاوت پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم شفاف ٹرائل اور قانونی تقاضے مکمل نہ کرنے پر شدید تنقید ہوئی تھی۔  بعد ازاں ان میں سے زیادہ تر کو قتل کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن رہائی پھر بھی نصیب نہ ہوئی تھی۔ ایک دہائی سے عرصہ بیت جانے کے باوجود یہ فوجی اہلکار انصاف کے منتظر تھے جنھیں آج...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسٹیبلشمنٹ امریکا پاکستان پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ رہائی عمران خان نصرت جاوید
    اسلام آباد: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیواسمتھ ویڈیو لنک پرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزارعمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے.سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
    درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائش گاہ پہنچاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت...
    نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے. اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
    بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید  178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے۔ بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونے کےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی۔ ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اٹھائے اور تنقید بھی کی تھی۔ جمعرات 23 جنوری کو ضمانت...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کسٹڈی پر جیلوں میں قید انڈر ٹرائل ملزمان کی ٹرائل کورٹ میں پیشیاں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو عدالتی حکمنامے کی کاپی کریمنل کیسز سننے والی تمام ٹرائل کورٹس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ملزمان کو ضمانت دینے کی پریکٹس کی حوصلہ افزائی نا کی جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر محمد صادق کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈائریکشن...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے کراچی کی ترقی پر خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں کراچی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لیے سامان کی خریداری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل کلک نے موقف دیا کہ تمام خریداری شفاف طریقے سے کی گئی ہے، سامان کی خریداری عالمی پروکیورمنٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔ منصوبے کے لئے ورلڈ بینک کی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے سرکار کا بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار کرنا حیران کن ہے۔ وفاقی حکومت گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے وصول کردہ ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، شہر سے وصول کیا گیا ٹیکس اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے، اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ بھارتی اداکارہ کیساتھ...
    لاہور ہائی کورٹ-----فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پانی کی سنگین کمی پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خشک سالی کی رپورٹ پر جواب مانگ لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہر کام عدالت نے ہی کرنا ہے تو اس محکمے کو بند کر دیا جائے، پانی کے تحفظ کے لیے حکومت کو اقدامات اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے، اس سال بھی برف باری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہیے، پائپوں کے ذریعے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہیے، ہائی کورٹ میں بھی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے، اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔ عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
    عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے، اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔ عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدارتی معافی کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے، درخواست گزار عمران شفیق کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکیڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل... درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔ بچے کی حوالگی سے متعلق...
    احتشام کیانی:  امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہو ئی ۔  امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔  امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کر ا دیا گیا۔   مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی ، پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع “مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،” کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔ جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے...
    حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دے رہا ہے
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) جوڈیشل کمیشن پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس عدالت عظمیٰ میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی۔ اعلامیہ کے مطابق تسنیم سلطانہ، خالد شاہوانی، عثمان علی ہادی، نثار بھنبھرو، جعفر رضا، حسن اکبر، عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع بھی کی۔ یاد رہے چیف جسٹس نے جوڈیشل...
    پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تھوڑی عجلت سے کام لیا ہے، تھوڑی جلد بازی کی ہے، ایسا جائز بہانہ ہی ڈھونڈ لیتے کہ لگتا ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات کے جواب میں ہمارا جواب آنا تھا، پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی۔عطا تارڑ نے کہا کہ ضروری نہیں کمیشن بنے، غور ہو رہا تھا کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے، درمیانی راستے پر غور ہو رہا تھا کہ کمیشن کے بجائے کمیٹی...
    ہمارے معاشرے میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کو پالنے کا رجحان عام ہے۔ گھروں میں شوق کے طور پر رکھے جانے والے پرندے اور جانور جب مر جاتے ہیں، تو اکثر انہیں زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے یا کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک نوجوان، جہانگیر خان جدون، نے اس روایت کو بدل دیا ہے۔ ان کے خاندان نے ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے، جس کے تحت جانوروں اور پرندوں کی باقیات کو محفوظ کر کے ان سے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ جہانگیر خان جدون کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ ان کے دادا نے 1918 میں شروع کیا تھا، جو وقت کے ساتھ خاندان کی روایت بنتا گیا۔ ان کے...
    پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز اور جامعات کی وزارت وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، طلبہ کو یونین سازی کا حق نہ دیا گیا، جامعات کے اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج اور دھرنا دے سکتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعات کی خودمختاری سلب  کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ بل، طلبہ یونین کے انتخابات کی قرارداد مسترد ہونے اور انٹرمیڈیٹ نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی بلڈنگ تک مارچ اور اسمبلی کے سامنے طلبہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان...
    ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں انتظامات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہسپتال کو نو پارکنگ زون قرار دیا جائے گا، تاکہ ایمرجنسی میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی قیادت میں عوام کو فوری علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے...
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس...
    جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 46 ناموں پر غور کیا گیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 40 وکلا کے نام شامل تھے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں...
      اسلام آباد: پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس کے پیچھے مزدور...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا وجہ ہے کہ خواتین کو جوڈیشل کمیشن میں برابر کی نمائندگی نہیں دی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی چیئرمین سپریم جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے ناموں پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تسنیم سلطانہ، محسن شاہوانی کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی، عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر رضا، حسن اکبر کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی بھی منظوری دی، عبدالحامد، جان علی جونیجو، کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی، ریاضت علی، فیاض الحسن شاہ کو سندھ...
    تسنیم سلطانہ، محسن شاہوانی، عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو، جعفر رضا، حسن اکبر، عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تسنیم سلطانہ، محسن شاہوانی، عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو، جعفر رضا، حسن اکبر، عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن...