سانحہ 9 مئی مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت کا اظہار ناراضی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
سانحہ 9 مئی مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت کا اظہار ناراضی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی گھیراؤ جلاؤ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر اظہار ناراضی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب اور زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، دونوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور دونوں رہنماؤں کو 18 اپریل کو طلب کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ پیشی پر غیر حاضری کی صورت میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
‘یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں‘9مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت منظور
ویب ڈیسک: انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، جب ریکارڈ کا کہیں کبھی کوئی بہانہ کبھی احتجاج ڈیوٹی۔
عدالت نے کہا کہ اگر 20 منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دیں گے۔
پراسکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ریکارڈ تفتیشی نے لیکر آنا وہ ابھی تک نہیں آیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں وہ انکے ملازم نہیں۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا
عدالت نے عمر ایوب کی تمام 9 مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی، عدالت نے پانچ 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔
عمر ایوب کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون، ترنول، کوہسار 3، نون 2، آبپارہ ، اور تھانہ مارگلہ میں مقدمات درج ہیں۔
Ansa Awais Content Writer