سنگاپور :سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 85ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے جمعرات کو استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں افرادی قوت،پائیداری اور ماحولیات کے سینئر وزیر مملکت ڈاکٹر کوہ پوہ کون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دو ممتاز ممبران پارلیمنٹ لوئس این جی اور ڈاکٹر لم وی کیاک نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے آغاز پر پاکستان اور سنگاپور کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعدایک دستاویزی فلم میں پاکستان کی بھرپور تاریخ، تنوع اور متحرک ثقافت کو اجاگر کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے معززین کے ساتھ یوم پاکستان کا خصوصی کیک کاٹا۔ ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا گیاتھا ۔ انہوں نے سنگاپور کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے اس باہمی طور پر مفید شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ آئندہ سال ہمارے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سنگا پور میں پاکستان کے مستقل سفیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور میں مقیم پاکستانیوں کی مسلسل شراکتیں ہمارے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر کوہ پوہ کون نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سنگاپور کی معیشت میں کلیدی شعبوں کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی نمایاں شراکت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر کوہ پوہ کون نے خاص طور پر تجارت، خوراک اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی زبردست صلاحیت پر بھی زور دیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکام ،سنگاپور میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں، تاجروں ، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندوں ، سول سوسائٹی کے رہنمائوں ، پاکستانی طلبا اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ شرکا پاکستان کے ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی کرنے والے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ سنگاپور کے باشندوں کو پاکستان کی برآمدی مصنوعات سے متعارف کرانے کے مقصد سے مہمانوں کو گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے باسمتی چاول اور مصالحہ جات کے تحائف دیئے گئے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں پاکستان پاکستان کی پاکستان کے انہوں نے

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کے علاج میں پیشرفت


صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج پیشرفت سامنے آئی ہے۔

صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کورونا وائرس کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت تاحال انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں، وہ مزید ایک سے 2 دن اسپتال میں رہیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • صدر آصف زرداری کے علاج میں پیشرفت
  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد
  • ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب
  • ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگرگرفتارافراد کی رہائی ،عدالت سے اچھے کی امید ہے،کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ