غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50ہزار810تک پہنچ گئی، صرف 24گھنٹوں میں 58فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50ہزار810تک پہنچ گئی، صرف 24گھنٹوں میں 58فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
بیت المقدس (سب نیوز)غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1449افراد کو شہید اور 3647کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 50 ہزار810فلسطینی شہید اور کم از کم 1لاکھ 15ہزار 688 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ شہادتیں زیادہ تر اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری، اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں، جن میں رہائشی علاقے، اسپتال اور پناہ گزین کیمپ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی دورہ چین کے دوران چین کے وزیر قومی دفاع، پی ایل اے اور ایئرفورس کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں فوجی تعاون بڑھانے کےلیے اعلیٰ سطح مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق ایئر چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا، دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان موجودہ اشتراک بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں نے ایئرفورس سے ایئرفورس تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جس کا مقصد مشترکہ مشقوں کے دوران مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے ٹیکنالوجی منتقلی اور جدید فوجی ساز و سامان کی مشترکہ تیاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک ٹیکس فری ماحول فراہم کرتا ہے۔