کینیڈین کمپنی نے ریکوڈک منصوبے پر کام کی ہامی بھر لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی ہامی بھر لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ ہو گا، باقی 50 فیصد حصہ حکومتِ پاکستان اور بلوچستان کے پاس ہو گا۔
بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 2028ء میں ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریکوڈک منصوبے بیرک گولڈ
پڑھیں:
گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ ہے، طاہر اشرفی
لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بحریہ ٹاون کی گرینڈ مسجد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کی اور یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ شریف ہے، ہم اگر اسرائیل کیساتھ لڑ نہیں سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہم سب کو لازمی کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، حکومت اور فوج اہل فلسطین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہماری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے فلسطینیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، ان کے سفیر سے جی ایچ کیو میں میری ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک یوم یکجہتی فلسطین منا رہا ہے اور پیغام دے رہا ہے کہ فلسطین ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ طاہر اشرفی نے اہل فلسطین سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہم فاصلے میں آپ سے دور ہیں، مگر دل آپ کے قریب ہیں۔