2025-02-22@21:54:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1373
«طلب کیا گیا»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے کہا کہ اللّٰہ کرے کہ میرے بیٹے کو اور ہمیں انصاف ملے۔ یہ بھی پڑھیے مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفتیش بہتر چل رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے ہماری سنی ہے۔مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ارمغان کا دوست نہیں تھا، ارمغان کا کوئی دوست نہیں ہو سکتا...
ویب ڈیسک: سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منشیات کیسز میں 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے 4 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ملائیشیا اور عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ امیگریشن ذرائع نے کہا ہے کہ سری لنکا اور زمبابوے سے بھی دو پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔ گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان...
امریکا میں شدید سردی کے موسم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ریاست کینٹکی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ گورنر کینٹکی اینڈی بیشیئر کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک ریاست میں طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں، گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بجلی کی بندش کے دورانیے کو بڑھا سکتی ہیں۔...
فاران یامین: فیروز پور روڈ پر واقع نصیرآباد میٹرو اسٹیشن کی حدود میں موٹرسائیکل لین گرین روڈ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر مارنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی رکشہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ وکیل کے طور پر ہوئی ہے، جو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا اور فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع موٹرسائیکل لین کے گرد موجود ڈوائیڈرز بھی...
ویب ڈیسک: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشارراشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ بعدازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلیے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 سکواڈرن میں تعینات کیا گیا جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔ گھوڑے پر سوار دلہا ڈانس کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا 20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی، اس دن...
اسلام آباد: پاکستان میں لفظ ’’اصلاحات‘‘ کو اتنے برے طریقے سے استعمال کیا گیا ہے اب جب کبھی اصلاحات کا ذکر آتا ہے تو وہ محض کھوکھلے دعوے معلوم ہوتے ہیں جن کے اندر تبدیلی کی حقیقی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ حال ہی میں مشعل پاکستان کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ بعنوان پاکستان ریفارمز رپورٹ میں حکومت کے 2024 میں 100 زائد اصلاحات کے اقدامات کو سراہا گیا ،جب ہم 100 سے زائد اصلاحات ذکر سنتے ہیں تو ذہنوں میں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔ رپورٹ کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اقدامات کو اصلاحات سے تعبیر کرنا محض غلطی ہے کیونکہ یا تو یہ گزشتہ جاری منصوبوں کا تسلسل...
پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کی حمایت میں ملک گیر کمپین شروع کر دی۔ خانیوال میں پی ایف ڈبلیو ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری خائستہ رحمان نے اعلان کیا کہ لپٹن انتظامیہ کے ساتھ مقامی اور عالمی سطح پر ملاقاتوں کے باوجود معاملات حل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ Cruel-Tکمپین کا نعرہ Premium Brand-Inferior Rights ہوگا۔اجلاس کے دوران پی ایف ڈبلیو ایف نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ورکرز یونین نے گزشتہ سال اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ مذاکرات کے بجائے لپٹن پاکستان کی انتظامیہ نے بد نیتی کا مظاہرہ کیا اور خانیوال فیکٹری میں ہمارے ممبران کے اجتماعی...
ڈاکٹر آکاش انصاری(تصویر سوشل میڈیا)۔ معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق: واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، ڈاکٹرز نے تصدیق کی...
اٹک سے 2 افغان باشندوں کے والدہ سمیت مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ لاپتہ شخص کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چند روز قبل اپنے شوہر، دیور، ساس اور نند کے ہمراہ افغانستان سے آئے ہیں۔مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ 14 فروری کو جرمنی سے میرے دیور نے فون کیا کہ آپ کو ایک شخص ملنے آئے گا، میرے دیور نے بتایا آپ کا جرمنی منتقلی سے متعلق پراسیس ہونے والا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر عبدالمجید، دیور مومن اور ساس نرگس ایک صدیق نامی شخص کے ساتھ چلے گئے، جب سے میرا شوہر، ساس اور دیور گھر...
آج کل لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں، بیروزگاری اور نوکری کے دباؤ نے ذہنی مریض بنا دیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ دی اور رہی سہی کسر جرائم نے پوری کردی۔ اگر آپ بہترین معیار زندگی کے حامل ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کے لوگ خوش باش اور جو خوشحال بھی ہو تو فن لینڈ آپ کی منزل ہے۔ یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 10 برسوں سے دنیا کے سب سے خوشحال ملک قرار دیا جا رہا ہے اور اب بھی 7.741 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فن لینڈ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی نقل و حمل مؤثر ہے اور لوگوں کو مضبوط سماجی حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، یہاں کا تعلیمی نظام...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے مقدمہ دائر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے والے سسرال والوں نے ایچ آئی وی سے آلودہ انجیکشن لگادیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے عدالت کے حکم پر یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری 2023 کو اپنی بیٹی سونال سائنی کی شادی اتراکھنڈ کے رہائشی نیتھیرام سائنی عرف سچن سے کرائی تھی۔ شادی کے موقع پر دلہے کے خاندان کو جہیز...
افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے۔ مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر سیف دیکھیں گے، ان کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعما اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔ پہلا...
ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں مطلوب شخص کا بھارت میں سُراغ مل گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابا کینیڈا میں 2 کروڑ ڈالر مالیت سے زیادہ کے سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث ایئر کینیڈا کا سابق مینیجر 32 سالہ سمرن پریت پنیسر چندی گڑھ کے مضافات میں اپنی اہلیہ پریتی پنیسر اور خاندان کے ساتھ خاموشی سے رہائش پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 17 اپریل 2023 کو ایک پرواز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں خالص سونے کی 6600 اینٹیں تھیں، جن کا وزن 400 کلوگرام تھا، اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی تھی۔لینڈنگ کے کچھ دیر بعد کارگو...
کراچی سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے ابدی نیند سوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس ) ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاوس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی 25 سالہ طحہ علی اور ان کی 22سالہ اہلیہ دعا زہرہ مظفرآباد سے تقریبا 145 کلومیٹر دور گاوں میں ایک ریسٹ ہاوس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے۔ریسٹ ہاوس...
سعودی عرب اور امارات سمیت 11ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ، 24کراچی میں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مزید 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مصطفیٰ کے آخری مرتبہ گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں مصطفیٰ کو 6 جنوری کو گاڑی میں شام ساڑھے 6 بجے گھر سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے مقتول مصطفیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی مصطفیٰ کی انٹرنیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔مصطفیٰ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے، لڑکی کے میرے بیٹے سے 4 سال سے تعلقات تھے اور وہ نشے کے عادی تھی۔ کراچی: مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول...
مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو...
وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں غلط پارکنگ پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن عثمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ وارڈن نے دھمکیوں کی رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ عثمان خان نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ساحل نامی رکشہ ڈرائیور نے فیروزپور روڈ پر غلط جگہ پر رکشہ کھڑا کیا تھا، جس پر اس کا چالان کیا گیا۔ چالان کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور غصے میں آ گیا اور خود کو ایک مذہبی جماعت کا کارکن کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی...
تہران: ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے، برطانوی حکومت نے دونوں شہریوں کی حراست کی تصدیق کر دی۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق کریگ اور لنڈسے فورمین نامی 50 سالہ جوڑے کو گزشتہ ماہ جنوری میں کرمان شہر میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں انہیں سیکیورٹی جرائم کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔ جوڑے کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے، اور وہ ان کی محفوظ واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوستوں، اہل خانہ اور کمیونٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برطانوی حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے...
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مزید 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے لیے موجود 5، انڈونیشیا سے 4، اخراجات کے لیے کم رقم لے کر قطر میں پہنچے 2 اور تنزانیہ سے 1 پاکستانی کو بے دخل...
نئی دہلی: امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کو امریکا سے بےدخل کیا گیا۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بےدخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اور پرواز میں 157 مزید بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں کے مطابق، امریکی حکام نے انہیں زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھیجا، جس پر وطن واپس پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے شدید غم و...
روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں تھانہ درخشاں کےایس آئی او اور ایس ایچ او کےرسمی طور پر معطل کرکے اعلیٰ پولیس افسران کو بری ذمہ قرار دینے کی کوشش کی گئی، آئی جی سندھ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر پریس سی پی او نے ناراضی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 جنوری 2025 سے مصطفیٰ عامر کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کے بعد 7 جنوری کو درخشاں پولیس نے مصطفیٰ عامر کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں تفتیشی حکام کی جانب سے اغواء کے مقدمہ میں مبینہ طور پر جس غیر سنجیدگی کے ساتھ تفتیش کا عمل سامنا آیا ہے اس...
بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔ اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کی طرف دھمکی ،،ڈیرہ اسماعیل پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔ ایڈوائزری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نےسرکاری سطح پر مذہبی وسیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،منصوبہ کو خفیہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی ہیں، مولانا فضل الرحمن اپنی رہائش گاہ پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں ایڈوائزری نوٹس کہا گیا ہے کہ مولانا فضل...
ڈاکٹر جمشید نظر دبئی میں ابن بطوطہ نام سے ایک شاپنگ مال بہت مشہور ہے یہ مال مشہور سیاح ابن بطوطہ کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے 14ویں صدی میں دنیا بھر کا سفر کیا۔مال کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ابن بطوطہ کے سفر کے دوران مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔اسی شاپنگ مال کی چھت پر ایک انسان کا پرندوں کے پروں کے ساتھ فضاء میں اڑتے ہوئے ماڈل لٹکایا گیا ہے۔مال میں آنے والے سیاح اس ماڈل کو دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں کہ یہ ماڈل انسان کی پہلی پرواز سے منسوب ہے لیکن اکثریت یہ بات نہیں جانتی کہ اس ماڈل کاابن بطوطہ سے کیا تعلق ہے دراصل یہ ماڈل مسلمان...
حیدر آباد: قاسم آباد کے علاقے سیٹیزن کالونی میں سندھی زبان کے معروف شاعر آکاش انصاری کی سوختہ لاش گزشتہ روز ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق قتل کے معاملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار ڈرائیور عاشق سیال نے اہم انکشافات کیے ہیں، جس میں اس نے بتایا کہ آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے لطیف انصاری نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ ڈرائیور عاشق سیال کو شام کے وقت حراست میں لیا گیا تھا اور اس نے قتل کی تمام تفصیلات پولیس کے سامنے بیان کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں لطیف انصاری کو گرفتار کیا گیا اور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجکاری کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27رمضان تک جاری رہیں گے۔چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کے لیے امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ اور امریکاکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کے لیے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف...
سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا گیا۔ہے پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ...
پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ افغان طالبان...
کراچی: سندھ کابینہ نے گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ میڈیا ذرائعکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) منظور کرلیا ہے جس کے تحت نجی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بل ابتدائی طور پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے سرچ کمیٹی کے ذریعے پیش کیا تھا اور 4 دسمبر 2024 کو صوبائی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے سے قبل...
راولپنڈی: عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں ںے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت...
کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں تحقیقات نے سنسنی خیز موڑ لے لیا ہے۔ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ سے تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ تشدد کے دوران مصطفیٰ کا خون قالین پر گر گیا، جو بعد میں تفتیشی ٹیم کو مل گیا۔ ڈی این اے رپورٹ میں اس خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کر گئے، جس سے ملزم کے خلاف ثبوت مضبوط ہو گئے۔ مصطفیٰ کے قتل سے...
کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 5سال اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب امیدوار 33 سال کی عمر تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں مختلف ایجنڈوں پر غور کیا گیا، جن میں سے ایک سرکاری ملازمتوں کی عمر کی حد میں توسیع بھی تھا۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں روزگار کے مواقع کو وسعت دینا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو عمر کی حد عبور...
اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی پہلی مجلس عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا، جس میں ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں اراکین عمومی سے ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکانجکاری کمیشن ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...
اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
راولپنڈی:عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، ماہ رنگ بلوچ سے رابطہ کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن خطوط سے متعلق کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن پر...
وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے...
وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف ٹیلر بڈووک نے ایک بیان میں کہا کہ اے پی کی جانب سے ”گلف آف میکسیکو“ کا استعمال تقسیم پیدا کرنے والا اقدام ہے اور اس سے ان کی گمراہ کن رپورٹنگ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو غیر معینہ مدت کے لیے اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گلف آف میکسیکو کے ذکر پر اٹھایا گیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت اس آبی علاقے کو ”گلف آف امریکہ“ کے نام سے پکارے گی۔ امریکی سرکاری ادارے اس تبدیلی...
سندھ حکومت نے پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی جائیں گی، شو روم مالکان بھی رجسٹریشن کے بغیر کوئی گاڑی شو روم سے باہر نہ نکالیں ۔اس کے علاوہ سندھ میں فزیکلی اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ہیوی گاڑیوں، ڈمپر، ٹرک، بسوں اور ٹریلر کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں 4 مقامات پر موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.(جاری ہے) حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اکتوبر کے بجائے جون 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے امریکی روٹس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی آڈٹ اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی ماہرین کا ایک وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان آنے کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کا دعوی ہے کہ حکومت خطرناک مجرم قرار دئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل بھیج رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑے افراد کو فوجی کارگو طیاروں کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ان افراد کو کیوبا میں موجود بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔کرسٹی نوم نے ان افراد کو بدترین مجرم، قاتل، ریپسٹ، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اور گینگسٹر قرار دیا۔ تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے گوانتانامو منتقلی کے اس فیصلے کے دس دن بعد بھی...
— فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم...
اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی رہنما نور ولی مسعود کے اہل خانہ کو افغان طالبان سے ہر ماہ تقریباً 43 ہزار ڈالر ملتے ہیں، جو دہشت گرد گروپ کے لیے اہم سطح کی مالی معاونت کی عکاسی کرتا ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت بند کروانے کے لئے دباؤ کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت پاکستان میں اس گروپ کے بڑھتے ہوئے حملوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی...
اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی رہنما نور ولی مسعود کے اہل خانہ کو افغان طالبان سے ہر ماہ تقریباً 43 ہزار ڈالر ملتے ہیں، جو دہشت گرد گروپ کے لیے اہم سطح کی مالی معاونت کی عکاسی کرتا ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت بند کروانے کے لئے دباؤ کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت پاکستان میں اس گروپ کے بڑھتے ہوئے حملوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) دنیا کے 25ممالک میں جولائی تا دسمبر2024 چھ ماہ میں 30ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی کینو کھائے گئے. سب سے زیادہ کینو افغانستان نے درآ مد کئے ۔متحدہ عرب اما رات دوسرے اوراندو نیشیا تیسرے نمبر پر رہا یہ انکشاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔ ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر وزیر تجارت جام کمال خان نے تحر یری جواب میں بتایا کہ پاکستان اپنے اعلی کوالٹی کے ترشاوہ پھلوں بالخصوص کینو کیلئے معروف ہے،یہ ملک کی سر فہرست زرعی برآ مدات میں سے ہے. کینو نے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کی،مالی سال2024-25میں جولائی سے دسمبر تک...
لاہور (نیوز ڈیسک) نیب لاہورنے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622متاثرین سے ایک ارب 13کروڑ روپے کے فراڈ پرائم زون اسکینڈل پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس 1622متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہےجنہیں ایل پی جی بزنس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیکر دھوکادہی کی گئی۔ نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے‘دو ملزمان سید شہزاد عزیز اور محمد نسیم خان روپوش رہے ہیں۔
پاکستانی سیاست میں اخلاقی اقدار کی گراوٹ ، بدزبانی اور ٹی وی کے ٹاک شوز میں سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر ذاتی زبانی و جسمانی حملے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔ سیاسی بیانات میں گالم گلوچ، جنسی نوعیت کے فقرے، مخالفین کی کردار کشی، اور خواتین سیاستدانوں کو خاص طور پر نشانہ بنانے کا عمل نہ صرف سیاسی ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ عوامی شعور پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ یہ مسئلہ محض ایک وقتی رجحان نہیں بلکہ اس کی جڑیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پیوست ہیں، جہاں اقتدار کی جنگ میں اخلاقی حدود کو بارہا پامال کیا گیا۔ پاکستان کی سیاست میں ناشائستگی اور فحش گوئی کی تاریخ پرانی ہے، مگر...
شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن...
جنوبی کوریا : فائر فائٹرز ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں زیر تعمیر ہوٹل میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ جمعہ کے روز صبح کے وقت لگی ۔ آگ بجھانے کے لیے 90 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ،جب کہ کثیر المنزلہ عمارت کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفی عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی سے برآمد ہوئی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی 6 جنوری کو اغوا ہوا تھا، اور اغوا کے چند روز بعد مصطفی کی والدہ کو غیرملکی نمبر سے تاوان کے لیے فون موصول ہوا، جس کے بعد کیس سی آئی اے کو منتقل کیا گیا۔ کیس میں سی پی ایل سی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔8 فروری کو پولیس مقابلے کے بعد مصطفی کے دوست ارمغان کو گرفتار کیا گیا، مقابلے کے...
موجودہ سلسلے کے گزشتہ دو مضامین سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ صیہونیت نے کس طرح ایک اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور نئے زمینی حقائق ایجاد کرنے کے لیے دہشت گردی کو بطور موثر ہتھیار استعمال کیا۔ 1920 میں بن گوریان کی رہنمائی میں تشکیل پانے والی سب سے بڑی مسلح ملیشیا ہگانہ کو آپ اعتدال پسند دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔انیس سو اکتیس میں ہگانہ سے جنم لینے والی ارگون ملیشیا کو آپ شدت پسند دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔البتہ ارگون کے پیٹ سے انیس سو چالیس میں جنم لینے والی ملیشیا ’’ لیخی ‘‘ کو آپ صیہونی داعش کہہ سکتے ہیں۔بلکہ آپ کیا کہیں گے خود لیخی کی قیادت سینہ ٹھونک کے کہتی تھی...
مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر میں گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش آج پولیس کو مل گئی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا۔23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا،...
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔منصوبہ بندی کمیشن نے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا اسکور کارڈ جاری کر دیا. اسکور کارڈ سے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کو مزید محدود کیا جائے۔منصوبہ بندی کمیشن نے پبلک انویسٹمنٹ پروسیجر اینڈ پیرامیٹر پر مبنی ہدایت نامہ جاری کردیا. جس میں بتایا گیا کہ اسکور کارڈ کے تحت پی ایس ڈی پی میں ترجیحی منصوبے شامل کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 10 فیصد نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی اجازت ہوگی اور پی ایس ڈی پی کے تحت صوبائی نوعیت کے منصوبوں کی مالی معاونت پر پابندی ہوگی.وفاقی حکومت مخصوص علاقائی منصوبوں کی مالی معاونت جاری...
معروف امریکی گلوکار اور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں یہزی (Yeezy) کی ایک سابق ملازمہ نے ان پر نسل پرستی، ہراسانی اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ جین ڈو نامی مدعیہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانیے ویسٹ نے انہیں اڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور یہودی ہونے پر دھمکیاں دیں۔ جب جین ڈو نے اس رویے پر اپنے سپروائزر سے شکایت کی تو اگلے ہی دن انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔ یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کانیے ویسٹ پہلے ہی یہود مخالف بیانات کی وجہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی 32 سالہ آزاد یوسف کمار نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں بیرون ملک ملازمت کے مواقع کی تلاش میں ایک یوٹیوب چینل پر روس میں منافع بخش سکیورٹی پوزیشنز کا اشتہار دیکھا۔ کمار نے کہا کہ وہ ان وعدوں کے بہکاؤے میں آ گئے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کمپنی کو، جو اب بند ہو چکی ہے، سفر اور پروسیسنگ فیس کے طور پر تقریباً 130,000 روپے ادا کیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ یہ رقم اس لئے ادا کیے کیونکہ گریجویشن کرنے کے باوجود مقامی سطح پر انہیں روزگار نہیں مل رہا تھا۔ کمار...
کلونجی کا استعمال عام ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔عموماً اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صدیوں سے اسے متعدد امراض جیسے سینے کے انفیکشن سے لے کر ہیضے کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ کلونجی سے صحت کو کیا فائدے ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد اور تکسیدی تناؤ سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب سے...
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم برطانیہ کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں کامیاب ملاقات سے چین-برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے عمل کا آغاز کیا گیا ۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان کو مستحکم کرنے، بنیادی تنصیبات ، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری اور صاف توانائی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام...
لاہور: نیب لاہور نے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622 متاثرین سے ایک ارب 13 کروڑ روپے کے فراڈ ’’پرائم زون اسکینڈل‘‘ پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے عوام سے دھوکا دہی کے مرتکب ملزمان کے خلاف ریفرنس 1622 متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہے جن کی جانب سے ملزمان کے خلاف 1 ارب 13 کروڑ روپے کلیم کیے گئے ہیں۔ نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے، دو ملزمان سید...
تین سال میں ٹھیکیداروں کو دیے ورک آرڈر ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا گیا ضلع خیرپور میرس میں بھی سڑکوں کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر ٹواینٹی کرپشن نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے خیرپور کو خط لکھ دیا اینٹی کرپشن نے ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا ہائی وے ڈویزن خیرپور کا سال 2019 سے 2021تک کتنا بجٹ تھا ان تین برسوں میں کتنے ٹھیکے ہوئے اور کوٹیشن ورک ہوا ان کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے تین سالوں میں یہ ٹھیکے کتنے ٹھیکیدار کو دیئے گئے اور ورک آرڈر جاری کیے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔(جاری ہے) امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون نے 2روزہ سرکاری دورہ کیا ۔ ان کا صدر مملکت اور وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا۔ سیشن کے اختتام پر ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے گہرے مذہبی، تہذیبی،...
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) انملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ اعدادو شمار پر مبنی ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل...
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں واقع کول مائنز ایریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور درجن بھر کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کول مائنز ایریا میں دھماکا ایک پک اپ گاڑی پر کیا گیا، جس میں مزدور سوار تھے اور وہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ آئی ای ڈی (Improvized Explosive Device) کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کا ہدف پک اپ گاڑی تھی، بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مزدوروں میں سے 9 کی موت واقع ہوگئی جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی...
ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، گھروں اور مساجد میں نفلی عبادات اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شب بارات کےموقع پر گھروں اور مساجد میں چراغاں کیا گیا ہے اور اہل ایمان ذکر اذکار، نوافل کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور اللّٰہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی اور رزق کی فراحی طلب کررہے ہیں۔ عوام بڑی تعداد میں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قبرستانوں کا رُخ کررہے ہیں۔
کراچی: گزشتہ روز ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، خصوصی عبادتوں کے لیے شہریوں نے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا رخ کیا، جہاں رات گئے نفلی عبادتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کےمطابق شبِ برات کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ قبرستانوں میں مرحومین کے پیاروں نے قبروں پرجاکر خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ ملک بھر کی مساجد میں شب برات کے حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد کیے گئے، جہاں خصوصی عبادتوں اور دینی تعلیمات کے حوالے سے بیانات دیے گئے۔ علماء نے شب برات پر خصوصی بیانات دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ہر انسان کو اپنی ذاتی زندگی میں اللہ کے خوف...
متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی امور اور چوری میں ملوث پاکستانیوں کو ڈی...
امریکہ میں فلسطین اور اہل فلسطین کے مقدر کے فیصلے لکھے جا رہے ہیں جبکہ مورخ لکھے گا جب یہ فیصلے لکھے جا رہے تھے تو کس اسلامی ملک میں کیا ہو رہا تھا۔ اس ملک کی حکمران اشرافیہ کیا سوچ رہی تھی اور اس کا طرزعمل کیا تھا۔ فلسطین پر اسرائیلی یلغار ایک سال دس ماہ تک جاری رہی۔ محتاط اندازے کے مطابق اس میں پچاس ہزار کے قریب مردوں، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں نے جام شہادت نوش کیا۔ تقریباً اتنے ہی معذور ہوئے۔ غزہ کا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔ پورے غزہ میں کوئی ایک عمارت اپنے پائوں پر کھڑی نظر نہ آتی تھی۔ سب کچھ زمین بوس ہو گیا۔ سکول، ہسپتال، کیمپ سب کچھ وحشیانہ بمباری...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے شب برات کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں و انتظامیہ کی جانب سے قبرستانوں، مزارات اور مساجد کے باہر خاطر خواہ صفائی روشنی اور راستوں کی مرمت کے انتظامات نہ کیے جانے پر افسوسناک عمل قرار دیا ہے، روایات کے مطابق قبرستان مساجد اور مزارات کے باہر صفائی روشنی اور راستوں کی بہتری کا کام کیا جاتا ہے لیکن نشاندہی کے باوجود کوئی کام نہیں کیا گیا اور صرفکاغذی کاروائی اور فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھائی گئی ہے اور بلدیاتی نمائندے و انتظامیہ بروقت کام نہیں کر سکے ،آج حیدرآباد شہر اور اطراف کے ایک درجن سے زائد قبرستان موجود ہیں اور وہ ناقص...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور اس سلسلہ میں مساجد میں خصوصی محافل اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات کیں جبکہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرأت، حمد و نعت، درود و سلام کی مقدس و با برکت تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ فرزندان اسلام نے اس موقع پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی، رزق حلال کی دعائیں مانگیں۔ قبرستانوں میں بھی شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی، پھول چڑھاتے اور فاتحہ خوانی کرتے رہے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غلام ذہنیت حکومت نے آئی ایم ایف کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قومی وقار اور آزادی کے منافی ہے۔ چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے، غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، لڑکی کو 27 جنوری کی شب بلوچی اسٹریٹ میں قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 9 نے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا چالان اب تک کورٹ میں جمع نہیں ہوا ہے جبکہ ضمانت کے لئے بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، ڈی ایس پی قاعد آباد عبدالحق کے مطابق قتل میں ملوث لڑکے کے والد اور ماموں کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، مقدمے کی تحقیقات سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر مکمل چلان کورٹ میں جمع کریں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ صوبائی محتسب اعلی اور اکائونٹنٹ جنرل سندھ کی ہدایت پر ٹریژری آفس حیدرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی ریجنل ڈائریکٹر محتسب عبدالوہاب میمن اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر سید افتخار علی نے کی۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب عبدالوہاب میمن نے بتایا کہ کھلی کچہری کے دوران 27 کیسز کی سماعت ہوئی، جن میں سے 8کیسز حل کر دیے گئے جبکہ باقی کیسز آئندہ کچہری میں نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد دیگر اضلاع کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر کیسز 2024ء کے ہیں اور آئندہ ماہ تک حل...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برات مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔شب برات کے حوالے سے مساجد میں شب بیداری،نو افل،محا فل ذکر و نعت، خصوصی دعائوں کا انعقاد کیا گیا۔مساجد اور گھروں میں رب کے حضو ر گناہوں سے تو بہ، بخشش و مغفرت، ایما ن وسلامتی،رزق کی کشادگی،آفات و بلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت، عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں مساجد میں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل ادا کیے گیے۔ سورہ یسین کی تلا وت اور دعا ئے نصف شعبان کا ورد کیا گیا۔بعد عشاء عبا دات الہی،توبہ استغفار، شب بیداری مسا جد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان...
جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بدھ کے روز اعداد و شمار کا اندازہ لگایا ہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ موسم گرما کے چھے ہفتوں کے دوران ممکنہ طور پر 1400 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ہلاکتیں اس دوران ہوئیں جب بنگلا دیش کی معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ایک نئی رپورٹ میں جنیوا میں قائم دفتر نے کہا ہے کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس سروسز نے منظم طریقے سے حقوق کی خلاف ورزیاں کیں جو انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں اور ان پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ مختلف معتبر ذرائع...