Daily Ausaf:
2025-04-04@10:41:12 GMT

تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات، کون ؟ جانیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔مشرف علی راجپوت سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو چیئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ ہوں گے۔

پروفیسر آصف علی نوابشاہ ، منصور راجپوت میرپور خاص اور زاہد حسین کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔لاڑکانہ بورڈ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے تمام چیئرمینز کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈ گیا ہے

پڑھیں:

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے

—فائل فوٹو

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں عید الفطر کی 3 یوم کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک تھیں۔

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں عید الفطر پر میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں عیدالفطر کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز عید کی تعطیلات کا آخری روز تھا اور آج سے صوبے میں سرکاری اور دیگر دفاتر کھل گئے ہیں۔

مالیاتی ادارے اور مختلف تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھل گئے تاہم ان میں حاضریوں کا تناسب معمول سے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر کے علمائے کرام وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل بورڈز کی حمایت کریں گے، مفتی اعظم کشمیر
  • بجلی کے نئے نرخوں میں کمی کے بعد بجلی کے بلوں کا حساب کیسےلگائیں؟ طریقہ جانیں
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیں
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • سندھ: تمام تعلیمی بورڈز میں مقرر چیئرمین حضرات کو فوری عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت
  • عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے
  • پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم پر کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا بورڈ آویزاں
  • وزیراعلی کے پی سے حقیقی پی ٹی آئی جلد یوم نجات منائے گی، فیصل کریم کنڈی