لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کیلئے نئی کِٹ کی رونمائی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے اتوار کو ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی۔ اس بار بھی ٹیم کی جرسی کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔قلندرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے نئی کٹ لانچ کی۔ ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا گیا۔2 بار کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنی ہوم اور اوے جرسی بھی پیش کی، جو مختلف رنگوں میں ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اتوار کو لاہورکے گریٹراقبال پارک میں قلندرز نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لاہور قلندرز کی کٹ کے ساتھ آفیشل ترانہ لانچ کیا گیا اورکپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیاجسے شہریوں نے بہت پسند کیا۔واضح رہے کہ 11 اپریل کو پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز نے پی ایس ایل
پڑھیں:
عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کوجلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔(جاری ہے)
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔