بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل 2025 سے امریکہ اور بھارت سے درآمد ہونے والی میڈیکل سی ٹی ٹیوبز پر ڈمپنگ کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ اسی دن، چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے ایک اور اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ درآمدی مصنوعات میں معائنہ اور قرنطینہ کے مسائل پائے جانے کی وجہ سے، ایک امریکی کمپنی کو چین کو جوار برآمد کرنے اور تین امریکی کمپنیوں کو پولٹری بونز اینڈ میلز کی برآمد کی اجازت معطل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو امریکی کمپنیوں کی پولٹری مصنوعات کی چین کو برآمد پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہوئی

---فائل فوٹو

کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہو سکی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی تاحال نہیں ہوئی ہے۔

 کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔

کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل

کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے ۔

 کوئٹہ تا کراچی ٹرین سروس کی بحالی نہ ہونے سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے 31 مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر بولان میل چلائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

 یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29 مارچ کو کیا تھا۔

 اس اعلان کے 5 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وہ گھبرا گئے چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل
  • جیسے کو تیسا ! چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کر دیا
  • امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھونچال
  • وزیر توانائی کا 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان
  • کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہوئی
  • ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی
  • اقتصادی خودمختاری، پابندیوں کا مؤثر جواب یا محض خواب؟
  • امریکا کی ایران کے ڈرون نیٹ ورک میں شامل افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد
  • امریکا کی ایرانی ڈرون نیٹ ورک، امارات اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں