Daily Mumtaz:
2025-04-07@15:32:30 GMT

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے نئی کِٹ کی رونمائی کر دی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے نئی کِٹ کی رونمائی کر دی

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔

اتوار کے روز، ٹیم نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔ اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)


اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، لیزر شو کا اہتمام کیا گیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا۔

اے ٹی سی لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے کی سماعت کی اور ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کےلیے طلب کیا ہے۔

ملزمان نے جناح ہاؤس مقدمے میں فرد جرم روکنے کی درخواست کی تھی، جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔

جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مقدمے کی سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل رہی جبکہ عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل جیل میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو 9 مئی کے دن بغاوت اور فسادات پر اکسانے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خانیوال،علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی
  • پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
  • لاہور: میاں نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ
  • لاہور، یوم انہدام جنت البقیع کی مناسب سے ریلی
  • پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی کیسی رہی؟
  • لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کیلئے نئی کِٹ کی رونمائی کر دی
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کی تقریب رونمائی ،کھلاڑی نئی جرسی میں متعارف
  • لاہور، پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب
  • لاہور: سگی بہن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار